• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین اور فرانس

چین اور فرانس ایک ساتھ "بہت کچھ کرسکتے” ہیں، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
اپریل 9, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چینی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں اپنے حالیہ دورہ چین کے تجربات شئے۔

اسی دن فنانشل ٹائمز نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے کہا کہ "طویل مدت میں، چاہے وہ چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا ہو یا یوکرین کے بحران کے حل کو فروغ دینا ہو، میکرون کا دورہ مثبت اہمیت کا حامل ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

فرانسیسی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میکرون کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ 5 سے 7 تاریخ تک، چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ اور گوانگ چومیں ان کے ساتھ تفصیلی اور اعلیٰ معیاری تبادلے کیے، جس سے افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا، اور دو طرفہ اور بین الاقوامی سطح پر چین اور فرانس کے درمیان مستقبل میں تعاون کی سمت واضح ہوئی۔ فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جس میں سیاسی مکالمے کو مضبوط بنانے، عالمی سلامتی اور استحکام کو مشترکہ طور پر فروغ دینے، اقتصادی تبادلوں کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور قریبی اور دیرپا چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی کامیابیوں کو فروغ دینے کا احاطہ کیا گیا۔

فرانس پہلا بڑا مغربی ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کیے، اور چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور ادارہ جاتی اسٹریٹجک ڈائیلاگ قائم کرنے والا پہلا بڑا مغربی ملک بھی ہے۔ بہت سے معاملات پر دونوں فریقین کی زبان مشترک ہے۔ مثال کے طور پر، دونوں خودمختار سفارت کاری کی روایت پر قائم ہیں، اور دونوں کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کے حامی ہیں، جس نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مجموعی استحکام کو قابل بنایا ہے۔ جیسا کہ صدر شی نے کہا: "استحکام چین اور فرانس کے تعلقات کی ایک نمایاں خصوصیت ہے اورایک قیمتی اثاثہ ہے۔”

چین اور فرانس دونوں کو یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کے چیلنجز کا سامنا ہے، ساتھ ہی دونوں ملک اپنی معیشت کو ترقی دینے اور لوگوں کی روزی روٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ دونوں بین الاقوامی اور اہم علاقائی مسائل جیسے کہ یوکرین کے بحران اور ایرانی جوہری مسئلے پر بہت حد تک یکساں خیالات رکھتے ہیں۔ مستحکم تعلقات کو برقرار رکھنے اور دونوں فریقوں کے درمیان مزید اتفاق رائے پیدا کرنے سے نہ صرف خود کو فائدہ ہو گا بلکہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کو بھی فروغ ملے گا۔

اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنا میکرون کے دورہ چین کی ایک اور اہم کامیابی ہے۔ اس بار 60 سے زائد فرانسیسی کاروباری رہنما میکرون کے ساتھ چین کے دورے پر آئے اور 36 چینی اور فرانسیسی کمپنیوں نے 18 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔یہ بات قابل غور ہے کہ چین اور فرانس کے مشترکہ بیان میں ایسی شق موجود ہے جس کے مطابق فائیو جی سمیت ڈیجیٹل اکانومی کے شعبے میں، فرانس نے چین کے ساتھ قوانین کی بنیاد پر منصفانہ اور غیر امتیازی سلوک جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، جنہوں نے میکرون کے ساتھ چین کا دورہ کیا، یہ بھی کہا کہ یورپی فریق "کڑیوں کو الگ کرنے اور توڑنے” سے مکمل طور پر متفق نہیں ہے اور چین کے ساتھ تبادلے اور بات چیت کو مضبوط بنانے کی امید رکھتا ہے۔ یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چین، فرانس اور یورپ کے لیڈروں کی "کڑیوں کو الگ کرنے اور توڑنے” کی مخالفت مشترکہ آواز بن چکی ہے۔

چین، فرانس اور چین اور یورپ کے درمیان جتنی زیادہ تفہیم ہو گی، دنیا کو اتنا ہی زیادہ استحکام اور امید  حاصل ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چین اور فرانسچینی میڈ یا
Previous Post

اچھے اداکار کے ساتھ اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے، ریشم

Next Post

"خط کے زمانے" میں لکھے ایک خط کا عکس

News Editor

News Editor

Next Post
امجد عثمانی

"خط کے زمانے" میں لکھے ایک خط کا عکس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading