• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
تجارت

چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی صورتحال  اور رجحان واضح ہو رہا ہے، رپورٹ

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 28, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت تجارت نے پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے  متعلق اعداد و شمار جاری کیے ۔ پہلے تین مہینوں میں، ملک بھر میں نئے قائم غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں میں گذشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 10.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اگرچہ اس میں کمی آئی ہے ، لیکن یہ کمی جنوری -فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد پوائنٹس کم تھی بلکہ مارچ میں استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی مقدار میں گذشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی سرمائے کواستعمال کرنے کا رجحان آہستہ آہستہ واضح ہو رہا ہے۔

 ڈھانچے کے لحاظ سے ای کامرس سروسز، بائیو فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ، ایرو اسپیس اور آلات کی مینوفیکچرنگ سمیت شعبوں میں غیر ملکی سرمایے کے حقیقی استعمال میں بالترتیب 100.5 فیصد، 63.8 فیصد اور 42.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے ذرائع زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلی سہ ماہی میں ، چین میں آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 56.2فیصد اور 11.7فیصد کا اضافہ ہوا .

اور سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کی جانب سے سرمایہ کاری میں 60فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا (بشمول  آزاد  بندرگاہوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار)۔ روایتی طور پر یورپ اور امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے لے کر اپنے”دوستوں کے دائرے” کو وسعت دینے تک ، چین بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے میں زیادہ لچکدار اور پراعتماد ہوگیا ہے۔

 سرمایہ معقول اور منافع طلب ہے۔ سب سے پہلے غیر ملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری پر منافع کی بہتر شرح کو دیکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی شرح تقریباً 9فیصد رہی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے. جنوبی چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق سروے میں شامل کمپنیوں کا عام ماننا ہےکہ وہ چین میں سرمایہ کاری پر بہترین منافع حاصل کر سکتی ہیں اور تقریباً  90  فیصد امریکی کمپنیاں چین میں منافع بخش ہیں۔

سروے میں شامل 54 فیصد کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ امریکی تجارتی محصولات سے منفی طور پر متاثر ہوئی ہیں جبکہ 58 فیصد غیر ملکی کمپنیوں اور 45 فیصد امریکی کمپنیوں نے چین کو سرمایہ کاری کے لئے دنیا میں اپنی سرفہرست یا سرفہرست پہلے تین درجات کے طور پر قرار دیا ہے۔  وقت ثابت کرے گا کہ "چین غیرملکی تاجروں کے لئے سرمایہ کاری کی  ایک مثالی، محفوظ اور پُر امید منزل تھا ، ہے اور رہے گا۔ 

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکی تجارتیتجارتسرمایہ کاریسروےسوئٹزرلینڈ
Previous Post

امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ

Next Post

بچوں سمیت بھارت بھاگنے والی سیما حیدر کو تین دن میں ملک چھوڑنے کا حکم

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post

بچوں سمیت بھارت بھاگنے والی سیما حیدر کو تین دن میں ملک چھوڑنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading