بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے صوبہ یون نان کے کھون منگ کسٹمز کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین-لاؤس ریلوے کے ذریعے سامان کی درآمد اور برآمد 3.43 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی، جس کی مالیت 15.4 ارب یوآن سے زائد ہے، جن میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 6 فیصد اور 41 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، اور اسی عرصے میں یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس وقت ، چین ۔ لاؤس ریلوے لاؤس اور تھائی لینڈ سمیت 19 ممالک کو سروس فراہم کرتی ہے ، اور درآمدی اور برآمدی اجناس کی اقسام 500 سے بڑھ کر 3،600 سے زیادہ ہوگئی ہیں ، جس سے علاقائی معاشی خوشحالی اور ترقی کو نئی توانائی میسر آئی ہے۔