• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شی جن پھنگ

چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں, چینی صدر

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مئی 13, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر  شی جن پھنگ نے چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کے  چوتھے  وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے  اہم خطاب کیا۔

شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ  کے ساتھ  پانچ بڑے منصوبوں کا آغاز کرےگا تاکہ مشترکہ طور پر چین  لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کی جائے۔اپنے خطاب میں  شی جن پھںگ نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں۔ آزادی ہماری شاندار روایت ہے، ترقی اور احیاء ہمارے فطری حقوق ہیں اور  عدل و  انصاف ہماری  مشترکہ  جستجو ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کرپانچ بڑے منصوبوں کا آغاز  کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مشترکہ طورپر  ترقی و احیاء کے حصول اور  چین-لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشش کی جائے۔پہلا  منصوبہ یکجہتی کا منصوبہ ہے جس میں  اگلے تین سالوں میں، چین ہر سال سی ای ایل اے سی کے رکن ممالک سے سیاسی جماعتوں کے300 عہدیداروں کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دے گا.

دوسرا ترقیاتی منصوبہ ہے۔   اس منصوبے میں چین لاطینی امریکہ سے مزید اعلی معیار کی مصنوعات درآمد کرے گا اور چینی کمپنیوں کو لاطینی امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔ تیسرا  منصوبہ تہذیبی  ہے جس میں  چین-لاطینی امریکہ تہذیبی  مکالمے کی  کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔

چوتھا منصوبہ   امن کا منصوبہ ہے جس میں تمام فریق  انسداد آفات کے اتنظامات، سائبر سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، انسداد بدعنوانی، انسداد منشیات اور سرحدپار منظم جرائم پر ضرب لگانے میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔ پانچواں  منصوبہ عوامی    رابطوں کا  منصوبہ ہے جس میں  اگلے تین سالوں میں چین 3500 سرکاری اسکالرشپس، چین میں  10 ہزار   تربیتی مواقع، بین الاقوامی چینی اساتذہ کے لئے 500 اسکالرشپس، تخفیف غربت میں  تکنیکی صلاحیتوں کے لئے 300 تربیتی مواقع، ” چائنا برج ” پراجیکٹ کے تحت چین کا دورہ کرنے کے لئے 1000  گروہوں کو دعوت اور  "سمال اینڈ  اسمارٹ” ذریعہ معاش کے300  پروگرامز  کا آٖغاز کیا جائے گا  ۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین پہلے مرحلے میں پانچ لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی نافذ کرے گا، اور مناسب وقت پر اس پالیسی کے دائرے کو   وسعت دے گا۔ سی ای ایل اے سی کے چیئرمین ملک  کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو، برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا، چلی کے صدر گیبریل بوریک اور نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف نے  بھی  افتتاحی تقریب میں  تقاریر کیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اجلاسافتتاحی تقریبشی جن پھنگ
Previous Post

چینی وزیر خا رجہ کی چین-سی ای ایل اے سی  فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک  وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

Next Post

جاپان  اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت  دکھانے   سے  باز رہے، چین 

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
لین جیئن

جاپان  اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت  دکھانے   سے  باز رہے، چین 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading