• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین کی جا نب سے فلسطین ۔اسرائیل کشید گی میں اضا فے پر تشو یش کا اظہار

News Editor by News Editor
اکتوبر 30, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

عمان (نمائندہ خصوصی)مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی زائی جون نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے چیف کمشنر لازارینی سے ملاقات کی اور فلسطین اسرائیل تنازعے میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پیر کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق

زائی جون نے کہا کہ چین کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے بڑی تعداد میں شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور سنگین انسانی بحران پیدا ہو رہا ہے۔ چین فلسطینی اسرائیل تنازعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اولین ترجیح فوری طور پر فائر بندی اور جنگ کو ختم کرنا، شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا اور مزید سنگین انسانی نقصانات سے بچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کے کام کی حمایت کرتا ہے۔ چین اپنی صلاحیت کے مطابق ایجنسی کو عطیات کی فراہمی جاری رکھنے اور فلسطین میں انسانی صورتحال کی بہتری کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

لازارینی نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال ابتر ہے اور انسانی بحران سنگین ہے جو پڑوسی ممالک تک پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو جلد از جلد جنگ بندی کے حصول کے لیے تنازعے کے فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے، تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی امداد غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکے اور فلسطینی عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی چین کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے، ایجنسی کی طویل مدتی سیاسی حمایت اور مالی امداد کے لیے چین کا شکریہ ادا کرتی ہے، تنازع کے بعد سے غزہ کے لیے چین کی ہنگامی انسانی امداد کو سراہتی ہے، اور غزہ میں انسانی صورتحال کو جلد از جلد بہتر کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانی بحرانچینغزہفلسطینی
Previous Post

چین، دسویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا افتتاح

Next Post

چین امریکہ تعلقات کی بہتری کے اشارے

News Editor

News Editor

Next Post
چین امریکہ تعلقات

چین امریکہ تعلقات کی بہتری کے اشارے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5877

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading