• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
جیانگ زائی ڈونگ

چینی سفیر کا چین او رپا کستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 13, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ با د(نیوز ڈیسک) پا کستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چین ۔ پاکستان دوستی اور باہمی احترام کے ضمن میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور دیا ہے.

جمعرات کے روز چینی سفیر نےچائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ایک سیمینار بعنوان "چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” سے خطاب کر تے ہو ئےچین کی اقتصادی لچک کو سراہتے ہوئے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں سے متعلق چین کی غیر معمولی سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی.

انہوں نے چین اور پاکستان کے تزویراتی تعلقات، سی پیک اور دیگر شعبوں خصوصاً خلائی تعاون کی اہمیت کو بخوبی اجاگر کیا، چین کے عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں سفارتی وژن کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان عالمی استحکام کے شراکت دار کی حیثیت سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے،انہوں نے دو اجلاسوں کے اہم نکات ، حالیہ برسوں میں چین کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی امن و استحکام کیلئے چینی قیادت کا واضح نقطہء نظر پیش کیا۔ سیمینار میں چین کے حالیہ دو اجلاسوں کے تناظر میں چین کی تیز رفتار ترقی اور باقی دنیا کیلئے اس کے مثبت اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

تقریب کے مہمانِ خاص سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے کلیدی خطاب میں عالمی سطح پر چین کے عروج اور بے مثال ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے عالمی اقتصادی تعاون کے فروغ میں چین کا کردار لائق تحسین ہے، ان کا کہنا تھا چین ۔ پاکستان پائیدار اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہر شعبے میں نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے ۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ، سفارت کار سہیل محمود نے چین کے دو اجلاسوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل اور جدیدکاری کی بنا پر ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے رہا ہےاور 2025 کے لیے پانچ فیصد شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے چین کے عالمی اثر و رسوخ کے فروغ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزئشن انیشیٹو جیسے اقدامات کا بھی عمدگی سے احاطہ کیا۔

سفارت کار نغمانہ ہاشمی نے عالمی برادری کیلئے چین کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین مغربی دنیا کے تحفظ پسندی پر مبنی اقدامات کے برعکس شراکت داری اور تعاون پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے عالمی چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین کی مسلسل اقتصادی اور تکنیکی ترقی کو اہمیت کا حامل قرار دیا ، جسے عالمی رہنماؤں کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہے۔

سیمینار میں سابق سفارت کاروں ، دانشوروں ، پالیسی سازوں اور میڈیا کے ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چین کے دو اجلاسوں کو پالیسی سازی کیلئے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے چین کی اقتصادی لچک ، تکنیکی ترقی ، جدت طرازی اور چیلنجوں کے باوجود عالمی شراکت داری کی پالیسی کو خوب سراہا ، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین کی سیاسی اور جمہوری اساس کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اجلاسوںپالیسی سازوںپلیٹ فارمجیانگ زائی ڈونگعالمی چیلنجز
Previous Post

چین پاکستان کےانسداد دہشت گردی عزم کا مضبوط حامی ہے، چینی میڈ یا

Next Post

وزیراعظم کی ازبکستان کیساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
وزیراعظم

وزیراعظم کی ازبکستان کیساتھ کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading