• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو

چین کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے دنیا پر مثبت اثرات کی وضاحت

News Editor by News Editor
اکتوبر 12, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

حالیہ دنوں منعقد ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل سمٹ فورم کی آمد کے موقع پر چینی حکومت نے ایک اہم وائٹ پیپر جاری کیا ،جس میں "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے تاریخی پس منظر، ویژن، حصول کے راستے، عملی کامیابیوں اور عالمی اہمیت کی واضح اور مکمل ترجمانی کی گئی اوروضاحت کی گئی کہ کس طرح چین کی جانب سے شروع کیا گیا یہ عالمی اقدام دنیا کو ایک بہتر سماج میں تبدیل کر سکتا ہے۔

"بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر: بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اہم طریقہ کار ” کے عنوان سے وائٹ پیپر کا دیباچہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ قدیم شاہراہ ریشم نہ صرف تجارتی سڑک ہے، بلکہ تہذیبوں کے تبادلے کا ایک اہم راستہ بھی ہے۔ 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے "سلک روڈ اکنامک بیلٹ” اور "21 ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے اقدام کی تجویز پیش کی، جسے اجتماعی طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کے نام سے جانا جاتا ہےجو بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک عملی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق جون 2023 کے آخر تک چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے پانچ براعظموں کے 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں ، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر ایک چینی اقدام سے بین الاقوامی عمل اور عالمی ویژن بن چکی ہے ، اور اس میں ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے ہیں ۔ میک کنزی اینڈ کمپنی کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ افریقہ میں چینی کمپنیوں کی لوکلائزیشن کی شرح 89٪ تک پہنچ گئی ہے ، جس سے مقامی آبادی کے روزگار کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا گیا ہے۔ عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ 2030 تک بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق سرمایہ کاری سے 7.6 ملین افراد کو انتہائی غربت سے باہر نکالنے اور 32 ملین افراد کو معتدل غربت سے نکالنے کی توقع ہے۔

ان مثالوں سے ثابت ہوتا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کوئی نعرہ نہیں ہے بلکہ زیادہ تر ترقی پذیر ممالک کے رابطے اور معاشی ترقی کو محدود کرنے والی بنیادی رکاوٹوں کو دور کرنے، متعلقہ ممالک کی غربت میں کمی کی صلاحیت کو بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ایک ٹھوس اقدام ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر سے نہ صرف متعلقہ ممالک کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے بلکہ یہ معاشی گلوبلائزیشن کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے، عالمی ترقی کے مسائل کو حل کرنے اور عالمی گورننس کے نظام کو بہتر بنانے، انسانیت کے لئے مشترکہ طور پر جدیدیت کا ایک نیا راستہ کھولنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کنٹینپرری چائنا اینڈ دی ورلڈ کی جانب سے 2020 میں جاری کردہ چین کے قومی امیج پر گلوبل سروے رپورٹ کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو دنیا میں سب سے زیادہ تسلیم شدہ چینی تصور ہے اور 70 فیصد سے زائد غیر ملکی جواب دہندگان، عالمی گورننس اور دنیا کے بیشتر ممالک اور ان کے عوام کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مثبت اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ اپریل 2023 میں ایک یورپی تھنک ٹینک بروگل انسٹی ٹیوٹ نے "بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے گلوبل کوگنیٹو ٹرینڈز” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ دنیا بھر کے ممالک مجموعی طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کا مثبت جائزہ لیتے ہیں، خاص طور پر وسطی ایشیا سے لے کر افریقہ تک ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی تعداد "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو پوری طرح تسلیم کرتی ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین وسیع پیمانے پر اور گہری سطح پر بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن کی پالیسی جاری رکھے گا۔ چین عالمی ترقیاتی تعاون کے لئے زیادہ وسائل استعمال کرےگا اور عالمی حکمرانی میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بڑھانے کے لئے اپنی پوری کوشش کرتا رہےگا۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ خاندان میں شامل ہونے اور مشترکہ طور پر عالمی رابطے اور عالمی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے مزید ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینمثبت اثراتوائٹ پیپر
Previous Post

روانڈا میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی

Next Post

شی جن پھنگ کی صوبہ جیانگ شی میں مصروفیات

News Editor

News Editor

Next Post
صوبہ جیانگ شی

شی جن پھنگ کی صوبہ جیانگ شی میں مصروفیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading