بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرے گا.
اتفاق رائے میں اضافہ کرے گا، غلط فہمیوں کو کم کرے گا، مساوات، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر بات چیت اور مواصلات کے ذریعے تعاون کو مضبوط بنائے گا، مزید فائدہ مند نتائج کی کوشش کرے گا اور مشترکہ طور پر چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔
واضح رہے کہ 28 سے 29 جولائی تک چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن میں مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا ہے۔