• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین امریکہ تعلقات

چین امریکہ تعلقات کی بہتری کے اشارے

News Editor by News Editor
اکتوبر 30, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی نشر یا تی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی فریق کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کیا اور اس دوران امر یکی صدر جو با ئیڈن سے ملا قات کی۔پیر کے روز ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

26 وانگ ای کے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ بھی مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ اس سال جون کے بعد سے کسی اعلیٰ سطحی چینی عہدیدار کا امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے قبل متعدد اعلیٰ سطحی امریکی عہدیداروں نے چین کا دورہ کیا تھا۔ دونوں فریقوں نے سان فرانسسکو میں سربراہان مملکت کی متوقع ملاقات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ بلاشبہ یہ ایک واضح اشارہ ہے جو لوگوں کو آنے والے عرصے میں چین اور امریکہ کے تعلقات کی ترقی کے بارے میں محتاط اور پرامید نقطہ نظر برقرار رکھنے کی وجہ فراہم کرتا ہے۔

اس دورے پر چینی فریق کا رویہ واضح ہے ۔چینی وزیر خارجہ نے چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لئے پانچ ضروری نکات پیش کیے ہیں ۔ان نکات میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کیا جانا چاہیے ، دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے، مواصلاتی لائنوں کو کھلا رکھنا ضروری ہے، اختلافات، تضادات اور تنازعات سے بہتر طور پر نمٹنا چاہیے اور باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

واضح ہے کہ یہ وہ تجربہ اور سبق ہے جو 2023 میں اتار چڑھاو کے شکار چین امریکہ تعلقات سے سیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے تین امور پر مزید توجہ مرکوز کی ہے، جن میں ایک دوسرے کے تزویراتی عزائم کو معروضی طور پر سمجھنا، چین-امریکہ تبادلوں میں مسابقتی عوامل کو درست انداز سے دیکھنا، اور قومی سلامتی کے تصور کو واضح کرنا شامل ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین، چین-امریکہ تعلقات کو مؤثر طریقے سے درست راستے پر واپس لانے کے بارے میں تیزی سے واضح تفہیم اور منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ امریکی فریق نے بھی اس پر نسبتا مثبت بیان دیا اور اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم اور پائیدار ہوں گے۔

دنیا میں سب سے اہم دوطرفہ تعلقات کے طور پر، چین اور امریکہ کے تعلقات انسانیت کے مستقبل پر اثر انداز ہوتے ہیں. سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ تعاون کے اصولوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ چین امریکہ تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے اور چین امریکہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں چین کی درست تفہیم ایک اہم عنصر ہے۔ "دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سان فرانسسکو ملاقات کو عملی جامہ پہنانے اور مل کر کام کرنے کے لئے، امریکہ کو اپنی کوششیں جاری رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

چین اور امریکہ کے تعلقات کی سمت دونوں ممالک اور دنیا کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات سے سامنے آنے والے مثبت اشاروں نے لوگوں کو چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے ایک امید فراہم کی ہے ، اور یہ توقع ہے کہ امریکی فریق اسی سمت میں آگے بڑھ کر نہ صرف دانشمندی کا اظہار کرے گا بلکہ دو طرفہ تعلقات کو خراب ہونے سے روکنے اور جلد از جلد پائیدار اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس آنے میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکہچینچینیممالک
Previous Post

چین کی جا نب سے فلسطین ۔اسرائیل کشید گی میں اضا فے پر تشو یش کا اظہار

Next Post

چین ، ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کا خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام

News Editor

News Editor

Next Post
ہانگ چو ایشین پیرا گیمز

چین ، ہانگ چو ایشین پیرا گیمز کا خوبصورت یادوں کے ساتھ اختتام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading