• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شیاوچینگ

چین نے غربت کے خلاف جنگ سے خواب کو حقیقت میں بدل دیا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 10, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)گزشتہ سال 13اگست کو، چین کے صوبہ ہوبے کی شیاوچینگ کاؤنٹی کے سول افیئرز بیورو کے ملازم چینگ زو ہینگ کو تخفیف غربت ڈیٹا مانیٹرنگ پلیٹ فارم کا جائزہ لیتے ہوئے گانگ بین گاؤں میں کم آمدنی والے کسان ژانگ چوان (فرضی نام) کے خاندان کے 200,000 یوآن سے زیادہ کے طبی اخراجات کا معلوم ہوا۔

یہ رقم مقامی دیہی باشندوں کی سالانہ فی کس قابل تصرف آمدنی سے کہیں زیادہ تھی، جس کی وجہ سے پلیٹ فارم نے الرٹ جاری کیا۔ چینگ نے فوراً مقامی سول افیئرز آفس کے عملے کے ساتھ رابطہ کیا اور ژانگ کے گھر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ بیماری کی وجہ سے مشکلات کی تصدیق کے بعد، عملے نے فوری طور پر ژانگ کے لیے عارضی امداد کے طور پر 4,900 یوآن کی درخواست کی۔

کم آمدنی والے خاندان کے طور پر، ژانگ کے طبی اخراجات کو بنیادی صحت انشورنس اور سنگین بیماریوں کی انشورنس کے بعد طبی امداد کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا۔ جلد ہی، ژانگ کو طبی امداد کی رقوم موصول ہوئی، اور ان کے تین زیر تعلیم بچوں کو تعلیمی امداد بھی ملی، جس سے یقینی بنایا گیا کہ ان کا خاندان بیماری کی وجہ سے غربت کا شکار نہ ہو۔

8 مارچ کو، چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے دوران "منسٹرز کوریڈور” کے دوسرے سیشن میں،وزیر برائے زراعت اور دیہی امور ہان جون نے انسداد غربت کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ 2020 میں غربت کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد، مرکزی حکومت نے 2021 سے 2025 تک کے لیے پانچ سالہ عبوری دور مقرر کیا ہے تاکہ غربت کے خلاف کامیابیوں کو مضبوط کیا جا سکے اور اسے دیہی احیا کے عمل کے ساتھ مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

وزارت زراعت ہر سال غربت کے خطرے سے دوچار گروہوں کی نگرانی کرتی ہے، انہیں تین زمروں (غربت سے نجات پانے والے غیر مستحکم گھرانے، غربت سے قریبی دوچار گھرانے، اور اچانک سنگین مشکلات کا شکار گھرانے) میں تقسیم کیا گیا ہے، اور بگ ڈیٹا پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے نشاندہی شدہ گھرانوں کو درست امداد فراہم کی جاتی ہے۔

ہان نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی احیا جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت تعمیر کے لئے ایک اہم تزویراتی کام ہے ، اور غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم اور وسیع کرنا دیہی احیا کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہمیں زراعت اور دیہی علاقوں کی ترجیحی ترقی، شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی، دیہی اصلاحات کو گہرا کرنے اور دیہی احیا کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔

چین کی غربت کے خلاف جنگ کی سب سے نمایاں خصوصیت سوشلسٹ نظام کی انسانی ہمدردی ہے۔ اور اس جدوجہد کی سب سے متاثر کن کہانی، غربت کے خاتمے کے سفر میں "کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنا” کے مقدس وعدے کی تکمیل سے رقم کی گئی ہے۔ چین کی غربت کے خلاف جدوجہد نے انسانی ترقی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے؛ اور اس کے ساتھ ساتھ دیہی ترقی کی حکمت عملی، تہذیب کی ترقی کے گہرے مفہوم کو واضح کرتی ہے، جس کے ذریعے چین صنعتی عمل میں شہری اور دیہی تعلقات کا ایک نیا ماڈل لکھ رہی ہے.

"ترقیاتی اقدامات سے غربت کے خاتمے” اور "باٹم لائن کی ضمانت ” کے دوہرے محرک کے ساتھ، غربت میں کمی کا پائیدار راستہ تلاش کیا گیا ہے، اور سوشلسٹ نظام کی برتریوں کے ذریعے عوام کے ذریعہ معاش کی بنیاد کو مضبوط کیا گیا ہے۔ یہ بھی مضبوطی سے ثابت کیا گیا ہے کہ سوشلزم نہ صرف معاشی معجزات پیدا کر سکتا ہے.

بلکہ انسانی تہذیب کی ایک نئی شکل بھی پروان چڑھا سکتا ہے۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام میں رائج سوشل ڈارونازم کے برعکس ، سوشلزم کا بنیادی خیال یہ ہے کہ ریاست اور سماج سب کے لئے بقا کی نچلی حد کو بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں ، اور یہ کہ ہر فرد اپنی زندگی کی بالائی حد کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے .

اور اگر وہ ناکام ہوجاتا ہے تو ، ریاست کی طرف سے فراہم کردہ عوامی خدمات اس کی بنیادی روزی روٹی کی ضمانت دیتی ہیں اور ، جہاں تک ممکن ہو ، اسے ” ایک بار پھر راستے پر واپس آنے” کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ یقیناً ایسا بیانیہ سوشلسٹ نظریے کے گہرے مفہوم کو مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتا، لیکن جب لوگ چین میں غربت کے خاتمے کے شاندار عمل کا مشاہدہ کرتے ہیں.

تو وہ واقعی اس سادہ جملے کے پیچھے طاقتور روحانی قوت کو محسوس کر سکتے ہیں: "کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنا”! یہ سوشلسٹ نظام کے روشن ترین آئیڈیلزم اور انسان دوست گرم جوشی کا واضح اظہار ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: شیاوچینگناکام
Previous Post

پی ٹی آئی نے ہر جگہ کرپشن، بربادی کے ریکارڈ بنائے،امیر مقام

Next Post

26 نومبر احتجاج کیسز‘ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں8اپریل تک توسیع

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
بشری بی بی

26 نومبر احتجاج کیسز‘ بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں8اپریل تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading