• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
صدر شی جن پھنگ ن

چین امریکہ تعلقات میں عوامی دوستی کی اہمیت

News Editor by News Editor
نومبر 16, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)
چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ میں دوست حلقوں کی جانب سے استقبالیہ عشائیہ سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی تھی۔ چین امریکہ تعلقات کے دروازے عوام نے کھولے تھے۔

چین امریکہ تعلقات کی کہانیاں عوام نے لکھی ہیں۔ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل عوام ہی تشکیل دیں گے.جمعرات کے روز چینی نشر یا تی ادارے نے بتا یا کہ
چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے لیے عوامی تبادلے ہمیشہ سے ایک لازوال محرک رہے ہیں۔ بیجنگ میں سنٹرل گفٹ مینجمنٹ سینٹر کے نمائشی ہال میں ایک ایسا تحفہ رکھا گیا ہے جو نصف صدی قبل "پُنگ پونگ ڈپلومیسی” کی گواہی دیتا ہے۔

فروری 1972 میں امریکہ کی ڈیٹرائٹ بزنس کمیونٹی نے چین کو پنگ پونگ کے ریکیٹ کا ایک جوڑا پیش کیا، ریکیٹ پر ایک سفید فاختہ بنی ہوئی ہے جس کے منہ میں زیتون کی شاخ دکھائی گئی اور اس پر ” جنریشن پیس” لکھا ہوا ہے ۔ 50 سال قبل، امریکی ٹیبل ٹینس کا وفد اور امریکی صحافیوں کا ایک چھوٹا گروپ بیجنگ پہنچا اور 1949 کے بعد چین میں داخل ہونے والا پہلا امریکی وفد بن گیا۔ اس کے بعد چینی ٹیبل ٹینس کے وفد نے بھی امریکہ کا دورہ کیا۔ چین اور امریکہ کے عوام نے چھوٹے ٹیبل ٹینس کی مدد سے چین امریکہ تعلقات کے دروازے کھولے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل شروع ہوا۔

چین امریکہ تعلقات کی کہانی عوام ہی نے لکھی ہے۔ 1901 میں شیر خوار ملٹن گارڈنر اپنے والدین کے ہمراہ چین کے صوبہ فوجیئن آیا اور گولنگ میں اپنا بچپن گزارا۔ 1911 میں وہ اپنے والدین کے ساتھ واپس کیلیفورنیا چلا گیا۔ گارڈنر کی سب سے بڑی خواہش چین میں اپنے بچپن کے آبائی شہر واپس جانا تھی۔اپنی موت سے قبل وہ "کولیانگ، کولیانگ” دہراتا رہا۔ان کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے مسز گارڈنر کئی مرتبہ چین آئیں، لیکن کبھی یہ معلوم نہ کر سکیں کہ "کولیانگ” کہاں ہے ۔

بعد میں، امریکہ میں زیر تعلیم ایک چینی طالب علم کی مدد سے، مسز گارڈنر نے آخر کار پایا کہ "کولیانگ” چین کے شہر فوزو میں "گولنگ”علاقہ ہے۔ 1992 میں چینی اخبار "پیپلز ڈیلی” نے "آہ، گولنگ!” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا جس سے یہ کہانی منظر عام پر آئی اور اسے نمایاں توجہ ملی ۔یوں مسز گارڈنر کا بھی گولنگ آنا ممکن ہوا اور انہوں نے اپنے شوہر کی آخری خواہش پوری کی۔ ایسی لاتعداد کہانیاں مل سکتی ہیں، جو چینی اور امریکی عوام کی نسل در نسل دوستی کی گواہ ہیں۔

چین امریکہ تعلقات کا مستقبل عوام بالخصوص نوجوان نسل تشکیل دے گی۔ ستمبر 2015 میں، صدر شی جن پھنگ، جو امریکہ کے دورے پر تھے، نے ریاست واشنگٹن میں لنکن مڈل اسکول کا دورہ کیا۔ صدر شی نے تحفے کے طور پر طلبہ کو ایک پنگ پونگ ٹیبل دیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نوجوان "پنگ پونگ ڈپلومیسی” کے جذبے کے وارث ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

چین امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں ہے، امید لوگوں میں ہے، مستقبل نوجوانوں میں ہے اور توانائی مختلف علاقوں کے تبادلوں میں ہے۔ اس وقت چین اور امریکہ کے درمیان 284 سسٹرسیٹیز یا صوبے قائم ہوئے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہیں۔ امریکہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے ملاقاتوں سے لے کر متعلقہ دوستی فورمز یا سرگرمیوں کے لیے تہنیتی خطوط بھیجنے تک،شی جن پھنگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں عوامی دوستی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بارہا زور دیا ہے اور چین۔امریکہ عوامی دوستی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امریکہ
Previous Post

چینی صدر کا چین امریکہ تعلقات میں عوام کے کردار پر زور

Next Post

ایشیا پیسیفک کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

ایشیا پیسیفک کو میدان جنگ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading