• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
توانائی

چین، نئے طرز کے توانائی کے نظام کی تشکیل تیز

News Editor by News Editor
فروری 1, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)جشن بہار کے دوران شوئے اپنے آبائی گھر لوٹ آئی اور کھیتوں میں اونچی اونچی ونڈ ملز سے اس کا سامنا ہوا ۔ بجلی پیدا کرنے والی یہ ونڈ مل عام طور پر کشادہ سبزہ زاروں یا صحرا گوبی میں نظر آتی ہیں ،لیکن شوئے کا گھر صوبہ جیانگ سو کے شمالی حصے میں ہے جہاں کھیت ہی کھیت ہے۔

گزشتہ صدی میں اسی کے عشرے میں یہاں اکثر لوڈ شیڈنگ کے باعث کسانوں کو مٹی کے تیل کے چراغ کا استعمال کرنا پڑتا تھا ۔اب ہوا سے چلنے والی ونڈ ملز گھر کے قریب ہی بجلی پیدا کر سکتی ہیں جو صاف شفاف توانائی اور مزید خوبصورت ماحول کی پیشگوئی ہے۔

چینی میڈ یا کے مطا بق حالیہ برسوں میں چین نئے طرز کے توانائی کے نظام کی تشکیل کو تیز کر رہا ہے اور توانائی کے ڈھانچے میں ماحول دوست پیش رفت نمایاں ہے۔فی الحال قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی نصب صلاحیت 1 بلین کلوواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جو تمام نصب صلاحیت کا 44.8 فیصد ہے۔ ان میں ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک پاور جنریشن کی نصب صلاحیت 300 ملین کلوواٹ سے زیادہ ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ 2022 میں، ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک پاور نئی پیدا ہونے والی بجلی کا مرکزی حصہ بن گیا، جس کا حصہ اب 55 فیصد سے زیادہ ہوگا۔سال 2022 میں چین نے شمسی توانائی،ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی ،بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور بیٹریوں سمیت صاف شفاف توانائی کے شعبےمیں 546 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو امریکہ کی سرمایہ کاری کا تقریباً چار گنا بنتا ہے۔

عالمی اقتصادی کسادبازاری،موسمیاتی تبدیلی میں تیزی اور سماجی ڈھانچے میں بڑھتی ہوئی نا انصافی کی وجہ سے صارفین بہت متاثر ہوئے ہیں ۔ورلڈ انرجی کونسل کی جنرل سیکرٹری انجیلا ولکنسن کے خیال میں توانائی کے شعبے میں انسان کو اہمیت دینا ایک مرکزی خیال بن جائے گا۔اس حوالے سے چین توانائی کے شعبے میں انسانی زندگی اور حقوق کی اہمیت پر انصاف پسندی سے کام لے رہا ہے ۔ صاف توانائی کے بڑے بڑے اڈوں کی تعمیر سے توانائی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے،چین چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں چھت پر فوٹووولٹک تنصیبات اور دیہی علاقے میں چھوٹے چھوٹے پیمانے کے ونڈ پاور میدان قائم کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔اس سے ہر انسان کو صاف توانائی میسر ہونے کے مشن کو مدد ملتی ہے۔

توانائی کے استعمال میں کم کاربن والی کھپت کا تناسب ہر سال بڑھ رہا ہے۔سائنٹفک امریکن میں تیس جنوری کو شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ تازہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا کی تقریباً نصف کم کاربن کھپت چین میں ہوتی ہے۔2021 کے اواخر تک چین میں صاف توانائی کی کھپت کا تناسب سال 2012 کے 14.5 فیصد سے بڑھ کر 25.5 فیصد تک پہنچ گیا جب کہ کوئلے کا تناسب 68.5 سے 56.0 فیصد تک گر گیا.نیو انرجی گاڑیوں،بجلی سے چلنے والے گھریلو سازوسامان جیسی توانائی کی بچت والی مصنوعات وافر مقدار میں استعمال ہوتی رہی ہیں۔ شیئرنگ اکانومی اور سیکنڈ ہینڈ ٹریڈنگ جیسے نئے ماڈل مقبول ہوتے رہے ہیں اور صارفین میں ماحول دوست شعور بڑھتا رہا ہے۔مثال کے طور پر ، چین میں 2022 میں نیو ​​انرجی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت 70 لاکھ 58 ہزار اور 68 لاکھ 87 ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 96.9 فیصد اور 93.4 فیصدکا اضافہ ہے۔یہ اعدادو شمار دنیا میں مسلسل آٹھ سال میں پہلے نمبر پر ہیں۔

مختلف علاقوں میں صاف توانائی کے توازن کو برقرار رکھنے اور کم کاربن کھپت کو فروغ دینے سے چین کا "انسانی حقوق پر مبنی ” توانائی کی ترقی کا تصور ظاہر ہے۔اسی تصور کے تحت چین مختلف ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صاف توانائی کے تجربات بھی شئیر کر رہا ہے ۔ عالمی صاف توانائی کی شراکت داری کی تشکیل ،عالمی ترقیاتی انیشیٹو کو عمل میں لانا،توانائی کی اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے تمام ممالک کے عوام کے ساتھ مشترکہ ترقی کے چینی عزم کا عکاس ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے دوران چین بھی ماحول دوست ترقی پر قائم ہے۔متعلقہ ممالک میں چینی کمپنیوں نے گراں قدر قابل تجدید توانائی کے منصوبے بنائے ہیں یا منصوبوں کی تعمیر میں مدد فراہم کی ہےجس سے ان ممالک کی ماحول دوست ترقی کو بھی مضبوط سہارا ملا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: توانائیجشن بہارچیننئے طرز
Previous Post

وائرس کے خلاف جنگ میں ضمیر اور اخلاقیات کی باٹم لائن پر قائم رہنا لازم ہے

Next Post

سپریم کورٹ،نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

News Editor

News Editor

Next Post
سپریم کورٹ

سپریم کورٹ،نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading