• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

چینی صدر کا دورہ روس دوستی، تعاون اور امن کاتاریخی سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ

News Editor by News Editor
مارچ 23, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک روس کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے دورے کے بارے میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو اجلاسوں کے اختتام کے فورا بعد صدر شی جن پھنگ نے روس کا سرکاری دورہ کیا ۔یہ دورہ ایک پیچیدہ پس منظر ، بھرپور معنی اور کامیاب نتائج کے ساتھ ایک خاص وقت پر کیا گیا تھا ، جس پر بین الاقوامی رائے عامہ نے پوری توجہ دی ۔

اس دورے کو عالمی جغرافیائی سیاست میں ایک دور رس واقعہ خیال کیا جا رہا ہے، جس نے چین کا بین الاقوامی تشخص "امن کے معمار” کے طور پر پیش کیا ہے اور ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے کردار اور ذمہ داری کو اجاگر کیا ہے۔ اس دورے سے پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال میں مزید استحکام آئے گا،بین الاقوامی تعلقات میں کثیر قطبی دنیا کی تشکیل اور جمہوریت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس دورے کی اہمیت کے بارے میں چھن گانگ نے تین نکات کا تذکرہ کیا ۔

اول، خودمختاری اور خود ارادیت کو برقرار رکھنا اور بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ کرنا۔

بڑی عالمی طاقت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے، چین اور روس کے تعلقات کس طرح ترقی کرتے ہیں اس کا تعلق عالمی تزویراتی استحکام و سلامتی اور مستقبل میں عالمی ارتقاء سے ہے۔ بین الاقوامی صورتحال جتنی پیچیدہ ہوگی، چین اور روس کے درمیان رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت اتنی ہی نمایاں ہوگی۔

دوسرا، اچھی ہمسائیگی و باہمی اعتماد پر قائم رہنا اور چین روس تعلقات کا خاکہ تیار کرنا۔

آج چین اور روس کے تعلقات جس مقام پر ہیں ان کی ایک گہری تاریخی منطق ہے۔ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسائے ہیں اور چین اور روس کے تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہیں۔دونوں ممالک محاذ آرائی نہ کرنے یا کسی کو نشانہ نہ بنانے کے اصول پر قائم ہیں ،باہمی احترام اور باہمی اعتماد کی پاسداری کرتے ہیں، نہ صرف ایک دوسرے کی ترقی اور احیا کو فروغ دیتے ہیں، بلکہ بین الاقوامی انصاف اور مساوات کے تحفظ کی کوشش کرتے ہیں، اوربڑے ممالک کے تعلقات کی ایک نئی قسم کا نمونہ تشکیل دیتے ہیں.

تیسرا، امن قائم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں بڑے ممالک کی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا۔

یوکرین بحران کے آغاز کے بعد سے چین نے ہمیشہ حقائق پر مبنی اور منصفانہ موقف پر عمل کیا ہے ،امن پر آمادہ کرنے اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے مستعدی کے ساتھ عملی کام کیا ہے۔اس کردار کو بین الاقوامی برادری نے سمجھا اور تسلیم کیا ہے۔

چھن گانگ کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ دوستی، تعاون اور امن کاتاریخی سفر اور شی جن پھنگ کے سفارتی تصور کا ایک اور کامیاب عمل ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعاونچینی صدردورہ روسدوستی
Previous Post

چین -روس اسٹریٹجک تعاون دنیا کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا

Next Post

ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر سول اعزازت دینے کی پروقار تقریب

News Editor

News Editor

Next Post
ایوان صدر

ایوان صدر میں یومِ پاکستان پر سول اعزازت دینے کی پروقار تقریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading