• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
شی جن پھنگ

چین ، چینی صدر کی غیرملکی سربراہان سے ملاقات

News Editor by News Editor
جولائی 28, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 31 ویں سمر عالمی یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چھنگ دو آنے والے اندونیشیا کے صدر جوکو ودو دو سے ملاقات کی۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ملاقات کے موقع پر شی جن پھنگ نے اپنے اندونیشین ہم منصب کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے تین مہینوں میں ہم نے ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کےنئے باب کا آغاز کیا ہے۔

چین رواں سال دونوں ممالک کے جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اندونیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیاری اسٹریٹجک تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے اور چین – اندونیشیا ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو عمل میں لانے کا خواہاں ہے، بڑے ترقی پذیر ممالک کے لیے مشترکہ مستقبل ، اتحاد و تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے مثال بننا چاہتا ہے ، اور خطے اور دنیا کے لیے مثبت قوت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ باقاعدگی سے اسٹریٹجک رابطے برقرار رکھنے، گورننس میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے درمیان "2+2” ڈائیلاگ میکانزم شروع کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک باہمی اعتماد قائم کیا جا سکے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور انڈونیشیا کے "گلوبل اوشن فلکرم”کے ساتھ منسلک ہونے میں اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چین آسیان کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے اور اس سال آسیان کی صدارت سنبھالنے میں انڈونیشیا کی حمایت کرتا ہے۔ چین جی 20 اور برکس جیسے کثیر الجہتی میکانزمز میں انڈونیشیا کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ کو فروغ دینے، علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

جوکوودودو نے کہا کہ گزشتہ سال بالی میں صدر شی جن پھنگ کے دورے کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انڈونیشیا ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انڈونیشیا گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی فعال طور پر حمایت کرتا ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے چین کو زرعی مصنوعات کی برآمد، صحت، مشترکہ تحقیق و ترقی، انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت اور چین اور انڈونیشیا کے درمیان "دو ممالک اور دو پارکوں” کی تعمیر جیسی متعدد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

صدر شی جن پھنگ نے موریطانیہ کے صدر غزوانی، برونڈی کے صدر ندائی شمیے، گیانا کے صدر محمد عرفان علی اور جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: باہمی اعتمادسربراہانشی جن پھنگملاقات
Previous Post

واقعہ کربلا ظلم اور تکبر کے خلاف نعرہ حق ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ رہے گا'بلیغ الرحمن

Next Post

چینی صدر کا اکتیسویں ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کے افتتاح کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
شی جن پھنگ

چینی صدر کا اکتیسویں ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کے افتتاح کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading