• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
قدرتی ماحول

چین، قدرتی ماحول کے تحفظ اور ثقافتی وراثت کا باہمی امتزاج

News Editor by News Editor
جون 7, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم آف چائنا کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جو چین کا واحد قومی جامع قدرتی عجائب گھر ہے ۔

یہ انسانی ترقی کے عمل میں تاریخی، سائنسی اور آرٹسٹک اہمیت کی حامل قدرتی اشیاء اور قدرتی ورثے کا تحفظ، تحقیق، تشریح اور نمائش فراہم کرتا ہے۔ یہ قدرتی ورثے کے تحفظ اور زمین پر زندگیوں کے مشترکہ مستقبل کے لئے چین کا تازہ ترین اقدام ہے اور ثقافتی وراثت کے لئے بھی ایک اہم محرک قوت ہے۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انسانی معاشرے اور قدرتی دنیا کو جوڑنے والے پل ، اور انسان اور فطرت کے درمیان "مکالمے” کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر، میوزیم آف نیچر زمین کے ماحولیاتی بحران سے نمٹنے اور زمین کے تحفظ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتاہے. نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم، بیجنگ میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی بنیاد پر قائم ہوا ہے اور اس نے پیلینٹولوجی ، جانوروں ، پودوں اور دیگر نباتات کے شعبوں میں نمونے جمع کرنے ، سائنسی تحقیق اور سائنسی تعلیم میں بہترین نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت میوزیم میں تین لاکھ ستر ہزار سے زائد نمونوں کا مجموعہ موجود ہے ۔

حالیہ برسوں میں ، چین نے لگاتار پانچ نیشنل پارکس اور دو نیشنل بوٹینیکل گارڈن قائم کیے ہیں ، جن کا بنیادی مقصد زمین کی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ کے تصورات کو پھیلانا ہے۔ نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم بھی اسی مقصد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ نیشنل پارک اور نیشنل بوٹینیکل گارڈن کے مقابلے میں ، نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم قدرتی ورثے کی تاریخ کی تحقیق اور علم کے پھیلاؤ پر توجہ مرکوز کرے گا، اور قدرتی ورثے کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔

نیشنل پارکس اور نیشنل بوٹینیکل گارڈن سے لے کر نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم تک، قدرتی ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وراثت کو چین میں قومی سطح تک اہمیت دی جاتی ہے، جو ماحولیاتی تحفظ پر چین کی توجہ،ماحولیات اور تہذیب کے بارے میں چینیوں کےنظریات اور انسان اور فطرت کے مابین ہم آہنگ بقائے باہمی کی آرزو کو ظاہر کرتا ہے.

اس کے ساتھ ہی ہم لوگوں کی فطرت کی تفہیم اور محبت میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ نیشنل بوٹینیکل گارڈن انٹرنیٹ پر ایک مقبول جگہ بن گیا ہے۔ موسم بہار میں پھول اور خزاں میں گرے ہوئے پتےلوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ نیچر ریزرو یا شہر کے پارکس میں آبی گھاس کے ساتھ محو رقص پرندے کرسٹڈ گریب اور دیگر بہت سی اقسام کے پرندے ہمارے کیمروں کے لئے پسندیدہ ماڈل بن گئے ہیں۔ بہت سے رضاکار افراد ایسے بھی ہیں، جو یا تو نئی انواع کو ریکارڈ کرتے ہیں،یا جنگلی حیات کو بچاتے ہیں، یا ویک اینڈ پر جنگل سے کچرا اٹھاتے ہیں، یہ سب ماحول کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

حکومت کے اقدامات اور لوگوں کی کوششوں نے انسانی معاشرے اور قدرتی دنیا کو زیادہ سے زیادہ ہم آہنگ بنا دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں ان کوششوں کی بدولت زیادہ سے زیادہ جانور اور پودے نظر آ رہے ہیں اور ماحول بہتر ہو رہا ہے.میں نے کافی مرتبہ لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ” میں نے ایک اور خوبصورت پرندہ دیکھا ہے جو پہلے کبھی نظر نہیں آتا تھا "۔ حال ہی میں، ایک غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم نے گزشتہ دس سالوں میں ایک ہی مقام پر لگائے گئے متعدد کیمروں کی تصاویر کے ذریعے جنگلی جانوروں کی تعداد کا موازنہ کیا۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 2012 اور 2022 کے درمیان جنگلی حیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فطرت کا تحفظ، وراثت اور ترقی چینیوں کی ثقافتی وراثت کو بھی فروغ دیتی ہے۔ چینی تہذیب کی پانچ ہزار سال کی تاریخ میں، فطرت سے محبت اور تڑپ تاؤ یوان منگ کی نظموں میں، ژوانگ زی کی فلسفیانہ کہانیوں میں اور چینیوں کے روحانی جینز میں شامل ہے۔ جب آپ بیجنگ کے ایک پارک میں بانس دیکھتے ہیں تو آپ کو یہ شعر یاد آتا ہے کہ "میں بغیر گوشت کے کھانا لے سکتا ہوں،لیکن بغیر بانس کے مکان میں نہیں رہ سکتا ” اور پھر آپ کو سینکڑوں سال قدیم بانسری کی موسیقی بھی سنائی دے گی۔ جب آپ کسی جھیل میں پیلے رنگ کے پھول دیکھتے ہیں تو آپ کو چینی شاعری کے سب سے پرانے مجموعے ،” شاعری کی کتاب” میں اسی پھول کے بارے میں شعر یاد آئیں گے ۔ جب آپ کوئل کی چہچہاہٹ سنتے ہیں، تو آپ کے ذہن میں پانی سے بھرے چاول کے کھیتوں کی تصویر آئے گی کہ اب کسانوں کے لیے پنیری لگانے کا وقت آ گیا ہے۔

اگر آپ مزید غور سے سنیں گے تو فطرت آپ کو ثقافتی تبادلے کی تاریخ بھی بتائے گا۔ مئی میں جب آپ سنکیانگ کے کاشغر کی قدیم گلیوں میں ہر گھر کے سامنے شہتوت کے درخت دیکھیں گے تو آپ کو ریشم کے کیڑے یاد آئیں گے جو شہتوت کے پتے کھاتے ہیں اور شاہراہ ریشم پر اونٹوں کے لامتناہی قافلوں کی یاد بھی آئے گی۔ اونٹوں کے قافلے ، آج بھی لوگوں کے درمیان تجارت اور مل جل کر ترقی کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتے ہیں، اور یہ ترقی کی سڑک پر مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: باہمی امتزاجثقافتی وراثتقدرتی ماحول
Previous Post

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ

Next Post

ہمیں پوری قوم میں تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہوگا، چینی صدر

News Editor

News Editor

Next Post
چینی خاتونِ اول

ہمیں پوری قوم میں تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہوگا، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading