بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پھنگ نے جزائر سولومن کے گورنرڈیوڈ ووناجی کو جزائر سولومن کی آزادی کی 45 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چار سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور جزائر سولومن کے تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، سیاسی باہمی اعتماد اعلیٰ سطح پر رہا ہے، اور عملی تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں، جو بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات میں نمایاں اہمیت رکھتے ہیں۔
میں چین سولومن تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور جناب گورنر ڈیوڈ کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہوں۔









