• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین کا اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا مقصد سب سے اہم ہے،میڈیا

News Editor by News Editor
مارچ 15, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک )سال 2020میں چین کے شہر شین زن میں ایک باغ کو لوگوں کے لیے کھولا گیا جس میں ایک بھی درخت یا پودا نہیں تھا۔ آخراس قسم کے باغ کا مقصد کیا تھا ؟اور کون یہاں سیروتفریح کرنے آتا؟پھر خالی زمین دیکھ کر لوگ یہ پوچھے بغیر بھی نہیں رہ سکے کہ بھلا اس باغ میں کیا خاص چیز ہو گی ؟

سماجی ترقی اور زندگی کے لیے عوام کی ضروریات میں کھانے کے علاوہ خوبصورت رہائشی ماحول بھی شامل ہےاور یہی حالیہ برسوں میں چین کا اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کا سب سے اہم مقصد ہے۔ اعلی معیار کی ترقی عوام کو مزید سبز رہائشی ماحول فراہم کرتی ہے ،دوسری طرف عوام کا ماحول دوست شعوربھی اعلی معیار کی ترقی کے لیے مضبوط حمایت کرتا ہے۔

ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے کے عمل میں، قدرت کے ساتھ براہ راست رابطہ اہم ہے اور شہروں میں رہنے والوں کے لیے باغ ہی قدرت سے رابطے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ باغ میں ورزش کی مکمل سہولیات اور لینڈ اسکیپ پودوں کا مکمل ڈیزائن موجود ہوتا ہے لیکن شین زن کے اس باغ میں ڈیزائنر نے ایک جرات مندانہ کوشش کی اور ایک بھی درخت یا پودا نہیں لگایا۔

تاہم وہ پورے شین زن سے مختلف اقسام کی مٹی لائے۔کسی نے بھی نہیں سوچا تھا کہ اس خالی زمین پر کیا معجزہ ہو گا؟ ۔مختلف نباتات کے بیج ہوا،پرندوں نیز کیڑوں کے ساتھ یہاں آئے اور مٹی میں جذب ہو گئے ۔چھ ماہ بعد یہ باغ سبز پودوں سے بھر گیا ۔مزید یہ کہ قومی سطح پر تحفظ پانے والے جنگلی جانور بھی یہاں نظر آنے لگے ۔اس طرح ،ایک چھوٹا لیکن مکمل حیاتیاتی نظام یہاں تشکیل پا گیا ۔

اس سے زیادہ قابل توجہ بات یہ ہے کہ پودوں کے بڑھنے اور جانوروں کے آنے کا انتظار کرتے ہوئے ، قدرت کے بارے میں لوگوں کا تجسس بھی بڑھتا رہتا ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں سوچ بھی مزید گہری ہو تی جاتی ہے۔مثلاً یہاں لوگ مٹی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ باغ تعمیراتی کچرے کا ڈھیرتھا۔ڈیزائنر کا سب سے اہم کام آنے والے بیجوں کے لیے مٹی تیار کرنا تھا۔ڈیزائنر پھانگ وے نے بتایا کہ مٹی کافی قیمتی ہے ،تیس تا پچاس سینٹی میٹر تہ والی مٹی کی تشکیل میں تین ہزار سے بیس ہزار سال لگتے ہیں ۔حقیقی معنوں میں مٹی نامیاتی ہوتی ہے جو پودوں اور کیڑے مکوڑوں کی مشترکہ کارکردگی کا نتیجہ ہوتی ہے ۔

صرف ایک سینٹی میٹر والی مٹی کی تشکیل کے لیے بھی چار سو سال درکار ہوتے ہیں۔یہاں مختلف نباتاتی انواع کی مسابقت کے حوالے سے بھی پتہ چلے گا،مختلف راستے سے یہاں آنے والے بیجوں میں مقامی اور غیرنباتاتی انواع دونوں شامل ہیں۔لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ غیر نباتاتی انواع بیج کے بڑھنے کی رفتار عام طور پر مقامی نباتاتی انواع سے نسبتاً تیز ہوتی ہے،لیکن مقامی پودے بھی مضبوط جڑیں پکڑے ہوئے ہیں۔

انیسویں بین الاقوامی نباتاتی کانگریس کی یاد میں قائم کیے جانے والے اس باغ میں شین زن حکومت نےایک سائنسی تجرباتی منصوبہ بھی شروع کیا جس کے تحت این جی او ز اورنوجوان شائقین اس زمین پر جانوروں اور پودوں کا مسلسل مشاہدہ کر سکتے ہیں۔یہ منصوبہ سال 2121 تک جاری رہے گا اور سو سا لہ یہ منصوبہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چینیوں کے عزم اور آنے والی نسلوں کے لیے قیمتی قدرتی وراثت دینے کی ذمہ داری کا عکاس ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اعلیٰ معیارترقیچین
Previous Post

نجی کاروباری اداروں کا چینی معیشت کی مستحکم ترقی میں اہم کردار

Next Post

امریکہ ٹک ٹاک سے کیوں خوف زدہ ہے، چینی میڈ یا

News Editor

News Editor

Next Post
ٹک ٹاک

امریکہ ٹک ٹاک سے کیوں خوف زدہ ہے، چینی میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading