• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین، جاپان اور جنوبی کوریا

چین -جاپان -جنوبی کوریا ، دوبارہ ایک ہی سمت میں گامزن ہیں، چینی میڈیا

News Editor by News Editor
نومبر 28, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے چار سال سے زائد عرصے کے بعد ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔

منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والے چین -جاپان -جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس میں تینوں ممالک نے سہ فریقی تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رائے عامہ کا ماننا ہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودہ ملاقات نے اگلے مرحلے میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے حالات اور ماحول کو سازگار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 1999 میں باضابطہ طور پر چین – جاپان – جنوبی کوریا تعاون میکانزم قائم کیا گیا تھا اور رفتہ رفتہ یہ ایشیا میں سب سے زیادہ بااثر ذیلی علاقائی تعاون میکانزم بن گیا ۔ گزشتہ چند سالوں میں خطے سے باہر کی غیر ملکی طاقت نے ایشیا میں محاذ آرائی اور تقسیم کو ہوا دی اور کورونا کی وبا کے باعث چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ اور رہنماؤں کے اجلاس عارضی طور پر معطل ہوگئے ۔

مبصرین نے نشاندہی کی ہے کہ سان فرانسسکو میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان حالیہ ملاقات میں اہم اتفاق رائے طے پائے ، جس نے چین- جاپان اور چین- جنوبی کوریا سفارتی رابطوں کے لیےخارجی حالات فراہم کیے ہیں۔

چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعاون کا رجحان کیسے جاری رکھا جائے؟ اس کی کلید 2019 میں منعقدہ آٹھویں سہ فریقی سربراہ اجلاس میں طے پانے والے "اگلی دہائی میں سہ فریقی تعاون کا آؤٹ لک” جیسے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ہےاور اتفاق رائے پر کیسے عمل درآمد کیا جائے؟اس کی کلید بیرونی مداخلت کو خارج کرنا ہے.

اس سلسلے میں جاپان اور جنوبی کوریا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ اگر دونوں ممالک امریکہ کی اندھا دھند پیروی کرتے ہوئے چین کے بارے میں اپنی عملی اور استدلالی پالیسیز کو ترک کر دیتے ہیں تو وہ بالآخر اپنے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے اور مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھی بہت سے پوشیدہ خطرات پیدا کریں گے۔

چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعات ،معمول کی بات ہےلیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک دوسرے کے بارے میں درست فہم برقرار رکھی جائے اور تنازعات کو تعاون کی مجموعی صورتحال میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ چین دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے تعلقات کی ترقی کا احترام کرتا ہے ، لیکن کسی بھی طرح کے تعلقات کو اپنے ہمسایوں کو روکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہئیے۔

چین، جاپان اور جنوبی کوریا قریبی ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں کہیں اور منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ چین ہمیشہ خوشگوار ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے اور امید کرتا ہے کہ جاپان اور جنوبی کوریا بھی خواہش ، عزم اور مزید سٹریٹیجک خودمختاری کا مظاہرہ کریں گے اور چین کے ساتھ مل کر سہ فریقی تعاون کی جامع بحالی نیز مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیں گے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جاپان اور جنوبی کوریاچین
Previous Post

برطانیہ کو لوٹے گئے ثقافتی آثار واپس کرنے ہوں گے، رپورٹ

Next Post

چینی صدر کا غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی پر زور

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر کے نظریات

چینی صدر کا غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading