بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) چینی صدر شی جن پھنگ نے ابیلارڈو اسپریلا کو جمہوریہ کولمبیا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کولمبیا اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 46 برسوں کے وران، عالمی حالات میں آنے والی مختلف تبدیلیوں کے باوجود دوطرفہ تعلقات مسلسل مثبت انداز میں فروغ پاتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے، عوامی دوستی گہری ہوئی ہے، جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت اعلیٰ معیار کے مشترکہ تعاون میں بھی مسلسل نئی پیش رفت سامنے آ رہی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین-کولمبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر ابیلارڈو اسپریلا کے ساتھ مل کر باہمی تبادلہ و تعاون کو مزید گہرا کرنے، چین-کولمبیا اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندی تک لے جانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فلاح و بہبود پہنچانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔