• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی وزیر خا رجہ

چین، وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں روشن چینی سفارت کاری کی عکاس

News Editor by News Editor
مارچ 8, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)ہر سال چین کے دو اجلاسوں کے دوران منعقدہ چینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس مقبول ترین پریس کانفرنسوں میں سے ایک ہے۔

سات مارچ کو چین کی چودہ ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں چین کی خارجہ پالیسی اور بیرونی تعلقات کے موضوع پر چینی وزیر خارجہ چھن گانگ کی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جوکہ نہ صرف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس کے بعد چینی وزیر خارجہ کی پہلی پریس کانفرنس ہے بلکہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد چو این لائی کے بعد چین کے جوان ترین وزیر خارجہ کی پہلی پریس کانفرنس بھی ہے۔

تقریباً دو گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس پریس کانفرنس میں چھن گانگ نے چینی اور غیرملکی میڈیا کے چودہ سوالات کے جوابات دئیے، جن میں چین امریکہ تعلقات اور روس یوکرین تنازعہ سمیت دیگر اہم معاملات شامل ہیں۔اس پریس کانفرنس نے لوگوں کو جس حوالے سے متاثر کیا ہے،

وہ یہ ہے کہ چین کے پیش کردہ امن، ترقی اور مشترکہ کامیابی پر مبنی نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کے تصور اور امریکہ کے زیر عمل بالادستی اور سرد جنگ کی ذہنیت کی پرانی سوچ کے درمیان آسمان و زمین کا فرق پایا جاتا ہے۔
چینی سفارت کاری کے حوالے سے چھن گانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کی جستجو پر مبنی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہر قسم کی بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتا ہے۔

چین پارٹنرشپ کی بنیاد پر تمام ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔ چین کھلےپن اور ترقی کو اپنے اہداف قرار دیتے ہوئے اپنی ترقی سے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے اور کثیرالجہتی کے ذریعےبنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر نیز عالمی حکمرانی کو مزید معقول اور منصفانہ بنانے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرےگا۔

چین کی سفارتکاری چین کے ترقیاتی تصورکی وسعت ہے اور اس تصور کی چینی جدید کاری میں عکاسی بھی ہوتی ہے۔ چھن گانگ نے کہا کہ ایک عشاریہ چار ارب آبادی کے ملک کا مجموعی طور پر جدید کاری میں داخلہ بنی نوع انسان کی تاریخ میں معجزہ ہوگا۔چینی جدید کاری نے” جدیدکاری اور مغربیت لازم و ملزوم "کے افسانے کو توڑتے ہوئے دنیا کے دیگر ممالک بلخصوص ترقی پذیر ممالک کو اہم اشارہ بھی فراہم کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چینی جدید کاری تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کے لئے جدید کاری ہے جس کا حصول نہ جنگ سے نہ نوآبادیت اور نہ ہی لوٹ مار سے ہوگا اور یہ مغربی انداز کی جدید کاری سے مختلف نیا راستہ ہے۔

چین کی پرامن ترقی کے تصور نے سنگین چیلنجز سے دو چار دنیا کو چینی دانش اور چینی حل فراہم کیا ہے۔ روس یوکرین تنازع کے حوالے سے چھن گانگ نے کہا کہ امن اور جنگ کے درمیان امن کا انتخاب ہے۔ گفتگو اور پابندیوں کے درمیان گفتگو کا انتخاب ہے اور ہوا دینے اور ٹھنڈا کرنے کےمقابلے میں ٹھنڈا کرنے کا انتخاب ہے۔

تصادم، پابندیوں اور دباؤ سے مسئلے کوحل نہیں کیا جا سکتا ۔اب ٹھنڈے دماغ، عقل اور بات چیت کی ضرورت ہے اور امن عمل کو جلد از جلد شروع کیا جانا چاہیئے۔ تمام فریقوں کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا احترام کرنا ہوگا تاکہ یورپ میں پائیدار امن و امان قائم ہو سکے۔کچھ ممالک کی جانب سے سلامتی و ترقی کے شعبے میں پریشانی کے بارے میں چھن گانگ نے کہا کہ چین اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ ہم مل کر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائیں اور خطے کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے کوشش کریں۔

دوسری طرف بالادستی، یک طرفہ پسندی، دھڑوں کے تصادم اور سرد جنگ کی ذہنیت وائرس کی طرح امریکی سفارت کاری کے خون میں گھس گئی ہے اور یہاں تک کہ انہیں اپنی نام نہاد طاقت سمجھا جاتا ہے۔کئی سالوں سے امریکہ دنیا کے مختلف علاقوں میں تصادم کو ہوا دینے میں مصروف عمل ہے اور عراق، شام، افعانستان ، لیبیا اور آج کے یوکرین زندہ مثال ہیں۔جب امریکہ ایک بڑے ملک کے طور پر اعتماد اور غیر جانبداری کھو بیٹھا ہے اور اپنے اندورنی اختلافات بھی حل نہیں کر پا رہا ہے لہذا وہ خفگی چھپانے کے لیے اپنے مسائل دوسروں تک متنقل کرنے پر مجبور ہو گیا۔

پرامن ترقی کرنے والے چین کے لئے امریکہ کے نام نہاد مقابلے کے دعوی کے پیچھے کارفرما سوچ دراصل اس کی ہمہ گیر دباؤ کی ذہنیت اور ہار جیت کا کھیل ہیں۔بقول چھن گانگ، امریکہ نے بار بار کہا ہے کہ ضوابط کی پاسداری کرنا ہے لیکن امریکہ خّود ایساکرنے قاصر ہے، یہ ایسا ہی کہ جیسا اولمپک کی دوڑ میں شریک کھلاڑی اپنی رفتار بڑھانے کی بجائے دوسروں کو گرانے کے راستے تلاش کر رہا ہو، حتیٰ کہ دوسرے کو معذور ہی کیوں نہ بنا دیا جائے۔ یہ سوچ منصفانہ مقابلے کی بجائے بدنیتی پر مبنی محاذ آرائی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایک طرف مشترکہ کامیابیوں پر مبنی کھلا تعاون جبکہ دوسری طرف بدنیتی پر مبنی ہار جیت کا کھیل، یقین ہے کہ تمام ممالک اس کا صحیح اندازہ لگا پائیں گے ۔انصاف میں شاید تاخیر ہو سکتی ہے لیکن آخرکار یہ ہو کر ہی رہتا ہے۔ دوسروں پر دباؤ ڈالنے سے امریکہ دوبارہ عظیم نہیں ہوگا اورنہ ہی چین کی مزید ترقی رکےگی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پریس کانفرنسچینی سفارت کاریوزیر خارجہ
Previous Post

تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی

Next Post

چین، جدید زرعی تصورات سے آراستہ "نئے کسان"،دیہی ترقی کی نئی قوت

News Editor

News Editor

Next Post
کسان

چین، جدید زرعی تصورات سے آراستہ "نئے کسان"،دیہی ترقی کی نئی قوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading