• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی افواج

چینی افواج

چینی افواج کی جانب سے "تائیوان کی علیحدگی ” کے خواب کو کچلنے کے لئے سخت اقدامات

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
اپریل 3, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز رپورٹر)یکم اپریل سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر نے بری، بحری اور فضائی افواج ، راکٹ فورس اور دیگر افواج کو منظم کرکے

تائیوان جزیرے کے ارد گرد جنگی جہازوں اور طیاروں کو متعدد سمتوں سے تائیوان جزیرے تک پہنچنے کی مشق کی، جس میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کے گشت ، جامع کنٹرول ، سمندری اور زمینی حملہ، اور کلیدی علاقوں اور راستوں کو سیل اور کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کرنے کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ "تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کے لئے ایک سنجیدہ انتباہ اور مؤثر روک تھام کا اقدام ہے، اور قومی خودمختاری کے دفاع اور قومی وحدت کے تحفظ کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے.

تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے جو بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ حقیقت ہے اور اس کی مکمل تاریخی اور قانونی بنیاد ہے۔ چین کی جدید تاریخ میں ایک مشکل دور بھی گزرا ہے۔1840 سے جاپان نے مغربی طاقتوں کے ساتھ مل کر چین کے خلاف 100 سال سے زائد عرصے پر محیط جارحیت، تقسیم اور لوٹ مار کا آغاز کیا۔ 1894 میں جاپان نے جارحیت کی جنگ کے ذریعے چین کے تائیوان پر قبضہ کر لیا اور 1937 میں جاپان نے ایک بار پھر پورے چین کو ضم کرنے کی ناکام کوشش میں چین کے خلاف جارحیت کی بھرپور جنگ کا آغاز کیا۔ 8 سال کی خونریز لڑائی کے بعد چینی عوام نے بھاری قیمت ادا کی، آبادی کا دسواں حصہ قربان کیا اور جاپان کے خلاف مزاحمت کی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی،جس کے نتیجے میں تائیوان کو مادر وطن کی آغوش میں واپس لایا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے تمام قومیتوں کے لوگوں کی قیادت کی، اور 1949 میں کرپٹ کومن تانگ حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی جمہوریہ چین قائم کیا۔اس شکست کے بعد کومن تانگ گروہ تائیوان میں چلا گیا، اور آبنائے پار تقسیم کی یہ صورتحال آج تک قائم ہے ۔ اس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ تائیوان کا معاملہ نہ صرف چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے بلکہ چینی عوام کے قومی جذبات اور قومی وقار سے بھی متعلق ہے۔

اس وقت "تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں نے تاریخ کے رجحان اور قوم کے عمومی مفادات کو نظر انداز کر دیا ہے اور بیرونی طاقتوں کی مدد سے انہوں نے تائیوان کو چین سے الگ کرنے کی ناکام کوشش میں علیحدگی پسند سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیا "دو ریاستی نظریہ” پیش کیا ہے اور چائنیز مین لینڈ کو ایک نام نہاد "سرحد سے باہر دشمن قوت” کے طور پر بیان کیا ہے۔ ان کے اقدامات نے چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

پی ایل اے کا فوجی آپریشن کئی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ تزویراتی نقطہ نظر سے تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ چین کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔حکمت عملی کی سطح پر، مختلف دستوں کی مشترکہ مشقوں کے ذریعے، مسلح افواج کی مشترکہ جنگی صلاحیت کو آزمایا اور بڑھایا گیا ہے، اور فوجی دستے آبنائے تائیوان میں ممکنہ بحرانی حالات سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوئے ہیں، اس طرح قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے قیمتی تجربے کا اضافہ کیا گیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ ان مشقوں نے پی ایل اے کی مضبوط فوجی طاقت اور جدید ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا اور "تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کو یہ احساس دلایا کہ ان کی علیحدگی پسند کارروائیاں پی ایل اے کے سامنے انتہائی کمزور ہیں۔

چین کے "علیحدگی مخالف قانون” میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کبھی "تائیوان کی علیحدگی ” پسند قوتوں نے کسی بھی نام پر یا کسی بھی طریقے سے تائیوان کو چین سے الگ کیا ، یا یہ کہ کوئی بڑا واقعہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے کا سبب بنا، یا یہ کہ پرامن وحدت کا امکان مکمل طور پر ختم ہوا، تو چین قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے غیر پرامن طریقے اور دیگر ضروری اقدامات اپنائے گا۔اس طرح چینی حکومت اور عوام کو "تائیوان کی علیحدگی پسندی ” کی مخالفت کرنے کے لئے ایک ٹھوس قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے.

یکم اپریل کو چین کے سرکاری میڈیا پیپلز ڈیلی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مشہور گلوکار اینڈی لاؤ کے گائے ہوئے گانے "چینی” کا ایک کلپ اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جاری کیا اور اس کے سب ٹائٹل پر لکھا تھا: ” امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطنوں کی اکثریت تاریخ کی درست جانب کھڑی ہوگی اور مضبوط اور پر اعتماد چینی بنے گی!” اس گیت کے بول کچھ یوں ہیں: وہی آنسو، وہی درد، ماضی کا دکھ ہم اپنے دلوں میں محفوظ رکھتے ہیں۔ وہی خون، ایک ہی نسل، مستقبل اور خواب، ہم ایک ساتھ تخلیق کریںگے، آئیے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر جدوجہد کریں ، اپنا سر اٹھا کر آگے بڑھیں ، دنیا کو بتائیں کہ ہم سب مضبوط اور پر اعتماد چینی ہیں!”

یہ تائیوان کے ہم وطنوں کے لئے پرجوش توقع ہے، اور یہ چینی قوم کے لئے بھی ایک اپیل ہے کہ وہ مادر وطن کی وحدت اور چینی قوم کے عظیم احیا کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں. آبنائے کے دونوں اطراف کی وحدت تاریخ کا عمومی رجحان ہے اور اسے کسی بھی طاقت کے ذریعے روکا نہیں جا سکتا، اور چینی مسلح افواج "تائیوان کی علیحدگی پسند ” قوتوں کی کسی بھی سازش کو ناکام بنانے، ریاستی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گی۔ جو کوئی بھی اپنے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرے گا، اس کا فیصلہ تاریخ خود کرے گی

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینسرکاری میڈیاعلاقائی سالمیتگلوکار اینڈی لاؤہم وطنوں
Previous Post

سلمان خان کی فلم "سکندر" باکس آفس پر ناکام، شائقین کا شدید ردعمل

Next Post

تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈ یا

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چائنا پیپلز لبریشن آرمی

تائیوان کی علیحدگی پسند قوتیں جتنی زیادہ سرگرم ہوں گی ان کے گرد گھیرا اتنا ہی سخت ہو گا, چینی میڈ یا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading