• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین -روس

چین -روس اسٹریٹجک تعاون دنیا کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
مارچ 23, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہِ روس کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس دورے کو "دوستی، تعاون اور امن کا تاریخی سفر” تصور کیا گیا۔

تیسری مرتبہ چین کا صدر منتخب ہونے کے بعد شی جن پھنگ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔اس دوران انہوں نے جب صحافیوں سے ملاقات کی تو شی جن پھنگ کے خیالات نے دنیا کو متاثر کیا ، شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ "دونوں ممالک کے تعلقات دوطرفہ دائرہ کار سے کہیں آگے ہیں اور عالمی نظام اور انسانیت کے مستقبل اور تقدیر کے لئے اہم ہیں۔ ”

اس وقت نئے دور میں چین اور روس کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ صدر شی کا دورہ اس امر کا واضح عکاس ہے کہ چین نے ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کیا ہے۔ چین اور روس کے تعلقات کو مستحکم بنانا اور انہیں ترقی دینا چین کی جانب سے اپنے بنیادی مفادات اور عالمی ترقی کے عمومی رجحان کی بنیاد پر کیا جانے والا تزویراتی انتخاب ہے اور وقتی واقعات کی وجہ سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلقہ امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے اور بیرونی طاقتوں کی طرف سے ان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی مشترکہ طور پر مخالفت کریں گے۔ روس نے تائیوان کی کسی بھی شکل کی علیحدگی کی مخالفت کی اور اپنے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کے اقدامات کی بھرپور حمایت کی۔ یہ اس بات کا اظہار ہے کہ چین اور روس کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد مضبوط اور مستحکم ہے۔

نئے دور میں کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے سے متعلق چین اور روس کے مشترکہ بیان کو دیکھتے ہوئے تو ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک عالمی صورتحال اور دیگر بہت سے اہم مسائل پر یکساں خیالات رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور روس بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیر الجہتی اور جمہوریت کو ثابت قدمی کے ساتھ فروغ دیتے ہیں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی "بنیادی قوت ” بن گئے ہیں۔

یوکرین کے مسئلے پر چین اور روس نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دارانہ مذاکرات ہی اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کرنے کا بہترین طریقہ ہیں۔ روس نے امن مذاکرات کی جلد از جلدبحالی کے لیےاپنے عزم کا اعادہ کیا،سیاسی اور سفارتی ذرائع سے یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے چین کی آمادگی کا خیرمقدم کیا اور دستاویز "یوکرین کے بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کے موقف” میں بیان کردہ تعمیری تجاویز کا خیرمقدم کیاہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی استدلالیت ،غیر جانبداری ،امن اور بات چیت کو فروغ دینے کے موقف پر مکمل اعتماد کیا جاتا ہے۔ دنیا چین کے ذمہ دارانہ رویے کو بالکل واضح طور پر دیکھ سکتی ہے۔

روس کو ایک خوشحال اور مستحکم چین کی ضرورت ہے اور چین کو ایک مضبوط اور کامیاب روس کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اور روس کے تعلقات مزید پختہ اور مستحکم ہو چکے ہیں اور اس کے پیچھے ایک واضح تاریخی منطق اور مضبوط داخلی محرک قوت موجود ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں نئے دور میں چین اور روس کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا جائے گا۔ ایک شورش زدہ دنیا میں، چین اور روس بین الاقوامی تعلقات میں کثیر قطبی دنیا کی تشکیل اور جمہوریت کو زیادہ فروغ دینے اور عالمی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیےمل کر کام کرتے رہیں گے.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چین روس
Previous Post

چین، عالمی سروے میں شامل افراد قومی حالات کے مطابق جمہوریت کے انتخاب کے حامی

Next Post

چینی صدر کا دورہ روس دوستی، تعاون اور امن کاتاریخی سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر کا دورہ روس دوستی، تعاون اور امن کاتاریخی سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading