• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
ہفتہ, 25 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین کا عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے میں فعال کردار 

News Editor by News Editor
نومبر 29, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) پہلی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ سپلائی چین کے موضوع پر دنیا کی پہلی قومی سطح کی ایکسپو  کی حیثیت سے ،موجودہ  ایکسپو کا انعقاد چین کی جانب سے   سپلائی چین کے میدان میں تمام فریقوں کے ساتھ  تعاون کو گہرا کرنے ، مشترکہ ترقی کی تلاش کرنے اور نیا پلیٹ فارم قائم کرنے کے حوالے سے ایک اور ٹھوس اقدام ہے ، جو عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

صنعتی و سپلائی چین اقتصادی عالمگیریت  کا نتیجہ  ہی نہیں بلکہ  یہ عالمی معاشی انضمام کے لئے سنگ بنیاد بھی ہے. حالیہ برسوں میں، اقتصادی عالمگیریت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی کھیل  شدت اختیار کر گیا،جس کی بدولت عالمی تجارتی ترقی شدید متاثر ہوئی. ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے  بتایا ہے کہ 2023 میں اشیاء میں عالمی تجارت کی شرح نمو کو پہلے کی 1.7 فیصد سے  0.8 فیصد تک کم  ہوئی ہے اور یہ گزشتہ 12 سالوں میں 2.6 فیصد کی اوسط معیار سے کہیں  کم ہے۔ اس وقت سپلائی چین کے تحفظ اور استحکام پر  تمام فریقوں نے بڑی توجہ دی ہے۔ موجودہ ایکسپو میں کل 515 چینی اور غیر ملکی ادارے  شرکت کر رہے ہیں ، جن میں بین الاقوامی نمائش کنندگان کا تناسب  26فیصد بنا اور ان  میں سے امریکی اور یورپی کمپنیاں سب سے زیادہ ہیں ، جو بین الاقوامی نمائش کنندگان کی کل تعداد کا 36فیصد  ہیں۔یہاں تک کہ  بہت سے نمائش کنندگان نے دوسری سپلائی چین ایکسپو کے لئے  ابھی سے بوتھ مختص  کر لئے ہیں ۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے، چین نہ صرف عالمی سپلائی چینز کی مربوط ترقی سے فائدہ اٹھا  تا ہے، بلکہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے بھی فعال کردار ادا  کرتا ہے. چین صنعتی و سپلائی چین کی   عوامی اشیاء کی نوعیت کو غیر متزلزل طور پر برقرار رکھتا ہے  بلکہ اس حوالے سے چینی حل بھی  فراہم کرتا رہا ہے۔ چین کے صدرمملکت شی جن پھنگ نے 2014 کے اوائل میں  22 ویں ایپیک سمٹ کے دوران عالمی ویلیو چین ا ور سپلائی چین کے میدان میں تعاون  کی تجویز پیش کی تھی۔  اس کے بعد سے جی 20 اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر متعلقہ اقدامات یا بیانات پیش کیے گئے ۔ 2022 میں برکس ممالک کے اس وقت کے چیئرمین ملک کے طور پر  چین نے سپلائی چین تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تجویز پیش کی۔ اسی سال ، چین نے صنعتی اور سپلائی چین کے لچک اور استحکام پر بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا ، اور انڈونیشیا سمیت چھ شراکت دار ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر صنعتی و سپلائی چین کی لچک اور استحکام پر بین الاقوامی کوآپریٹیو انیشی ایٹیو کا آغاز کیا۔

پہلی سپلائی چین ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں چین نے وقت کے تقاضوں کے مطابق  مشترکہ طور پر ایک محفوظ اورمستحکم، ہموار اور موثر، کھلی اور جامع اور باہمی  فائدے پر مبنی  صنعتی و سپلائی چین بنانے کی تجویز پیش کی، جسے بین الاقوامی برادری کی طرف سے پرجوش ردعمل حاصل ہوا ہے. موجودہ ایکسپو میں اسمارٹ کار چین، گرین ایگریکلچر چین، کلین انرجی چین، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی چین اور صحت مند لائف چین  اورسپلائی چین  کے حوالے سے  نمائشی علاقے قائم کئے گئے اور ساتھ ساتھ عالمی سپلائی چین کی جدت طرازی اور ترقیاتی فورمز سمیت ، چھ موضوعاتی فورمز اور معاون سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ، جس سے چینی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو صنعتی و سپلائی چین کے مختلف پہلووں میں تعاون کرنے اور مارکیٹ اور ترقی کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

گزشتہ  برسوں سے چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے  کے لئے اپنی منفرد برتریوں  کو بروئے کار لا رہا ہے. اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی زمروں کے ساتھ دنیا کے واحد ملک کی حیثیت سے ، چین کا مینوفیکچرنگ اسکیل لگاتار 13 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ، اور جامع صنعتی نظام عالمی صنعتی و سپلائی چین کے آپریشنز کی حمایت کرتا ہے ۔ چین کی آبادی 1.4 بلین سے زیادہ ہے  جس میں 400 ملین سے زیادہ کا درمیانی آمدنی والا  طبقہ ہے ، جو   دنیا کی سب سے بڑی ممکنہ مارکیٹ ہے۔ گزشتہ 10 سالوں کے دوران ، چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ممالک میں صنعتی سرمایہ کاری اور تعاون کے منصوبوں کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے ، جس میں زراعت ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے ، ڈیجیٹل معیشت ، نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت دیگر صنعتوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ مختلف ممالک میں صنعتی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن اور صنعتی چین کو بہتر بنانے کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا گیا ہے  اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین  کی گنجائش کو مسلسل بڑھایا گیا ہے۔

اقتصادی گلوبلائزیشن وقت کا ایک ناقابل تسخیر رجحان ہے۔ چین نے ہمیشہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کی ہے ، اور صنعتوں اور کاروباری اداروں کے مابین عام سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں کبھی مداخلت  نہیں کی اور  نہ ہی کوئی رکاوٹ  ڈالی ہے ۔ کینٹن میلے سے لے کر امپورٹ ایکسپو تک، سروس ٹریڈ ایکسپو سے لے کر سپلائی چین ایکسپو  تک، بیرونی دنیا کے لیے چین کے دروازے کھلتے  جارہے ہیں ۔مشترکہ جیت اور تعاون کے تصور کی رہنمائی میں  چین ایک کھلا ، منصفانہ اور  جائز  ترقیاتی ماحول پیدا کرنے کے لئے مستقبل میں بھی  دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے   جس سے  بین الاقوامی صنعتی  و سپلائی چین کی مستحکم ترقی کو مزید فروغ  ملے گا اور یوں  عالمی معیشت کی خوشحالی اور ترقی میں نئی قوت محرکہ  پیدا ہو گی ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چین
Previous Post

چین کا اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے اعلان

Next Post

امریکی اور یورپی کمپنیز کی " سپلائی چین" ایکسپو میں شر کت تو قع سے زیادہ

News Editor

News Editor

Next Post
ایکسپو میں شر کت

امریکی اور یورپی کمپنیز کی " سپلائی چین" ایکسپو میں شر کت تو قع سے زیادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7475

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

574
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

545
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading