• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
سرمایہ کاری

چین پر اعتماد ہی مستقبل کی جیت ہے، چینی میڈ یا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 31, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)”چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے”۔ یہ چینی لیڈر شپ کی جانب سے دنیا بھر کے لئے ایک انتہائی پراعتماد پیغام اور دعوت ہے۔

چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ دنیا بھر کے مختلف ممالک اور علاقوں سے وابستہ ٹاپ غیر ملکی کاروباری اداروں کے 40 سے زائد عالمی چیئرمین، سی ای اوز اور کاروباری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے اس ملاقات میں شرکت کی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ غیر ملکی سرمائے کے استعمال سے متعلق چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔ چین قواعد و ضوابط، انتظام اور معیارات سمیت دیگر ادارہ جاتی کھلے پن میں مسلسل توسیع کر رہا ہیں، جس میں بڑی سرمایہ کاری اور کھپت کے امکانات موجود ہیں۔ چین کا ساتھ مواقع کا ساتھ ہے، اور چین پر یقین کرنا ہی مستقبل پر یقین کرنا ہے.

اسی دن ، چینی وزیر اعظم کی صدارت میں ریاستی کونسل کے اجلاس میں ” پورٹس کی اوپننگ اپ کی ترتیب کو بہتر بنانے کے بارے میں متعدد آراء” کو منظور کر لیا گیا، اور سرحد پار ای کامرس کے جامع پائلٹ زونز کی تعمیر کو فروغ دینے کا بندوبست کیا گیا۔ سرحد پار ای کامرس پلیٹ فارم کی تعمیر اور پورٹس کے کھلے پن کو بیک وقت آن لائن اور آف لائن آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے بوآو فورم فار ایشیا کے سالانہ اجلاس 2025 کا مقام، چین کا صوبہ ہائی نان، چین کی زیر تعمیر سب سے بڑی آزاد تجارتی پورٹ اور کھلے پن کا تازہ ترین نمونہ ہے۔

اصلاحات اور کھلا پن، 40 سال سے زائد عرصے سے چین کی تیز رفتار ترقی کی کلید ہے ، اور اس سلسلے میں غیر ملکی کاروباری اداروں اور چین کے مابین باہمی فائدے اور جیت جیت کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی کاروباری ادارے چین کی درآمدات اور برآمدات کا 3/1 حصہ، صنعتی اضافی قیمت کا 4/1 حصہ ، ٹیکس آمدنی کا 7/1 حصہ فراہم کرتےہیں، اور 30 ملین سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں.

ساتھ ہی ساتھ چین کی ترقی نے غیرملکی کاروباری اداروں کو وافر منافع اور تیز رفتار ترقی کے مواقع بھی مہیا کیے ہیں۔ ایسی ہزاروں مثالیں موجود ہیں جن میں واحد کاروبار سے کاروباری کلسٹر تک، ایک ہی جگہ سے متعدد علاقوں میں ترقی کرنے تک، سنگل فیکٹری سے بڑھ کر انٹرپرائز گروپ تک، ان غیرملکی کاروباری اداروں کی طاقت میں وقت کے ساتھ کئی گنا، درجنوں گنا اور یہاں تک کہ سینکڑوں گنا اضافہ ہوا ہے۔اس وقت بین الاقوامی صورتحال کو یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی میں اضافے کے شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی نے بین الاقوامی سطح پر "ڈومینو ایفیکٹ” کو جنم دیا ہے۔

محصولات کی دھمکیوں کے پیش نظر یورپی یونین، کینیڈا، جاپان اور برازیل سمیت متعدد معیشتوں نے کہا ہے کہ وہ جوابی اقدامات کے لیے تیار ہیں۔ اور ہاں، گرین لینڈ پر زبردستی قبضے کے ارادے کی وجہ سے، امریکہ کے ہاتھوں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑی محنت سے قائم کئے جانے والے روایتی نظام کو 1945 کے بعد سے سب سے گہری تقسیم کا سامنا ہے۔ایک طرف، یکطرفہ تحفظ پسندی اور زبردستی قبضے کی دھمکی اور دوسری جانب، جیت جیت تعاون کے لئے کھلےپن کی مسلسل توسیع. یہ دو مخالف منظر نامے آج دنیا کی ترقی میں واضح واٹر شیڈ کی مانند ہیں۔

ملٹی نیشنل کارپوریشنز کا چین کے لئے ووٹ چینی نظام پر ان کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔جرمنی کے مرسڈیز بینز گروپ نے چین میں 14 ارب یوآن کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے دنیا کے آر اینڈ ڈی اخراجات کا ایک تہائی حصہ چینی مارکیٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ۔فرانس کے سانوفی گروپ نے بیجنگ میں انسولین کی پیداوار کا مرکز بنانے کے لئے 1 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی۔امریکی فیڈ ایکس نے شنگھائی میں بین البراعظمی ٹرانس شپمنٹ سینٹر کی تعمیر کا آغاز کیا، وغیرہ۔

ان کمپنیوں کے انتخاب کے پیچھے چین کے سرحد پار ای کامرس، جامع پائلٹ زونز کا وسطی اور مغربی علاقوں سے سرحدی علاقوں تک پھیلنے کا بلوپرنٹ، چینی مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی جیسی نئے معیار کی پیداواری قوتوں سے پیدا ہونے والی بھرپور قوت حیات اورسب سے اہم یہ کہ غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کا چین پر اعتماد کرتے ہوئے مستقبل کو جیتنے کا عزم ہے۔ باہمی فائدے اور جیت جیت کے اس مظر نامے میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور چین کی مسلسل بہتر ہوتی اوپننگ اپ پالیسی کی کشش کا مظاہرہ ہے۔

انسانی ترقی کے چوراہے پر کھڑے چین نے اپنے کھلے ذہن سے زمانے کے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ "دنیا کو کس طرح کی ترقی کی ضرورت ہے؟” جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان کی فری ٹریڈ پورٹ سے لے کرشمال مشرقی چین میں صوبہ ہیلونگ جیانگ کی سرحد کے ساتھ کھلی پٹی تک، اے آئی پلس اقدامات سے لے کر بائیو مینوفیکچرنگ کے حامل جدید چین تک، اس قدیم سرزمین پر جیت جیت تعاون کا ایک نیا باب رقم کیا جا رہا ہے۔ جیسا کہ فرانس کے سانوفی کے سی ای او پاول ہڈسن نے کہا کہ چین نہ صرف "یقین کا نخلستان” ہے، بلکہ بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل کے لئے ایک زرخیز زمین بھی ہے۔

انسانیت کی تاریخ میں یکطرفہ پسندی جو زمانے کے رجحانات کے خلاف ہے، بالآخر ایک عارضی لہر بن جائےگی اور چین کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامہ یقیناً وقت کی سب سے دور اندیش آواز ثابت ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقداماتسرمایہ کاری
Previous Post

چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچا یا ہے،چینی وزارت خارجہ

Next Post

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading