• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
چین

چین نے ماحولیاتی تحفظ کے استحکام کو مسلسل فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
اگست 17, 2023
in انٹرنیشنل, چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)
موسم گرما کی آمد سے قبل بیجنگ کی رہائشی لی شیانگ اپنے نئے گھر میں ایئر کنڈیشنر نصب کرنے کی تیاری کر رہی تھیں کہ انہوں نے ایئر کنڈیشننگ اسٹینڈ پر ایک پرندے کے تین انڈے دیکھے۔

یہ منظر دیکھ کر انہیں بیجنگ میں رہائشی مقام تلاش کرنے کا اپنا مشکل تجربہ یاد آیا ،اور لی شیانگ نے سوچا کہ ” پرندوں کو بھی واقعی گھونسلے کی بڑی ضرورت ہوتی ہے”۔ لہٰذا انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایئر کنڈیشنر نصب کرنے سے پہلے ننھے پرندوں کے اڑنے کا انتظار کیاجائے۔

یہ دستاویزی فلم "ہمارے پڑوسی جانور” میں بیان کی گئی ایک کہانی ہے، جس کی شوٹنگ میں چار سال لگے تھے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ انسان اور پرندے ایک دوسرے سے دور اور مختلف نظر آتے ہیں ، لیکن دونوں انواع کو "گھر” سے لگاؤ ہے۔ اسی باعث، انسان اور پرندے کے درمیان ایک تعلق پیدا ہوا ہے۔ اس کے پیچھے دنیاوی زندگی کی رواداری اور تمام چیزوں کی بقائے باہمی پر یقین ہے، یہی وہ بنیادی وجہ بھی ہے کہ چین کا ماحولیاتی تحفظ کے مسلسل فروغ اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ بقائے باہمی کا تصور لوگوں کے دلوں میں گہری جڑیں رکھتا ہے۔

15 اگست 2005 کو صوبہ زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی کے اس وقت کے سیکرٹری شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ ” سبز پہاڑ اور شفاف پانی انمول اثاثے ہیں” کا تصور پیش کیا، جو چین میں ماحولیاتی تحفظ کا بنیادی تصور بن چکا ہے۔بعد ازاں اسی کی روشنی میں 15 اگست 2023 کو چین نے پہلی بار نیشنل ایکولوجی ڈے منایا. "ایکولوجی” کے موضوع پر چین کے اولین قومی دن کی حیثیت سے ، نیشنل ایکولوجی ڈے کا تعین اور متعلقہ سرگرمیاں ماحولیات کے تحفظ کے لئے چین کے عزم کو مزید ظاہر کرتی ہیں ، جو ماحولیات کے تحفظ کے لئے عوامی آگاہی اور اقدامات کو بڑھانے اور کرہ ارض پر زندگیوں کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن، جنگلی حیات کا عالمی دن، عالمی ویٹ لینڈز ڈے، اور عالمی یوم ماحولیات جیسے اہم مواقع پر،چین بھر میں ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنے کے لئے سرگرمیوں کا فعال طور پر انعقاد کیا جاتا ہے.

حالیہ برسوں میں ، چین نے ماحولیاتی تحفظ کے استحکام کو مسلسل فروغ دیا ہے ، پہاڑوں ، دریاؤں ، جنگلات ، کھیتوں ، جھیلوں ، سبزہ زاروں کے مربوط تحفظ اور انسداد ریت کو مسلسل آگے بڑھایا ہے ، اور منظم حکمرانی ، حیاتیاتی ماحول اور معیار کو مسلسل بہتر بنایا ہے ، اور حیاتیاتی تنوع کو مالا مال کیا ہے۔ مثال کے طور پر پانڈے کے "معدوم ہونے”کا خطرہ ٹل چکا ہے، تبتی ہرن اور کریسٹڈ آئیبس کے خطرے کی درجہ بندی کو بھی "کم” کر دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار پر بھی ایک نظر ڈالتے ہیں: گزشتہ دہائی میں ، چین نے دنیا میں نئے سبز علاقے کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ ڈالا ہے ، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔چین میں مصنوعی جنگلات کا رقبہ 1.314 بلین ایم یو ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے؛ گھاس کے میدان کا رقبہ 3.968 بلین ایم یو ہے، دنیا میں پہلے نمبر پر ہے؛ ویٹ لینڈ کا رقبہ 845 ملین ایم یو ہے، دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے؛ ریت کی روک تھام اور کنٹرول کا رقبہ 305 ملین ایم یو ہے، صحرائی زمین میں کمی آئی ہے۔ نیشنل پارکس کی تعمیر نے تاریخی نتائج حاصل کیے ہیں ، اور قومی سطح پر تحفظ کا درجہ پانے والے اہم جنگلی جانوروں اور پودوں کی 80 فیصد سے زیادہ اقسام اور رہائش گاہوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ان تبدیلیوں کو کھلی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ پانی سبز ہے، آسمان نیلا ہے، اور صبح سویرے پرندوں کا گانا واپس آ چکا ہے۔

استعمال شدہ کپڑوں کی ری سائیکلنگ سے لے کر خوراک کے زیاں کو مسترد کرنے تک، توانائی کی بچت کرنے والی عمارتوں سے لے کر برقی گاڑیوں تک،چین کا پورا معاشرہ سبز اور کم کاربن تصور پر فعال طور پر عمل کر رہا ہے۔ پیداوار کے طریقوں اور طرز زندگی کی کم کاربن منتقلی، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے تحفظ کا بیک وقت فروغ، انسانیت اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی ، چین کی جدیدکاری کی ایک روشن علامت بن چکی ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: نیوز ڈیسک
Previous Post

چین کا امریکہ سے اسٹیل اور ایلومینیم بارے 232 اقدامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

Next Post

اتحاد گارڈن فیز II - رحیم یآر خان میں جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور فمیلی گالا کا انعقاد

News Editor

News Editor

Next Post
جشن آزادی

اتحاد گارڈن فیز II - رحیم یآر خان میں جشن آزادی کے موقع پر آتش بازی اور فمیلی گالا کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading