• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
چینی وزیر اعظم

چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے، چینی وزیر اعظم

News Editor by News Editor
مارچ 13, 2023
in انٹرنیشنل, چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے پریس کانفرنس میں چینی اور غیرملکی صحافیوں سے ملاقات کی۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدت کو آگے بڑھانے اور دوسرے صد سالہ ہدف کو پورا کرنے کے عمل میں ہمیں اصلاحات و کھلے پن پر قائم رہنا ہے۔رواں سال ہمہ پہلو عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی معیشت کی شرح نمو میں 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس وقت چین کا جی ڈی پی 120 ٹریلین یوان سے تجاوز کر چکا ہے اور چین کو متعدد نئے چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔اسی لیے 5 فیصد اضافے کا ہدف کو پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ مقررہ ہدف تک پہنچانے کے لیے ہمیں میکرو پالیسی ، مانگ میں اضافے ، اصلاحات و اختراعات اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت سے جامع طور پر استفادہ کرنا ہے۔

نجی معیشت کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سال کچھ عرصے تک نجی معیشت کی ترقی کے بارے میں کچھ غلط بیانات اور تبصرے ہوئے، جس نے متعدد صنعت کاروں کو پریشان کیا۔ درحقیقت، نجی معیشت کی ترقی کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب جاری کردہ پالیسیاں اور اقدامات ہمیشہ سے بہت واضح ہیں۔

نجی معیشت کا ترقیاتی ماحول بہتر سے بہتر ہو گا، اورترقی کیگنجائش مزید وسیع ہو جائے گی ۔
وزیر اعظم لی چھیا نگ نے پریس کانفرنس میں نشاندہی کی کہ چین میں اب ملازمت کرنے والوں کی تعداد تقریباً 900 ملین ہے ، اور ہر سال نئے انسانی وسائل میں 15 ملین کا اضافہ ہورہا ہے ۔ وافر انسانی وسائل چین کے لئے ایک اہم فائدہ ہیں۔

مزید یہ کہ اعلیٰ تعلیم کی حامل چینی آبادی 240 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ لہذا، یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا ڈیموگرافک ڈیویڈنٹ غائب نہیں ہوا ہے، اور ترقی کی رفتار اب بھی مضبوط ہے.
چینی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں تسلسل کے ساتھ آٹھ سالوں سے اناج کی پیداوار 0.65ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر چکی ہے۔ چین میں غذائی تحفظ کی مجموعی صورت حال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

چینی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کسانوں سے کہا کہ ملک کی جانب سے اناج کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

امور تائیوان کے بارے میں لی چھیانگ نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطن ایک خاندان کےرکن ہیں ۔ ہم ایک چین کے اصول اور "1992ء کے اتفاق رائے” کی بنیاد پر آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے اقتصادی اور ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے کاروباری اداروں کو چائینز مین لینڈ پر خوش آمدید کہیں گے، نہ صرف اس لیے کہ وہ آنے کے خواہشمند ہوں، بلکہ بہتر ترقی بھی حاصل کرسکیں۔

یہ ہماری مشترکہ خواہش ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں اور تعاون کو جلد از جلد معمول پر واپس لے آئیں۔ اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بیشتر غیرملکی کاروباری ادارے چین کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

گزشتہ سال کے دوران چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال کا حجم 189 بلین امریکی ڈالز تک جا پہنچا، اس میں تین سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 50 بلین امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین عالمی سرمایہ کاروں کی پسندیدہ منزل ہے۔

چینی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کھلے پن پر قائم رہنے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے بیرونی صورتحال میں کیسی ہی تبدیلی کیوں نہ آئے، چین مزید کھلا ہوگا، ماحول بہتر سے بہترین ہوگا اور چین کے خدمات کے شعبے میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔چین ہر طرح کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوان چین -امریکہ تجارتی حجم 760بلین امریکی ڈالرز رہا اور ایک نیا ریکاڈ بھی قائم ہوا۔چین اور امریکہ کی معیشت ایک دوسرے سے قریبی تعلق رکھتی ہیں اور ایک دوسرے کی ترقی سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔بہت سے امریکی کاروباری اداروں کے اعلیٰ افسران نے چین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور امریکہ تعاون کرسکتے ہیں اور تعاون کرنا بھی چاہیئے۔چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔پابندی لگانا اور دباؤ دینا کسی کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

وزیر اعظم لی چھیانگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ایک طویل عرصے سےمقامی علاقے میں کام کر رہا تھا ، اور مجھے ایک گہرا احساس ہے کہ دفاتر میں آپ کے سامنے مسائل کے انبار موجود ہوتے ہیں لیکن جب میں تحقیات کے لیے نچلی سطح کے یونٹوں میں جاتا ہوں تو وہاں مجھے ان مسائل کے حل ملتے ہیں. اس لیے میں کہوں گا کہ تمام سطح کے کارکنوں کو تحقیقات اور مطالعہ کرنے کے لئے نچلی سطح پر جانا چاہئے

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سطحوں پر حکومتوں اور محکموں کے تمام سرکاری ملازمین کو ترقی اور خدمت کا جذبہ مضبوطی سے قائم کرنا چاہئے۔ سرکاری اداروں کے لیے یہ غلط ہے کہ دستاویزات کی منظوری ،نگرانی اور دیگر فرائض کی انجام دہی کے دوران ایکسلریٹر پر قدم رکھنے کی بجائے صرف بریک پر قدم رکھیں اور بغیر کسی معقول وجہ کے صرف رکاوٹیں ڈالیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکہتعاونچینچینی وزیر اعظمگنجائش
Previous Post

چینی قوم تاریخ میں متعدد آزمائشوں سے بھی گزر چکی ہے، چینی صدر

Next Post

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست

News Editor

News Editor

Next Post
عمران خان

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading