• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

چین اور روس جامع اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی صدر

News Editor by News Editor
مارچ 20, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز) روس کے سرکاری دورے کے موقع پر ، روسی اخبار روسیا اور آر آئی اے نووستی کی ویب سائٹ پر صدر شی جن پھنگ کادستخط شدہ مضمون ، "چین روس دوستانہ تعاون اور مشترکہ ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز” شائع کیا گیا ۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسائے اور جامع اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں ۔ دونوں ممالک بڑی عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں، آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور دونوں نے دو طرفہ تعلقات کو اپنی سفارتی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ گزشتہ 10 برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں بے حد پیش رفت ہوئی ہے اور یہ تعاون ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔اس سلسلے میں اعلی سطحی تبادلے ایک اہم اسٹریٹیجک اور قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مستحکم ہوا ہے ، جس نے بڑے ممالک کے مابین تعلقات کے لئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ چین اور روس نے ہمہ جہت اور کثیر سطحی تعاون کا ایک نمونہ تشکیل دیا ہے، دونوں ہی نسل در نسل دوستی کے تصور پر عمل پیرا ہیں اور ان کی ایک طویل عرصے سے مضبوط روایتی دوستی قائم ہے۔بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک قریبی تعاون کرتے ہیں اور بڑے ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔ چین اور روس بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیر الجہتی اور جمہوریت کو فروغ دینے، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے، تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے اور ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا دورہِ روس دوستی، تعاون اور امن کا سفر ہے۔ وہ آنے والے عرصے میں چین اور روس کے درمیان کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کے لیے ایک نیا وژن عمل میں لانے اور نئے اقدامات کرنے کے لیے صدر پوٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کےمنتظر ہیں۔

مضمون مِیں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال سے یوکرین کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ چین کی توجہ ہمیشہ سے اس معاملے پر رہی ہے، چین حقائق پر مبنی،منصفانہ موقف کی پاسداری کرتا ہے ،امن پر آمادگی کے لیے عملی اقدامات کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتا ہے۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد تجاویز پیش کی ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جائے، تمام ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کا احترام کیا جائے، یوکرین کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کی جائے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام کو یقینی بنایا جائے، یہ تجاویز یوکرین بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں چین کے بنیادی اصول بن چکی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل چین نے "یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے پر چین کا موقف” کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کی تھی جس میں تمام فریقوں کے جائز خدشات کو غور کیا گیا اور بحران کے پھیلاؤ کو روکنے اور سیاسی تصفیے کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کیا گیا۔

چینی صدر نے مضمون کے اختتام پر اس توقع کا اظہار کیا کہ ترقی اور احیاء کی راہ پر گامزن ساتھیوں کی حیثیت سے چین اور روس یقینی طور پر انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی میں نیا اور نمایاں کردار ادا کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسٹریٹجکتہذیب و تمدنچینی صدر
Previous Post

بڑی آفر۔فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹکٹ اب 3 سو روپے کر دیا گیا

Next Post

وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں چین ہمیشہ عوام کو اولین اہمیت دینے پر قائم ہے، چینی میڈ یا

News Editor

News Editor

Next Post
نوول کورونا وائرس

وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں چین ہمیشہ عوام کو اولین اہمیت دینے پر قائم ہے، چینی میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading