• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بیلٹ اینڈ روڈ

چین اور وسطی ایشیا کے عوام کے درمیان تبادلے "بیلٹ اینڈ روڈ” کی ایک مضبوط بنیاد

News Editor by News Editor
مئی 17, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قدیم شاہراہ ریشم کے نقطہ آغاز چین کے شہر شی آن سے لے کر کرغزستان کے دریائے سرخ سے ملحقہ قدیم شہر اور ازبکستان کے شہر سمرقند تک کے بہت سے شہر قدیم شاہراہ ریشم سے قریبی طور پر جڑے ہوئے تھے ، جن کی قدیم سڑکوں پر تاجروں اور ثقافتی ورثے کے قدموں کے نشان ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کئے جانے کے بعد سے گزشتہ 10 سالوں میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت دیگر وابستہ ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے مسلسل مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، لوگوں کے دلوں میں دوستی کی جڑیں مزید گہری ہو گئی ہیں اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے عوامی اور سماجی بنیاد زیادہ سے زیادہ مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

15 مئی2019 کو چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیائی تہذیبوں کے مکالمے سے متعلق کانفرنس میں مشترکہ طور پر ایشیائی تہذیب اور عالمی تہذیب کا روشن مستقبل تخلیق کرنے کی تجویز پیش کی۔ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر اس مقصد کو حاصل کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں صدر شی جن پھنگ کے ازبکستان کے دورے کے دوران ازبکستان کو پیش کیے جانے والے قومی تحائف میں "چین اور ازبکستان کےتعاون سے بحال کیے گئے قدیم شہر خیوا کے تاریخی اور ثقافتی آثار کا ایک چھوٹا ماڈل” بھی شامل تھا۔ وسطی ایشیا میں ایک پرانی کہاوت ہےکہ "میں خیوا کو صرف ایک نظر دیکھنے کے لئے بہت سا سونا دے سکتا ہوں”۔ اس ایک جملے سے قدیم خیوا شہر کی تاریخی اور ثقافتی قدر کا اندازہ ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے اس قدیم شہر کے کچھ حصے خستہ حالی کا شکار ہوگئے تھے ۔ 2013 میں صدر شی جن پھنگ کے دورے ازبکستان کے دوران ، قدیم شہر خیوا میں تاریخی یادگاروں کے تحفظ اور بحالی کے لئے چین – ازبکستان تعاون منصوبے کا آغاز کیا گیا ، اور چینی ٹیم جدید ثقافتی تحفظ کے تصورات اور ٹیکنالوجی لے کر آئی اور بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا ، جس کی بدولت یہ قدیم شہر مزید چمکدار ہوگیا ہے۔ ازبکستان، قازقستان اور کرغزستان جیسے ممالک میں چین نے مقامی آثار قدیمہ کے ماہرین کے ساتھ خلوص دل سے تعاون کیا ہے۔ اس کے نتیجےمیں یکے بعد دیگرے قدیم شہروں کے کھنڈرات کی بحالی کی جا چکی ہے ، جس سے چینی اور وسطی ایشیائی تہذیب کے درمیان باہمی استفادے کو فروغ ملا ہے۔

تاجکستان میں لوبان ورکشاپ ، جس نے نومبر 2022 میں کام کا آغاز کیا تھا ، وسطی ایشیا میں پہلی لوبان ورکشاپ ہے جو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ وسطی ایشیائی علاقے کے لئے بھی اعلی سطحی تکنیکی صلاحیتوں کی تربیت دیتی ہے۔ لوبان ورکشاپ کے اساتذہ اور طلباء چین سے دستکاری سیکھتے ہیں اور بین الثقافتی تبادلوں کے لئے عوامی سفیرکا کردار ادا کرتے ہیں۔لوبان ورکشاپ کی نمائندگی میں چینی پیشہ ورانہ تعلیم کو تاجک عوام کی جانب سےزیادہ سے زیادہ تسلیم کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ وسطی ایشیا میں قازقستان، ازبکستان، کرغزستان اور ترکمانستان میں لوبان ورکشاپس بھی زیر تعمیر ہیں۔ لوبان ورکشاپ نے چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تہذیبی تبادلوں اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیا ہے ، جو نئے عہد میں دونوں فریقوں کے مابین دوستانہ تعلقات میں ایک اور سنگ میل بن چکا ہے۔

تہذیبیں تبادلوں سے مالا مال ہوتی ہیں اور باہمی سیکھنے سے ترقی پاتی ہیں۔ آج، چین اور وسطی ایشیائی ممالک نے بین الصوبائی یونٹوں اور شہروں کے 62 جوڑے تشکیل دیئے ہیں اور ہر سال لاکھوں لوگ باہمی سفر کرتے ہیں.کنفیوشس انسٹی ٹیوٹس نے وسطی ایشیائی ممالک میں چین اور اس کی ثقافت سے محبت عروج پر پہنچا دی ہے۔ "چین-قازقستان روایتی ادویات کا مرکز”، "چین-وسطی ایشیا زرعی تعاون مرکز”، "چین-وسطی ایشیا جامع زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی پارک” باہمی روابط کی اعلی مثالیں ہیں ۔افراد کے تبادلے اور تعاون پر چین-وسطی ایشیا بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا جاتا ہے اور چین وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کے لئے ترجیحی ممالک میں سے ایک ہے ۔ اس طرح ان ممالک کے عوام کے درمیان ایک خوشحال خاندان کی تعمیر کی جا رہی ہے اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے لئے ایک ٹھوس انسانی بنیاد فراہم ہو رہی ہے.

ایک ہزار سال قبل اونٹوں کی گھنٹیوں کی آواز نے چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تبادلوں کی کھڑکی کھول دی تھی اور اب "بیلٹ اینڈ روڈ” ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر پر اتفاق رائے وجود میں آ چکا ہے ۔ مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے سیاسی، معاشی، سائنسی اور تکنیکی قوتوں کے ساتھ ساتھ تہذیبی اور ثقافتی قوتوں کی بھی ضرورت ہے۔گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور "بیلٹ اینڈ روڈ” نیو سلک روڈ کی بدولت مجھے یقین ہے کہ مختلف تہذیبوں کے حامل ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تبادلےفروغ پائیں گے اور تمام ممالک کے عوام ایک دوسرے کو مزید بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے، ایک دوسرے کے قریب آئیں گے اور مل کر ترقی کریں گے۔تصور کیجئے کہ یہ دنیا کتنی خوبصورت اور حیرت انگیز ہو سکتی ہے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیلٹ اینڈ روڈچین اور وسطی ایشیا
Previous Post

چین-وسطی ایشیا مشترکہ ترقی کا سفر جاری رہے گا ،سی ایم جی کا تبصرہ

Next Post

چین کی کھاری الکلی زمین کو جامع استعمال کرنے کی زبردست صلاحیت

News Editor

News Editor

Next Post
کھاری الکلی زمین

چین کی کھاری الکلی زمین کو جامع استعمال کرنے کی زبردست صلاحیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5874

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading