پیرس (نیوز ڈیسک)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے پیرس میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کی ہے۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر نئے چین-یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کے کامیاب انعقاد، سبز ترقی، اقتصادی، تجارتی، ڈیجیٹل اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لیے نئی مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا چین کی ترقی دنیا کے لیے خطرات کی بجائے مواقع اور عالمی صنعتی اور سپلائی چینز میں عدم استحکام کی بجائے استحکام لاتی ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین-یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی طاقت اور استحکام کو بہتر بنایا جا سکے، اور باہمی فوائد پر مبنی جیت جیت تعاو ن کو فروغ دیا جا سکے۔
چارلس مشیل نے کہا کہ یورپی یونین ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، کثیر سطحی تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے، یورپی یونین اور چین تعلقات کے استحکام اور مضبوطی کو فروغ دینے اور آب و ہوا کے شعبوں میں عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کے لیے تیار ہے۔ یورپی یونین کا چین کی ترقی کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور وہ "نئی سرد جنگ” اور حلیف یا حریف چننے کی مخالفت کرتی ہے۔









