• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
میکسیکو  

چین اور لاطینی امریکہ یکجہتی اور تعاون کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے، اسپیکر میکسیکن پارلیمنٹ  

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جون 28, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)  گزشتہ ماہ میکسیکو  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  سرجیو گوٹیریز لونا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔

حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا  ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔

 گوٹیریز نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ  نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے، ترقیاتی تجربات کا اشتراک کیا ہے اور مشترکہ طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا ہے، جو طویل عرصے سے چین اور لاطینی امریکہ کا مشترکہ ہدف رہا ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر  ان تعلقات کی گہرائی چین اور لاطینی امریکہ کو اپنے عوام کے لئے  بہتر زندگی پیدا کرنے کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ انسانیت کے  ہم نصیب معاشرے کے تصور سے بہت متاثر  ہوئے ہیں۔ بنیادی طور پر، ممالک کے درمیان اس ہدف کی تکمیل کے لئے طریقے اور ذرائع ہمیشہ باہمی تفہیم اور خلوص کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں. گوٹیریز کا ماننا ہے کہ میکسیکو اور چین کے مابین قریبی تعلقات ہیں۔چین میکسیکو کی سٹی میٹرو لائن  ون  کی تعمیر میں شامل ہے۔ چینی کمپنیاں  میکسیکو میں نہ صرف اس منصوبے ، بلکہ بہت سے دوسرے  منصوبوں میں بھی شامل ہیں.

میکسیکو کی موجودہ حکومت کے اہم  منصوبوں میں سے ایک توانائی کی  تبدیلی کو انجام دینا ہے ، بالخصوص نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی ایک اہم ہدف ہے۔ بہت سی چینی کمپنیوں نے میکسیکو میں سرمایہ کاری کرکے کارخانے قائم کئے ہیں ۔ نہ صرف نئی توانائی کی گاڑیاں ، بلکہ فوٹو وولٹک سبز توانائی بھی لاطینی امریکہ میں سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ گوٹیریز نےامید ظاہر کی  کہ  میکسیکو اور چین  سائنس و ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور آٹوموبائل کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

 چین اور میکسیکو  کو ملتے جلتے تاریخی تجربات کا سامنا رہا ہےاور دونوں ممالک ایک جیسی ترقیاتی  جستجو  رکھتے  ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں  گوٹیریز نے ان  دو قدیم تہذیبوں کے مابین دوستی کے بارے میں بات کی ، اور فریقین کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لئے اپنی توقعات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ چین اور لاطینی امریکہ  مشترکہ خوشحالی کے لئے دونوں فریقوں کی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: میکسیکو
Previous Post

چین میں طبی آلات کی صنعت کا  پیمانہ  1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

Next Post

یورینیم کی افزودگی پر ایران پر دوبارہ بمباری کرنے پر غور کریں گے، ٹرمپ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
ایران-اسرائیل

یورینیم کی افزودگی پر ایران پر دوبارہ بمباری کرنے پر غور کریں گے، ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading