• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی میڈ یا

چین، یونیورسٹی گیمز نے کھیلوں کے لئے لوگوں کے جوش و خروش کو متحرک کیا ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
اگست 11, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)8 اگست کو ، چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی سمر گیمز کامیابی سے اختتام پذیر ہوئیں ،اسی دن چین کا قومی فٹنس ڈے منایا جا تا ہے ۔

گزشتہ چند دنوں میں دنیا بھر سے نوجوان ایتھلیٹس نے دنیا کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے کے جذبے اور خوشی کا اشتراک کیا۔لوگوں نے اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کھیلوں اور فٹنس کے لیے بے پناہ جوش و خروش دکھایا ۔ چین میں منعقد ہونے والا کھیلوں کا ہر ایونٹ دنیا کو ایک متحرک چین دکھا رہا ہے اور جسمانی ورزش میں حصہ لینے والا ہر فرد بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین میں منعقد ہونے والے عالمی معیار کے کھیل ہر بار میزبان شہر کے لئے کھیلوں کی ایک بہت بڑی وراثت چھوڑیں گے ، جیسے چھنگ دو یونیورسٹی گیمز کے 49 مقابلوں کے مقامات چھنگ دو یونیورسٹیز اور شہریوں کے لئے فٹنس مقامات بن جائیں گے۔ ورلڈ یونیورسٹی گیمز نے کھیلوں کے لئے مقامی لوگوں کے جوش و خروش کو بھی متحرک کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چھنگ دو میں عوام کے لیےکھیلوں کے 100 سے زائد مقامات مفت ہوں گے۔ 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے تعمیر کیا گیا نیشنل اسپیڈ اسکیٹنگ اوول جو عوام کے لیے کھول دیئے جانے والے بیجنگ سرمائی اولمپک کے ابتدائی مقامات میں سے ایک ہے ،یہاں اسکیٹنگ کے بہت سے شوقین افراد ضرور جاتے ہیں ۔ سرمائی اولمپکس کے لئے بنائے گئے کھیلوں کے مقامات کی ایک بڑی تعداد اب عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں اور "300 ملین لوگوں کو آئس اینڈ سنو سپورٹس میں حصہ لینے کی ترغیب دینا” بھی ایک حقیقت بن گیا ہے۔

اس کے علاوہ، چین میں عوامی کھیلوں کے ایونٹس ہوتے رہتے ہیں، جو کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے لوگوں کے جوش و خروش کو بہت بڑھاتے ہیں. مثلاً سنکیانگ کا "ہیمئی کپ”،اس دیہی باسکٹ بال لیگ میچز کے لیے مختلف کاؤنٹیز اور شہروں میں 46,702 کوالیفائر کھیلے گئے، جن میں سنکیانگ کے پورے 14 پریفیکچرز اور شہروں کا احاطہ کیا گیا ، ان میں 6 ملین سے زیادہ افراد نے حصہ لیا اور اس ٹورنامنٹ کی طرف مقامی لوگوں کا جوش و خروش اور دلچسپی باسکٹ بال ورلڈ کپ کے برابر تھی۔

صوبہ گوئے جو کے پہاڑی علاقے میں اس موسم گرما میں ، شوقیہ فٹ بال کھیلنے والوں کے مقابلوں نے مقامی لوگوں کی توجہ حاصل کی ۔ مقابلوں میں شریک ٹیموں میں سبزیاں اگانے والے، مچھلی بیچنے والے، مزدور، ریستوراں کے باورچی اور کالجز کے طالب علم وغیرہ شامل تھے۔ وہ ایک مشترکہ شوق کی وجہ سے اکٹھے ہوئے تھے۔ مقابلوں کے مقام پر ہزاروں تماشائیوں کا سونامی تھا اور سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے شوق سے ان مقابلوں سے لطف اٹھایا ۔ کہا جا سکتا ہے کہ اس طرح کے مقامی کھیلوں کی سرگرمیاں جذبات کو جگاتی ہیں، جوش بڑھاتی کرتی ہیں اور لوگوں کے دلوں کو جوڑتی ہیں۔

چین کے مختلف علاقوں میں اپنی مقامی خصوصیات کے مطابق کھیلوں کی عوامی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ مشلا صوبہ گوئے زو کے فٹبال میچ ، سنکیانگ کے باسکٹ بال مقابلے ، صوبہ ہائی نان کے والی بال مقابلے اور حو نان اور گوانگ دونگ صوبوں میں ڈریگن بوٹ ریس وغیرہ ، ان مقابلوں نے کھیلوں کے لیے لوگوں کے جوش و خروش کو بہت زیادہ متحرک کیا ہے اگرچہ شرکاء کی مختلف سماجی شناخت ہے اور وہ مختلف علاقوں میں رہتے ہیں لیکن وہ سب اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے پر فخر اور خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ان شوقیہ ایتھلیٹس کے مقابلوں میں زیادہ تر شہری اپنے مشاغل کے مطابق جسمانی ورزش میں حصہ لیتے ہیں ۔ وہ اکثر رہائشی علاقوں میں قائم جم اور کھلے میدان میں نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ویاڈکٹس کے نیچے کھیلوں کے پارک، پرانی فیکٹری مرمت و تزئین نو کے بعد بنائے جانے والے اسپورٹس پارکس میں جوش و خروش کے ساتھ ورزش کرنے آتے ہیں ۔ بہت سے غیر ملکی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو فٹنس ایکسر سائز جیسے چہل قدمی، روڈ رننگ اور اسکوائر ڈانس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر حیران ہو تے ہیں ۔ چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران ، غیر ملکی ایتھلیٹس نے بھی چھنگ دو اسٹریٹ اسکوائر ڈانس ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اسکوائر ڈانس کی دلکشی کا تجربہ کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے آخر تک چین میں باقاعدگی سے جسمانی ورزش میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور "کھیل ایک اچھا ڈاکٹر ہے” کا تصور لوگوں کے دلوں میں اپنی جڑیں گہری کر چکا ہے۔ شہروں اور دیہی علاقوں میں، زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں اور فٹنس کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے یہ آہستہ آہستہ زندگی کا ایک نیا رجحان بن رہا ہے. جسمانی فٹنس ایک لمبی زندگی گزار نے میں مدد دے سکتی ہے، معیار زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر سکتی ہے.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جسمانی فٹنسجوش و خروشچینی میڈ یاکھیلوںیونیورسٹی گیمز
Previous Post

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت، آج فیصلہ نہ ہوسکا

Next Post

چین اور سنگا پور کے ما بین باہمی تعاون کے نئے امکانات کھل گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ

News Editor

News Editor

Next Post
لی سین لونگ

چین اور سنگا پور کے ما بین باہمی تعاون کے نئے امکانات کھل گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading