• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
کووڈ۱۹

چین دیہی علاقوں میں کووڈ۱۹ کی روک تھام کو مضبوط کر رہاہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
جنوری 5, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز)چین کی ریاستی کونسل کے جوائنٹ پریوینشن اینڈ کنٹرول میکنیزم اور چین کے سنٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ نے حال ہی میں "دیہی علاقوں میں نوول کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے پلان” جاری کیا ۔جس میں نچلی سطح پر انسداد وبا کے نظام کی بہتری، دیہی علاقوں میں طبی سامان کی فراہمی ، شدید بیماریوں کے علاج کی بہتری ، کمزور دیہی آبادیوں کے تحفظ اور زرعی پیداوار کے استحکام اور فراہمی سمیت دیگر پہلوؤں پر زور دیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پلان میں پہلے چارنکات انسداد وبا کے چار پہلوؤں پر اہمیت دیتے ہیں جوانسداد وبا کی سائنسی منطق کے حامل ہیں۔ مثال کے طور پر، "پلان” میں دیہی علاقوں میں طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کامطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ تمام علاقوں میں کووڈ ۱۹کے مریضوں کے درجہ بند علاج اور صحت کے انتظام کی خدمات پر عمل درآمد کی رہنمائی کی جائے۔

قصبے کے مراکز صحت کی کووڈ مریضوں کی وصولی کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے اور اصولی طور پر تمام علاقوں میں بخار کے کلینک قائم کئے جائیں۔ پلان میں ادویات کی تیاری کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ادویات سے متعلقہ کمپنیوں کو ادویات کی تیاری ، ماسک اور اینٹیجن جیسے طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا اور بخار ، کھانسی اور درد کی کمی کی دوائیوں کی پیداوار اور فراہمی کو تیز کرنا ہوگا اور شدید طلب کی ادویات کی پیکنگ آسان بنائی جائے۔

پلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گاؤں والوں کی کمیٹیوں اور طبی اداروں، فارمیسیوں وغیرہ کے درمیان براہ راست ہاٹ لائنز قائم کی جائیں اور دیہی علاقوں میں ادویات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے۔ ایک اور مثال یہ ہے کہ "پلان” میں سائنسی طریقے سے درجہ بند علاج کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سنگین بنیادی بیماری نہ رکھنے والے غیرعلامتی انفیکشن والوں اور ہلکی علامت والوں کو گھر میں خود کی دیکھ بھال کرنے کی اجازت دی جائے۔ اگر طبی علاج قصبے کامرکز صحت نہیں کر سکتا تو مریضوں کی کاؤنٹی سطح کے ہسپتالوں میں بروقت منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ مذکورہ پلان گزشتہ تین سالوں میں انسداد وبا کے حوالے سے چین کے تجربات کا عکاس ہے۔

علاوہ ازیں، پلان میں چین کے دیہی علاقوں کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے موسم سرما میں سبزیوں کی مستحکم پیداوار اور فراہمی پر بھی زور دیا گیا ہے۔پلان میں نشاندھی کی گئی ہے کہ سردیوں کے موسم میں سبزیوں کی پیداوار اور فراہمی کی صورت حال کے مطابق، سبزیوں کی پیداوار کے اہداف طے کئے جائیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ پالیسی، مواد، ٹیکنالوجی، اہلکاروں کی ضمانت کو مضبوط بناتے ہوئے آفات پر قابو پانے کے اقدامات اور سبزیوں کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پلان میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ کی معلومات کی فراہمی اور پیداوار و فروخت کے درمیان کوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہوئے آمد ورفت کے راستوں کو ہموار کیا جائے تاکہ زرعی پیداوار کی کمی کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ چین ایک بڑی آبادی والا ملک ہے۔انسداد وبا کے پلان میں خاص طور پر زرعی پیداوار کو یقینی بنانے کے تقاضے نہ صرف چینی حکومت کی جانب سے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں کو مستقل اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ خوراک کی قومی سلامتی پر حکومت کے ہائی الرٹ کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

اس وقت چین کی تمام مقامی حکومتیں مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے اپنے تفصیلی اقدامات بھی اختیار کر رہی ہیں۔ مثال کے طور پر، جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچوان کی طرف سے جاری کردہ متعلقہ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو اپنے علاقے میں قائم کمزور لوگوں کی معلومات کے حصول کے سلسلے میں بنیادی بیماریوں کے شکار 65 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد کی حالت کی تصدیق کرنی ہوگی اور حاملہ خواتین، بزرگوں اور بچوں کی صحت کی بروقت نگرانی کرنی ہوگی۔دیہی علاقوں میں رائج معلوماتی کارڈ کا بھرپور استعمال کیا جائے جو سرکاری افسران،صحت کے رابطہ کاروں اور ڈاکٹروں کے رابطے کی معلومات کی حامل ہیں تاکہ خصوصی اور مشکل گروپوں کو دقت پیش نہ آئے۔ گاؤں والوں اور صحت کے رابطہ کاروں کے درمیان وی چیٹ گروپ قائم کرکے رابطے کو ہموار بنایا جائے ۔

دنیا کے سب سے بڑی آبادی والے ملک کے طور پر، چین کی زیادہ تر آبادی اب بھی دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔ چین کے روایتی تہوار جشن بہاراں کی آمد کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر لوگوں کی متوقع نقل و حرکت کی وجہ سے دیہی علاقوں میں انسداد وبا کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ تین سالوں سے چین نے عوام کی صحت کو اولین ترجیح دینے کے تصور پر کاربند رہتے ہوئے سائنسی اور درست اقدامات اور اپنی پالیسیوں کی بروقت بہتری کی بدولت عوام کی صحت اور جانی سلامتی کا بحسن و خوبی تحفظ کیا ہے۔ اب چین میں انسداد وبا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور وبا کے ساتھ مقابلہ اب بھی جاری ہے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ حکومت چین کے درست پیشگی اندازے اور پہل کرتے ہوئے اپنے اقدامات کو بہتر بنانے کے پیش نظر چین میں دیہی علاقوں سمیت پورے ملک میں انسداد وبا کی فتح یقیناً حاصل ہوگی ۔ اتحاد فتح ہے۔روشنی قریب ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینچین کی ریاستی کونسلدیہی علاقوںکووڈ۱۹
Previous Post

چین کامیابی کے ساتھ عالمی وبائی امراض کی پانچ لہروں کے اثرات سے نمٹا، چینی قو نصلیٹ

Next Post

دیہات کے کلینک میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے

News Editor

News Editor

Next Post
اومیکرون وائرس

دیہات کے کلینک میں ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading