• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ہمدرد یونیورسٹی

چین پاکستان کی ہربل ادویات میں مدد کر سکتا ہے ، وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی

News Editor by News Editor
جون 9, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آ باد ( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان کے قدیم اور سب سے بڑ ے روایتی میڈیسن کالج ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر سید شبیب الحسن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کو علاج کے متبادل طریقے فراہم کرنے چاہئیں تاکہ وہ صحت کی بہتر سہولیات حاصل کر سکیں۔

چین کے ساتھ تعاون ہمیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق سید شعبیب الحسن نے کہا کہ کووڈ 19 کے دوران، پاکستانی روایتی ادویات، یونانی ادویات نے پاکستان میں اپنا کردار ادا کیا اور ایلوپیتھی کے ساتھ چین میں روایتی چینی ادویات ( ٹی سی ایم ) نے بھی بہت بڑا کردار ادا کیا۔ ہم نے روایتی ادویات کو فروغ دینے کے لیے چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں، جس میں جڑی بوٹیوں کی ادویات کی شناخت اور کاشت اور معیار کی باہمی پہچان شامل ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا اس سال، پاکستانی طلباءکو مزید ٹی سی ایم تربیتی پروگرام فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان میں ٹی سی ایم کی قبولیت بھی ان سالوں میں بڑھ رہی ہے۔ چینی حکومت نے پاکستانی طلباءکو ٹی سی ایم میں تربیت دینے کے لیے سرمایہ کاری کی ہے اور مواقع فراہم کیے ہیں۔ تاہم، ہم اپنی روایتی ادویات کو اتنی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔

سید شبیب الحسن نے زور دیا کہ یونانی ادویات کو اسی طرح فروغ دیا جانا چاہیے جس طرح ٹی سی ایم کو فروغ دیا گیا ہے۔ ہم اپنے جڑی بوٹیوں کے پودوں کی بنیاد پر ادویات تیار کر سکتے ہیں، اور چین مدد کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے حساب لگایا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب ادویات میں سے 42 فیصد سے زیادہ پودوں یا قدرتی مصنوعات سے حاصل کی جاتی ہیں۔

پاکستان میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہے، ہمیں ٹپوگرافی میں فوائد حاصل ہیں۔ ہمدرد یونیورسٹی کی ایسٹرن میڈیسن کی ڈین احسنہ ڈار فاروق نے مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس کرنے کا مشورہ دیا کہ کس طرح یونانی پریکٹیشنرز اور ٹی سی ایم پریکٹیشنرز کسی بیماری کی تشخیص کرتے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ دونوں نظاموں میں کیا مشترک ہے اور کیا فرق ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ٹی سی ایم اور یونانی ادویات میں بہت سی مماثلتیں ہیں۔

مثال کے طور پر، ہم دونوں توازن اور مجموعی پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے پورے جسم پر غور کرنا، جب کہ ایلوپیتھک ادویات کسی ایک علامت پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ میرے خیال میں بنیادی فرق اجزاءکا ہے۔ وہ اجزاءجو ہمارے علاقے میں نہیں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی ہمدرد لیبارٹریز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ حکیم عبدالباری نے کہا ان کے تعاون کا اثر یہ ہے کہ چین میں مزید یونانی جڑی بوٹیاں استعمال کی جائیں گی، یہاں مزید چینی جڑی بوٹیاں استعمال ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پہلے ہی کئی چینی جڑی بوٹیاں عام استعمال کی جا چکی ہیں جن میں چینی یا خطائی شامل ہیں ان میں زیادہ تر چین سے آتی ہیں، جیسے ریوند چینی، جازوار چینی، ریوند خطائی، دار چینی بھی چین سے آتی ہے جسے ہم ڈار چینی کہتے ہیں، ہمارے ہاں سے بھی بہت سی جڑی بوٹیاں چین جاتی ہیں، جس میں سونف شامل ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا پاکستانی ہربل ادویات سانس اور جلد کی بیماریوں کے علاج کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور مصنوعات وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں، ہماری لیب چینی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو ہم سے آرڈر بھی لیتے ہیں۔ یہاں سے کم از کم 15 سے 20 قسم کی جڑی بوٹیاں چین کو برآمد کی جاتی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانچینہربل ادویاتہمدرد یونیورسٹی
Previous Post

وزیراعلی پنجاب کا 9 مئی واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا حکم

Next Post

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک لاکھ ڈالر ملک میں لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
لاکھ ڈالر

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک لاکھ ڈالر ملک میں لانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading