• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شاہراہ ریشم

چین اور پاکستان دونوں شاہراہ ریشم پر موجود قدیم تہذیبیں ہیں ، چینی میڈیا

News Editor by News Editor
مارچ 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)دریا کے تحفظ کے دیوتا ، پتھر سے بنائے گئے بدھ کے مجسمے ، سونے کے ورقوں سے مزین ٹاور کی شکل کا کنٹینر اور دیدہ زیب بالیاں وغیرہ وغیرہ ،

میں ہر ایک خوبصورت تاریخی ورثے کے سامنے کھڑی ہوئی اور انہیں غور سے دیکھا ، گندھارا ثقافت اور آرٹ کے مختلف انداز نے مجھے بہت متاثر کیا۔ چین کے پیلس میوزیم اور پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافتی شعبے کے بیورو برائے آرکیالوجی اور میوزیم کے اشتراک سے منعقد ہونے والی ” گندھارا آرٹ ایگزیبیشن” بیجنگ کے شہر ممنوعہ کے وین ہوا ہال میں منعقد ہو رہی ہے ۔ نمائش دیکھتے ہوئے مجھے یہ احساس ہوا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات اور تبادلوں کی تاریخ بہت زیادہ طویل ہے، اور پاکستان کے ساتھ میری جذباتی وابستگی مزید گہری ہوگئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ اس بار مجموعی طور پر 203 ثقافتی آثار (سیٹ) کی نمائش کی جا رہی ہے ۔ ان میں پاکستان کے دوسری صدی قبل مسیح سے لے کر دسویں صدی عیسوی تک کے آثار قدیمہ کی کھدائی سےملنے والے 173ثقافتی آثار (سیٹ) اور پیلس میوزیم میں محفوظ 30 اشیا (سیٹ) ، جن میں سے زیادہ تر قدیم گندھارا خطے سے قدیم شاہراہ ریشم پر سوات اور کشمیر کے راستے چین کے مغربی تبت میں داخل ہوئے تھے ، شامل ہیں ۔ گندھارا قدیم شاہراہ ریشم پر نقل و حمل کا ایک مرکز تھا ، جہاں یونان ، فارس اور ہندوستان جیسی متنوع تہذیبیں موجود رہیں ، اور متعدد ثقافتوں کے ملاپ سے رنگین تہذیب تشکیل پائی ۔

چین اور پاکستان دونوں شاہراہ ریشم پر موجود قدیم تہذیبیں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فنکارانہ تبادلوں کی تاریخ کو دیرینہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان آنے والے تمام چینی جانتے ہیں کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے تقریبا 50 کلومیٹر کے فاصلے پرایک مشہور قدیم شہر ہے جس کا نام ٹیکسلا ہے اور اس کی تاریخ 2500 سال سے زائد ہے۔ ٹیکسلا چھٹی صدی قبل مسیح میں گندھارا سلطنت کا دارالحکومت تھا اور چین کے مشہور بھکشو فا ژیان اور ژوان زانگ اور دیگر راہب یہاں آئے تھے۔ اگر چہ آج آپ پرانے زمانے کے اس شہر کی خوبصورتی اور پررونق مناظر نہیں دیکھ سکتے ، لیکن اس قدیم شہر کے کھنڈرات لوگوں کے تخیل کے لئے کافی کچھ چھوڑتے ہیں ، اور یہ چینی سیاحوں کے آنے کے لیے ایک لازمی جگہ ہے۔ تاریخی دستاویزات کے مطابق گندھارا نے چین میں بدھ مت کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔ چینی تہذیب ہمیشہ سے ایک کھلی تہذیب رہی ہے ، جو غیر ملکی ثقافتی عناصر کے مسلسل اپنی ثقافت میں انضمام کی صلاحیت رکھتی ہے۔

چین اور پاکستان کے درمیان دوستی ایک طویل عرصے سے مضبوط رہی ہے اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مضبوطی وغیرہ میں ظاہر ہوتی ہے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی جیسی عوامی گہری دوستی بھی شامل ہے ۔

دونوں ممالک کے درمیان زیادہ سے زیادہ عوامی تبادلوں جیسے سیاحت، مختلف نمائشوں، پتنگ بازی، پینٹنگ اور فوڈ فیسٹیول وغیرہ جیسی سرگرمیوں سے باہمی دوستی اور تفہیم میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ایسی دوستی یقیناً نسل درنسل جاری رھے گی ۔
مختلف قومیتوں، مختلف ممالک اور خطوں کی اپنی تہذیبیں ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے میں گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پیش کرتے ہوئے عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی استفادے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی چین کی مخلصانہ خواہش کا اظہار کیا۔ قدیم زمانے میں گندھارا ثقافت نے قدیم شاہراہ ریشم اور اس سے وابستہ ممالک کے مابین مسلسل تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے ذریعے بے مثال قوت حیات اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ،

اور ایشیائی تہذیب کے پھیلاؤ کی تاریخ پر دور رس اثرات مرتب کیے ہیں۔
آج گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے تحت اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے نئے سلک روڈ کے ساتھ ساتھ مختلف تہذیبوں کے حامل ممالک کے درمیان تعلقات اور عوام کے درمیان تبادلے یقینی طور پر قریبی ہو جائیں گے جس سے بلاشبہ انسانی معاشرے کوجدید کاری کے عمل میں تمام ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، دوستی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی تہذیب کے باغات رنگا رنگی سے بھرپور ہوتے جائیں گے اور یہ کیسی خوبصورت اور بہتر دنیا ہوگی، لوگ کیسے ایسی دنیا کی خواہش نہیں رکھتے ہیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانچینشاہراہ ریشم
Previous Post

چین اور روس کے سربراہان نے ہمیشہ قریبی روابط برقرار رکھے ہیں، رپورٹ

Next Post

چین اور روس کا عملی تعاون کو مز ید گہرا کر نے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
چین اور روس

چین اور روس کا عملی تعاون کو مز ید گہرا کر نے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading