• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی میڈ یا

چینی تہذیب کی ایک طویل اور گہری تاریخ ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
جون 14, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی تہذیب کی ایک طویل اور گہری تاریخ ہے اور یہ واحد تہذیب ہے جو ہزاروں سال سے قائم ہے اور ترقی کر رہی ہے۔ چینی تہذیب اپنی پائیدار قوتِ حیات کو کیونکر برقرار رکھ سکتی ہے؟

چینی صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ قدیم زمانے سے ہی چینی تہذیب اپنی کشادگی اور رواداری کے لیے پوری دنیا میں جانی جاتی رہی ہے اور اس نے دوسری تہذیبوں کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کے ذریعے مسلسل نئی زندگی حاصل کی ہے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
"مغرب کا سفر” چین کا ایک مشہور ناول ہے، جو قدیم تھانگ شاہی خاندان کے دور میں ایک بدھ راہب اور ان کے منکی کنگ سمیت تین پیروکاروں کی کہانی بیان کرتا ہے ، وہ لوگ صحیفے حاصل کرنے کے لئے مغرب کی جانب سفر کرتے ہیں ۔

آج، منکی کنگ کی مقبولت دنیا بھر کے بہت سے ممالک میں ہے اور بچے اسے بہت پسند کرتے ہیں. در اصل مغربی جانب صحیفوں کے حصول کی کہانی چین کے تھانگ خاندان کے دور میں ایک حقیقی تاریخی واقعے سے مماثلت رکھتی ہے ، جب راہب شوان زانگ شہر شی آن سے روانہ ہوئے، گندھارا سلطنت اور 100 سے زائد دیگر ریاستوں سے گزرتے ہوئے آخر کار ہندوستان پہنچے، جہاں انہوں نے دو سال سے زیادہ عرصے تک تعلیم حاصل کی اور 657 بدھا صحیفے لے کر چین واپس آئے۔

سفر کے دوران راستے میں مختلف ریاستوں کے رسم و رواج ، ثقافت اور دیگر معاشرتی عوامل کا مطالعہ کیا اور اس طرح دوسری تہذیبوں کی مثبت چیزیں چین تک پہنچیں ۔ چینی تاریخ میں ایک اور مشہور راہب فا شیان نے 14 سال میں 30 سے زائد ریاستوں کا سفر کیا اور ان دونوں راہبوں نے چین میں بدھ مت کی ثقافت کو متعارف کرایا۔ اسی دوران تھانگ خاندان کے دور میں چین میں کئی دیگر مذاہب کو بھی متعارف کرایا گیا۔

اس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی تہذیب اشتراکیت کی علامت ہے اور اسی رواداری اور کھلے پن نے مختلف مذہبی عقائد پر مبنی ایک ہم آہنگ معاشرہ پیدا کیا ہے اور اس سے چینی ثقافت کے کھلے ذہن کی عکاسی بھی ہوتی ہے ۔

تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ چینی تہذیب نے مختلف غیر ملکی ثقافتوں کو قبول کیا اور ان کا احترام کیا، علاوہ ازیں کچھ غیر ملکی ثقافتوں کو اپنی قومی ثقافت میں جذب اور مربوط کیا ، یوں چینی ثقافت مزید مالامال ہو گئی ہے ۔ 1100سال قبل تھانگ خاندان کا دارالحکومت چانگ آن اُس وقت بڑی آبادی کا حامل ایک بین الاقوامی شہر تھا، جس میں دوسری ریاستوں کے سفارتی مشنز کے بہت سے نمائندے اور سمندر پار سے آنے والے کاروباری افراد رہا کرتے تھے ۔ ثقافت کے لحاظ سے یہ ایک رنگا رنگ منظر پیش کرتا تھا . تھانگ شاہی دور کی قومی موسیقی "ٹین میوزک” میں نہ صرف ہان قومیت کی موسیقی ورقص اور مغربی خطوں میں آباد اقلیتی قومیتوں کی موسیقی اور رقص شامل ہیں ،بلکہ اس میں ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیاسمیت بہت سی غیر ملکی موسیقی اور رقص کی آمیزش بھی موجود ہے۔

قدیم سمندری شاہراہ ریشم چین کے جنوب مشرقی ساحل سے، بحیرہ جنوبی چین اور بحر ہند سے گزرتے ہوئے بحیرہ احمر کے ذریعے مشرقی افریقہ اور یورپ تک پہنچتی تھی ، جو چین اور غیر ملکی ممالک کے درمیان تجارتی اور ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک بہت بڑا بحری راستہ تھا، اور سونگ اور یہ تجارتی اور ثقافتی تعلق یوآن شاہی خاندانوں کے ادوار میں عروج پر پہنچا۔ اس سمندری راستے سے چین کی ریشم، چینی مٹی کے برتن، چائے اور دیگر اشیاء کو پوری دنیا میں پہنچایا گیا، اور اس کے ساتھ ساتھ، خوشحال تجارتی بندرگاہ چھوان چو شہر بھی دنیا بھر کے لاتعداد شپنگ تاجروں کے لیے پرکشش رہا ۔

اُس وقت چھوان چو میں عرب اور فارس کے مسلمانوں اور یہودیوں کی ایک بڑی تعداد آباد تھی ۔ عیسائیت اور ہندو مت بھی یہاں پھیل گئے۔ آج بھی مختلف ثقافتیں، قومیتی رسم و رواج اور عقائد یہاں ایک ساتھ آباد ہیں، اس شہر میں دریافت ہونے والے کچھ مقبرے جو ثقافتی عوامل کو ملاتے ہیں اس کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ دوسری تہذیبوں کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل میں ہی چینی تہذیب نے ایک کھلا نظام تشکیل دیا ہے اور اپنے اندرمسلسل نئی زندگی پیدا کی ہے۔

چین کی قدیم مشہور فلسفے کی کتاب "لن یو ” میں یوں کہا گیاہے کہ "دوست دور سے آتے ہیں، یہ کتنی خوشی کی بات ہے "۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی لوگ دور سے آنے والے دوستوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ان سے سیکھنے کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہو گا .

مختلف جگہوں کے لوگوں کے ساتھ مل کر ، چینی لوگ مختلف ثقافتوں کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی اور باہمی سیکھنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ چینی تہذیب اتنی مضبوط کشادگی اور روا داری کی حامل ہے، اسی وجہ سے چینی تہذیب ترقی اور خود کو بہتر بنانے کی خصوصیات رکھتی ہے، اور یہی وجہ سے چینی تہذیب بغیرکسی خلل کے ہزاروں سال سے جاری ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینی تہذیبچینی میڈ یاطویلگہری تاریخ
Previous Post

چین - امریکہ تعلقات کو چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر خا رجہ

Next Post

چین پاکستان کے کم کاربن اہداف پر عمل درآمد بارے ایک اہم قوت بن گیا ہے، پا کستانی سفیر

News Editor

News Editor

Next Post
پا کستانی سفیر

چین پاکستان کے کم کاربن اہداف پر عمل درآمد بارے ایک اہم قوت بن گیا ہے، پا کستانی سفیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading