• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین کا جنوب جنوب تعاون میں اہم کردار

News Editor by News Editor
ستمبر 20, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)کیوبا کے شہر ہوانا میں "جی 77 اور چائنا” سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوا اور اجلاس میں جاری کردہ "ہوانا اعلامیے "میں متعدد چینی تصورات اور تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ فریق مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کی بنیاد پر عالمی ترقی اور فائدہ مند تعاون کے حصول کی کوشش کریں اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیں۔

چین ہمیشہ جنوب جنوب تعاون کا حامی اور اس پر عمل کرنے والا ملک رہا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کے لیے سب سے اہم چیز ترقی ہے اور چین کی جانب سے تجویز کردہ "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ترقی پذیر ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی کے عین مطابق ہیں اور بین الاقوامی برادری بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی جانب سے ان کا وسیع پیمانے پر خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں سی پیک نے اپنے آغاز کے بعد سے 10 سالوں میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، جس سے پاکستانی عوام کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ سی پیک کے تحت توانائی اور بجلی کے منصوبوں نے پاکستان کو درپیش بجلی کی شدید قلت کو بہت حد تک حل کیا ہے اور شاہراہوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں نے پورے ملک میں سڑکوں کی رسائی کو بہت بہتر بنایا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک سی پیک نے پاکستان میں 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر نے نہ صرف متعدد ترقیاتی فوائد پیدا کیے ہیں بلکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے عالمی گورننس کے تصور پر بھی صحیح معنوں میں عمل کیا ہے۔

کمبوڈیا میں ، دارالحکومت نوم پین سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب میں چین – کمبوڈیا انسداد غربت کا دوستانہ مثالی گاؤں واقع ہے۔ یہ منصوبہ جنوری 2021 میں چینی فنڈنگ سے شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد دیہی سڑکوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور طبی حالات کو بہتر بنانا، مویشی پروری کو فروغ دینا، پیشہ ورانہ فنون کی تربیت کرنا اور دیہات کے عوامی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اس منصوبے کو نافذ کیے جانے کے تقریباًدو سال بعد، ماضی کا یہ غریب گاؤں اب جدید ہو گیا ہے، اور گاؤں والے مستقبل کے بارے میں زیادہ پر امید ہیں ۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کےمثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اب تک ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے 000 3 سے زیادہ تعاون کے منصوبے تشکیل دیئے ہیں ، جس سے تقریباً ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔

بیلٹ اینڈ روڈ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق جنوری 2023 تک 151 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ اپنی قومی ترقیاتی حکمت عملیوں کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ساتھ ہم آہنگ کرکے ، یہ مختلف ممالک کو اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس سال صدر شی جن پھنگ کی افریقہ کے ساتھ سچی اور پرخلوص پالیسی کے تصور کی دسویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں چین نے افریقی دوستوں کے ساتھ مل کر یکجہتی اور تعاون کی راہ پر مضبوطی سے آگے بڑھنے کے لیے کام کیا ہے، چین اور افریقہ کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جایا گیا ہے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی چین افریقہ کمیونٹی کی تعمیر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔ چین نے افریقی یونین کانفرنس سینٹر اور افریقن سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن جیسے اہم منصوبوں کی تعمیر کی ہے۔

چین افریقہ تعاون فورم کے قیام کےبعد گزشتہ 23 سالوں میں چینی کاروباری اداروں نے 10 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ریلوے ، تقریباً 1لاکھ کلومیٹر شاہراہوں ، تقریباً ایک ہزار پلوں اور 100 بندرگاہوں کو شامل یا اپ گریڈ کیا ہے ، بہت سے ممالک کے لئے بجلی کی فراہمی اور مواصلاتی نیٹ ورک تعمیر کی ہے ، اور افریقی براعظم کے باہمی رابطے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس طرح کا چین-افریقہ تعاون باہمی احترام، باہمی فائدے اور جیت جیت کے نتائج پر مبنی ہے۔ جدیدیت کے سفر میں ایک ساتھی کی حیثیت سے، چین افریقہ سمیت ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرتا ہے ۔

اس وقت چین 160 سے زائد ممالک کو ترقیاتی امداد فراہم کررہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے 150 سے زائد ممالک کے ساتھ تعاون کررہا ہے اور 100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو پر تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ قائم کیا ہے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لیے فنڈز مختص کرے گا تاکہ مشکلات اور چیلنجز پر قابو پانے اور مشترکہ ترقی کے حصول میں ترقی پذیر ممالک کے لیے نیا کردار ادا کیا جا سکے۔

ترقی پذیر ممالک کے بڑے خاندان کے ایک رکن کی حیثیت سے ، چین ہمیشہ جنوب جنوب تعاون کو فروغ دینے اور اس پر عمل کرنے ، اپنی ترقی سے عالمی ترقی کو فائدہ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے نئے طریقے فراہم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔بڑی تعداد میں ترقی پذیر ممالک نے چین کے خیالات اور اقدامات کو بے حد سراہا ہے، جس سے گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترقی کی بے مثال حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اہم کردارجنوب تعاونچین
Previous Post

یورپ میں سکون کے ساتھ مارکیٹ مسابقت کا سامنا کرنے کی خود اعتمادی ہونی چاہیے، چینی میڈ یا

Next Post

الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

News Editor

News Editor

Next Post
پنجاب یونیورسٹی

الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading