• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
ڈریگن بوٹ فیسٹیول

چین، ڈریگن بوٹ فیسٹیول میں متنوع تہذیب کے رنگ

News Editor by News Editor
جون 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)کچھ دن پہلے، میں نے اپنے پڑوسی کے گھر کے دروازے کے ساتھ آئی نامی جڑی بوٹی کا ایک گچھا لٹکا ہوا دیکھا تو مجھے فوراً احساس ہوا کہ ایک اہم تہوار یعنی ڈریگن بوٹ فیسٹیول آنے والا ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ڈریگن بوٹ فیسٹیول جشن بہار، چھنگ منگ یعنی قبروں کی زیارت کادن اور وسط خزاں تہوار کے ساتھ چین کے چار بڑے روایتی تہواروں میں شامل ہوتا ہے۔ستمبر 2009 میں، ڈریگن بوٹ فیسٹیول کو باضابطہ طور پر یونیسکو کی "انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست” میں شامل کیا گیا ، یہ اس فہرست میں شامل ہونے والا پہلا چینی تہوار ہے۔

تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ڈریگن بوٹ فیسٹیول ابتدا میں دریائی یانگسی کے وسطی اور زیریں طاس میں ڈریگن ٹوٹم کی عبادت کے حوالے سے منایا جاتا تھا۔ہان شاہی خاندان میں چین معاشی و معاشرتی ترقی کے ایک خوشحال مرحلے میں داخل ہوا اور مختلف علاقوں میں اقتصادی و ثقافتی تبادلوں سے رسم و رواج کا انضمام بھی تیز ہوتا رہا۔پھر ہان دور کے اواخر میں اس تہوار کو تاریخی شخصیات کی یاد میں بھی منایا جانے لگا۔

اس کے علاوہ،چونکہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول موسم گرما میں منایا جاتا ہے جب مچھروں کی بھرمار ہوتی ہے اور بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے، لوگ مچھروں سے بچنے اور بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے گھروں کے دروازے پر ایک خاص قسم کی جڑی بوٹی "آئی”لٹکا دیتے ہیں۔

یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ طویل تاریخ میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے رسم و رواج اور سرگرمیاں مسلسل جاری رہی ہیں جو چینی تہذیب کے تسلسل کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تاریخی وراثت میں، ابتدائی ٹوٹم کی عبادت سے لے کر، بیماریوں کے علاج اور مچھروں کی روک تھام کےعملی کاموں تک، اور پھر تاریخی شخصیات کی یاد منانے تک، اس تہوار میں مسلسل نئے مفہوم شامل کیے جا رہے ہیں اور یہی چینی تہذیب کی جامعیت ہے۔

یہ جامعیت رسم و رواج کے علاقائی فرق سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، "آئی” لٹکانے کا رواج ہر جگہ نہیں ہے اور ڈریگن بوٹ ریسنگ کا رواج بنیادی طور پر چین کے جنوب میں ہے، جہاں دریا اور ندیاں وافر ہیں اور ڈریگن بوٹ ریسنگ کے لیےضروری شرائط موجود ہیں۔

"زونگ زی” کھانا تمام علاقوں میں ایک یکساں رواج ہے، لیکن زونگ زی کی واضح علاقائی خصوصیات بھی ہیں۔جب میں کم عمر تھی اس وقت میں نے دیکھا کہ زونگ زی کے لیے سرکنڈے کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ کچھ جگہ بانس کے پتےبھی استعمال ہوتے ہیں۔ پہلے میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ زونگ زی میٹھی ہونی چاہیے، بعد میں جب میں نے نمکین زونگ زی کھائی تو معلوم ہوا کہ یہ ذائقہ بھی بہت اچھا ہے۔

ایک چھوٹی سی زونگ زی کے باہر لپیٹے جانے والے پتوں سے بھرتے تک، یہاں تک کہ زونگ زی کو باندھنے کا طریقہ بھی مختلف ہے۔ ایک روایتی تہوار میں مختلف علاقوں کے رسم و رواج کی بھی اپنی خصوصیات ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کی طرح مجھے بھی میٹھی زونگ زی زیادہ پسند ہے، لیکن کچھ لوگوں کو نمکین زونگ زی بھی اچھی لگتی ہے۔مجھے بانس کے پتوں کی خوشبو زیادہ پسند ہے،لیکن کچھ لوگ سرکنڈے کے پتوں کا بھی استعمال کرتے ہیں ۔

اس طرح کے متنوع رسوم و رواج کے ہوتے ہوئے ہم یہ قبول کر سکتے ہیں کہ اس دنیا میں مختلف تہذیبیں اور اقدار موجود ہیں۔ مختلف تہذیبیں ایک ساتھ رہ سکتی ہیں اور بغیر تصادم کے صحت مند مقابلہ کر سکتی ہیں۔ ایک اکیلے پھول کی بجائے سینکڑوں رنگ کے پھول ایک ساتھ کھلنے سے انسانی تہذیب رنگین اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ آسمان وسیع ہے، اور "ہمیں آسمان سے وسیع تر ذہن کی ضرورت ہے۔”

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینڈریگن بوٹ فیسٹیولمتنوع تہذیب
Previous Post

افر یقی رہنما ؤں کی جا نب سے یو کر ین اور روس کا دورہ

Next Post

ایس آئی ایف سی کا کام غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، وزیراعظم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم

ایس آئی ایف سی کا کام غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading