• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین اور روس

چین اور روس نے دوطرفہ تعلقات کو استحکام اور فروغ دیا ہے، چینی صدر

News Editor by News Editor
مارچ 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

ما سکو (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ آج تک چین اور روس کے تعلقات کی ترقی کی اپنی گہری تاریخی منطق ہے۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین اور روس نے اتحاد نہ بنے، محاذ آرائی نہ کرنے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنانے کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو استحکام اور فروغ دیا ہے، جس نے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون پر مبنی ایک نئی قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کا نمونہ قائم کیا ہے۔ "مضبوط اندرونی قوت محرک” کو کیسے سمجھیں؟ 2012 میں چین اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 88.2 ارب ڈالر تھا۔ 2022 میں یہ مالیت 190 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

چین مسلسل 13 سال سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ صدر پیوٹن نے ایک دستخط شدہ مضمون میں کہا ہے کہ  "ہمیں یقین ہے کہ میں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ تجارتی حجم کو 200 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جو ہدف مقرر کیا تھا ،وہ 2024  کے بجائے اسی سال حاصل ہوجائے گا”۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے. صدر شی جن پھنگ نے اس سال دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے کے لیے روس کا انتخاب کیوں کیا؟ روس کے دورے کے پہلے دن کی کون سے پیغامات قابلِ توجہ ہیں؟۔

پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب صدر شی جن پھنگ خصوصی طیارے کے ذریعے ماسکو ونوکووو ہوائی اڈے پہنچے۔ روس کے نائب وزیر اعظم چرنیشینکو سمیت روسی حکومت کے دیگر اعلی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ روس نے ہوائی اڈے پر ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ فوجی بینڈ نے چین اور روس کے قومی ترانے بجائے۔صدر شی جن پھنگ نے روس کی تینوں افواج کے اعزازی گارڈ زکا معائنہ کیا اور پریڈ دیکھی۔

صدر شی جن پھنگ ماسکو  ہوائی اڈے پہنچنے کے فوری بعد روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے لئے کریملن محل گئے۔ 2013 کے بعد سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان یہ 41 ویں ملاقات ہے جو عالمی سفارت میں ایک نادر ریکارڈ ہے۔

یوکرین بحران پر چین اور روس کے صدور کے درمیان  کس طرح بات چیت ہوگی، یہ صدر شی کے دورہ روس کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی توجہ کا مرکز ہے۔ درحقیقت روس یوکرین تنازع کے شروع ہونے کےدوسرے دن ہی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران واضح کر دیا تھا کہ چین مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کے لیے روس اور یوکرین کی حمایت کرےگا۔

موجودہ  ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ یوکرین کے مسئلے پر پرامن اور معقول آوازیں مسلسل جمع ہو رہی ہیں اور زیادہ تر ممالک کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتے ہیں اور اسے ہوا دینے کی مخالفت کرتے ہوئے پرامن بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔تاریخ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو  تنازعات بالآخر بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین یوکرین کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے  اپناتعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے چین کا مؤقف نامی دستاویز پر غور کیا ہے۔روس  امن مذاکرات کے لیے تیارہے  اور اس سلسلے میں چین کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: استحکامچین اور روسچینی صدردوطرفہ تعلقات
Previous Post

میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات ہیں، ان کی کوئی بنیاد نہیں، شیخ رشید احمد

Next Post

نام نہاد امریکن ڈیموکرسی کا شکار صرف عراق ہی نہیں، میڈ یا

News Editor

News Editor

Next Post
عراق

نام نہاد امریکن ڈیموکرسی کا شکار صرف عراق ہی نہیں، میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading