• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین اور روس

چین اور روس کا عملی تعاون کو مز ید گہرا کر نے کا اعلان

News Editor by News Editor
مارچ 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

ما سکو (نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ دو روزہ سرکاری دورے پر روس میں ہیں ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق پہر صدر شی جن پھنگ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ روس میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہوں گے۔ ولادیمیر پیوٹن کی مضبوط قیادت میں ، روس نے اپنی ترقی اور احیا کے عمل میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے روسی عوام کی جانب سے ولادیمیر پوٹن کی مکمل حمایت جاری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ آج چین اور روس کے تعلقات جس مقام پر ہیں ان کی ایک گہری تاریخی منطق ہے۔ سب سے بڑے ہمسائے اور جامع اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار کی حیثیت سے چین اور روس کے تعلقات دونوں کے متعلقہ مجموعی خارجہ امور اور خارجہ پالیسیز میں ترجیحی مقام رکھتے ہیں۔

چین نے ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کیا ہے۔ چین اور روس کے تعلقات کو مستحکم کرنا اور ترقی دینا ایک تزویراتی انتخاب ہے جو چین نے اپنے بنیادی مفادات اور عالمی ترقی کے عمومی رجحان کی بنیاد پر کیا ہے۔ چین، روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کی عمومی سمت کو برقرار رکھنے میں ثابت قدم ہے۔ چین اور روس دونوں قومی ترقی اور احیاء کے لیے پرعزم ہیں، دنیا کی کثیر قطبیت کی حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دیتے ہیں.

دونوں فریقین کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنا چاہیے، اقوام متحدہ جیسے کثیر الجہت پلیٹ فارمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، ایک دوسرے کی ترقی اور احیا میں مدد کرنی چاہیے اور عالمی امن و استحکام کی رہنما قوت بننا چاہیے۔

صدر پیوٹن نے شی جن پھنگ کو دوبارہ چینی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین نے ترقی کے تمام پہلوؤں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے۔ اس کی وجہ صدر شی جن پھنگ کی شاندار قیادت ہے اور یہ چین کے قومی نظام اور حکمرانی کی برتری کو ثابت کرتا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنے اہداف کو حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے روس اور چین کے تعلقات نے حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں بھر پور نتائج حاصل کیے ہیں۔ روس، چین کے ساتھ دوطرفہ عملی تعاون کو گہرا کرنے، بین الاقوامی امور میں مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی تعلقات میں دنیا اور جمہوریت کے کثیر قطبی عمل کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

دونوں فریقوں نے یوکرین کے مسئلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کے معاملے پر مسلسل ایک پرامن اور استدلالی آواز بلند ہو رہی ہے، زیادہ تر ممالک کشیدگی کم کرنے کی حمایت اورآگ کو ہوا دینے کی مخالفت کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر تنازعات بالآخر بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے آئے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل چین نے "یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف” کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کی تھی جس میں یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ کرتے ہوئے سرد جنگ کی ذہنیت اور یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات جتنی بھی زیادہ ہوں گی ، امن کے لیے اتنا ہی زیادہ گنجائش بنانی ہو گی ۔ تضادات جتنے شدید ہوں گے، اتنا ہی اہم ہو گا کہ بات چیت کے لیے اپنی کوششیں کو ترک نہ کیا جائے ۔ چین، یوکرین کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ روس اہم بین الاقوامی معاملات پر چین کے مستقل غیر جانبدارانہ، معروضی اور متوازن موقف کو سراہتا ہے۔ روس نے یوکرین کے مسئلے کے سیاسی حل کے بارے میں چین کے موقف کا بغور جائزہ لیا ہے، وہ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اس سلسلے میں چین کے تعمیری کردار کا خیرمقدم کرتا ہے.

دونوں سربراہان مملکت نے کہا کہ وہ اگلے دن دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ آنے والے عرصے میں چین اور روس کے درمیان تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے ایک نیا خاکہ تیار کیا جا سکے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چین اور روسچینی صدرشی جن پھنگ
Previous Post

چین اور پاکستان دونوں شاہراہ ریشم پر موجود قدیم تہذیبیں ہیں ، چینی میڈیا

Next Post

پی ٹی آئی پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے، فواد چودھری

News Editor

News Editor

Next Post
فواد چوہدری

پی ٹی آئی پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے، فواد چودھری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading