بیجنگ (انٹرنیشنل نیوز)چین کے چیو چھوان سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر سے لانگ مارچ 4سی کیرئیر راکٹ کے ذریعے فنگ یون تھری کے 06سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیاگیا .
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سیٹلائٹ پہلے سے طے شدہ مدارمیں آسانی سے داخل ہوا اور یہ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ۔ یہ مشن لانگ مارچ سیریز کے کیرئیر راکٹس کی 481ویں پرواز ہے ۔









