• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
پا کستانی طا لب علموں

چینی صدر کی جا نب سے پا کستانی طا لب علموں کے خط کا جواب

News Editor by News Editor
مئی 3, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ طویل عرصے سے نوجوانوں کی ترقی کو ہمیشہ بہت اہمیت دیتے ہیں اور وہ اکثر خطوط کے ذریعے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے چلے آرہے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

شی جن پھنگ غیرملکی طالب علموں کو بھی خط لکھتے ہیں۔ سترہ مئی دو ہزار بیس کو انہوں نے بیجنگ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے تمام پاکستانی طالب علموں کے خط کا جواب دیا، جس میں انہوں نے چین میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام غیرملکی طالب علموں کا خیرمقدم کیا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ چینی نوجوانوں کے ساتھ زیادہ تبادلہ خیال کریں اور ایک ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے خدمات سرانجام دیں۔
اُس وقت عارف ایک طالب علم تھے ،آج وہ پوسٹ ڈاکٹریٹ ڈگری کے حامل ایک جوان استاد بن چکے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ 1977سے بیجنگ سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کا داخلہ جاری ہے اور آج تک دو سو سے زائد پاکستانی طالب علم گریجویٹ ہو چکے ہیں۔اور ان میں سے اکثریت چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تبادلوں کے سلسلے میں کام کر رہی ہے۔

اٹھارہ دسمبر انیس سو تیراسی کو اس وقت ، صوبہ حہ بے کی زن ڈنگ کائونٹی کے پارٹی سیکریٹری کی حیثیت سے شی جن پھنگ نے حہ بے زرعی یونیورسٹی کے طلبا کے نام ایک خط میں امید ظاہر کی کہ وہ جلد اچھی کارکردگی کےساتھ گریجویٹ ہوں گے اور ملک کی جدید کاری کی تعمیر کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

شی جن پھنگ کے خط کے جذبے کی روشنی میں انیس سو چوراسی سے انیس سو ستاسی تک حہ بے یونیورسٹی میں زن ڈنگ کائونٹی سے وابستہ اکیاون طلبا یونیورسٹی سے فراغت کے بعد زن ڈنگ کائونٹی میں واپس آکر کام کرنے لگے۔ ان طلبا کی اکثریت آج زراعت، مویشی پروری اور جنگلات سمیت دیگر فرنٹ لائن محکموں میں نمایاں مقام پر ہے اور یہاں تک کہ کچھ صوبائی اور ملکی ماہرین بن چکے ہیں۔

جون دو ہزار تین میں صوبہ فو جیان کی ایک لڑکی لین ڈونگ مئی کو اس وقت کے صوبہ زے چیانگ کے پارٹی سیکریٹری شی جن پھنگ کی جانب سے ایک خط ملا۔ انیس سو چورانوے میں شی جن پھنگ نے چین میں "امید منصوبہ” جوکہ غربت زدہ افراد کی تعلیم کو سہارا دینے کا ایک قومی منصوبہ ہے ،کے ذریعے لین ڈونگ مئی سے رابطہ کیا اور اس کے بعد کے بیس سالوں میں شی جن پھنگ ہر سال اپنی تنخواہ سے لین ڈونگ مئی کی پرائمری اسکول سے یونیورسٹی تک کی تعلیم میں مدد کرتے رہے ۔

تعلیم سے لے کر روزگار تک لین ڈونگ مئی کو شی جن پھنگ کی جانب سے کل پانچ خطوط موصول ہوئے اور آج انہیں خود کام کرتے ہوئے دس بارہ سال ہو چکے ہیں اور وہ بھی ہر سال اپنی کم از کم ایک مہینے کی تنخواہ سے غریب طالب علموں کی مدد کررہی ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پا کستانی طا لب علموںچینی صدرخط کا جواب
Previous Post

ڈبلیو ٹی او قوانین کی امریکی خلاف ورزیوں پر نگرانی کو مضبوط بنا یا جا ئے، چین

Next Post

مذاکرات کو تاخیری حربے کے طورپر استعمال نہ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

News Editor

News Editor

Next Post
شاہ محمود قریشی

مذاکرات کو تاخیری حربے کے طورپر استعمال نہ کیا جائے، شاہ محمود قریشی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading