• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر شی جن پھنگ

چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دے رہا ہے،چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
ستمبر 10, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ کا دورہ کیا اور نئے دور میں شمال مشرق کے جامع احیا کو فروغ دینے کے لیے ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔

انہوں نے شمال مشرق کے جامع احیا کی سمت، راستے اور طریقے کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کیا۔اتوار کے روز ایک رپورٹ کے مطا بقشمال مشرقی چین کو "جمہوریہ کے سب سے بڑے بیٹے” کا خطاب دیا گیا ہے ، یہ نئے چین کی صنعتوں کا گہوارہ ہے، چین کا پہلا ٹرک، پہلا جیٹ طیارہ اور پہلا 10،000 ٹن کا دیوہیکل جہاز یہیں تیار کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ شمال مشرقی چین ، چین کی غذائی سکیورٹی کے لئے "بیلٹ سٹون” کا کردار ادا کرتا ہے .

جس میں اناج کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کا پانچواں حصہ ہے اور سویابین کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کے 50٪ سے زیادہ ہے۔ شمال مشرقی چین تیل اور گیس کے اہم وسائل کا مالک بھی ہے اور اسے زمینی راستوں، دریاؤں اور سمندر سے نقل و حمل جیسے فوائد بھی حاصل ہیں ۔ یہ بیرونی دنیا کے لئے چین کو کھولنے والے اہم دریچوں میں سے ایک ہے۔

تاہم، 90 کی دہائی کے بعد سے، شمال مشرق، جو کبھی چین کی نصف صنعت پر چھایا ہوا تھا، اس کی کارکردگی سست روی کا شکار ہو گئی ، کچھ علاقوں کے وسائل ختم ہو گئے ، پرانے صنعتی بیسز کی پیداواری صلاحیت کم رہ گئی ہے اور سرکاری ملکیت والے اداروں کے کارکن ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔یہی وجہ ہے کہ چین نے 20 سال پہلے شمال مشرقی احیاکے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا تھا۔

شمالی مشرقی چین کے اچھے وسائل کی صورتِحال، مضبوط صنعتی بنیاد اور منفرد جغرافیائی فوائد کے پیش نظر ، شی جن پھنگ کا ماننا ہے کہ شمال مشرقی چین میں ترقی کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ گزشتہ 10 سالوں میں، انہوں نے اس علاقے کے جامع احیا کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے 10 بار شمال مشرق کے دورے کیے۔

اس وقت چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کے عظیم احیاء کو فروغ دے رہا ہے۔ شی جن پھنگ نے سمپوزیم میں نشاندہی کی کہ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرق کے معاون اسٹریٹجک کردار کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کی جامع احیا کو فروغ دینے کی بنیاد ،حقیقی معیشت میں ہے، کلید ،سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں ہے اور سمت ،صنعتی اپ گریڈ نگ ہے. یہ شی جن پھنگ کے معاشی نظریے کے علمبردار ہیں ۔ انہوں نے شمال مشرقی چین میں ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر ، زرعی اور دیہی جدیدیت کو فروغ دینے اور جدید بنیادی ڈھانچے کے نظام کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کیے۔

شی جن پھنگ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ساتھ صنعتی جدت طرازی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ زرعی اور دیہی جدیدیت کو فروغ دینے کے معاملے میں شی جن پھنگ نے شمال مشرق کو ملک میں اناج کی مستحکم پیداوار اور رسد کی ضمانت کے لئے "بیلٹ سٹون” کے طور پر بیان کیا ہے۔ اندرون و بیرون ملک کھلے پن اور تعاون کی سطح کو بہتر بنانے کے سلسلے میں شی جن پھنگ نے تجویز پیش کی کہ شمال مشرقی چین میں ایک جدید بنیادی ڈھانچے کے نظام کو منظم طریقے سے مرتب کرنا اور تشکیل دینا ، گھریلو گردش کو ہموار کرنا اور گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کو جوڑنا، اہم قومی حکمت عملیوں کے ساتھ ڈاکنگ کو مضبوط بنانا اور شمال مشرق کو متحدہ قومی مارکیٹ میں بہتر طریقے سے ضم کرنا اشد ضروری ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے آبادی کی مجموعی کوالٹی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا ، جس میں ٹیلنٹ کے حصول کے لیے پالیسی سپورٹ میں اضافہ ، کاروباری جدت طرازی کے زیادہ پلیٹ فارم تیار کرنا اور باصلاحیت افراد کو برقرار رکھنے اور متعارف کروانے کے لئے شمال مشرق کی مدد کرنا شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیلٹ سٹونجدیدیتجغرافیائی فوائدشی جن پھنگمستحکم پیداوارہیلونگ جیانگ
Previous Post

دنیا میں غیر معمولی بڑی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، چینی صدر

Next Post

چین کا اصلاحات و کھلے پن کو وسعت دینے کا اعلان

News Editor

News Editor

Next Post
لی چھیا نگ

چین کا اصلاحات و کھلے پن کو وسعت دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading