• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
تجارتی پرواز

چین، سی 919 کی پہلی تجارتی پرواز کی کامیابی، چینی ہوابازی کی نئی شان و شوکت

News Editor by News Editor
مئی 29, 2023
in چائنہ کی خبریں, کاروبار
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)28 مئی2023 چین کی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک شاندار دن ہے. چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے دنیا کے پہلے چینی ساختہ سی 919 بڑے مسافر طیارے کے ذریعے 130 سے زائد مسافر وں کے ہمراہ شنگھائی سے بیجنگ کیپٹل ایئرپورٹ تک کامیابی سے پہلی کمرشل مسافر پرواز مکمل کی۔ لینڈنگ کے بعد طیارے میں سوار تمام مسافروں اور عملے نے جوش و خروش کے آنسو ئوں اور بلند آواز میں "مادر وطن سے محبت” کا گیت گایا۔ اپنے ملک کےتیارکردہ بڑے طیارے میں پرواز کرنے کا چینی خواب بالآخر پورا ہو گیا ہے۔

پیر کے روز ایک رپورٹ کے مطا بق !
بین الاقوامی معیارکے مطابق تیاری اور دانشورانہ ملکیت کے مکمل حقوق کےحامل سنگل آئیل ٹرنک مسافر طیاروں کی ایک نئی نسل کے طور پر ، سی 919 جدید ترین ایویونکس سسٹم ، ملکی سطح پر تیار کردہ ایروڈائنامک ڈیزائن اور جدید ایرو انجن پر مشتمل ہے۔ ایک گاڑی کے پرزوں کی کل تعداد تقریباً 50،000 ہوتی ہے ، اور سی 919 مسافر طیارے کے حصوں کی کل تعداد 2.5 ملین ہے ، جس میں 724 کیبلز اور 2328 نالیوں سمیت تقریباً 80 کلومیٹر کی کل لمبائی والی پائپ لائنیں شامل ہیں۔ اس قدر اجزاء کی اسمبلی سے محفوظ، موثر اور آرام دہ پرواز کی تکمیل چین کی سائنس اور ٹیکنالوجی اور صنعتی مینوفیکچرنگ کی جامع طاقت کا مظہر ہے.اور اس دن کے لئے، چینی ہوا بازوں نے 16 سال تک انتھک اور سخت محنت کی ہے.
2007 میں چین میں ملکی ساختہ بڑے طیارے کے منصوبے کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی ۔اس کے بعد سے چین کے 13 صوبوں اور شہروں میں 47 سائنسی تحقیقی اداروں اور 468 اعلیٰ صنعتی ماہرین نے تحقیق اور تیاری میں حصہ لیا ، اور دو سالوں ہی میں 163 کلیدی ٹیکنالوجیز کو اپنایا گیا۔ نومبر 2015 میں ، پہلے سی 919 بڑے طیارے کی حتمی اسمبلی پروڈکشن لائن سے نکلی۔ مئی 2017 میں سی 919 نے اپنی پہلی پرواز کی۔

آنے والے سالوں میں ، سی 919 مختلف قسم کے ماحول میں پانچ سال تک پرواز کی مختلف سخت آزمائشوں سے گزرا ، جن میں اعلیٰ درجہ حرارت کا ٹیسٹ ، عمودی دباؤ کا ٹیسٹ ،انتہائی سرد ماحول میں پرواز کا ٹیسٹ ،آبی سطح پر لینڈنگ ٹیسٹ ، پرندوں سے ٹکرائو کا ٹیسٹ ، گراؤنڈ ایمرجنسی انخلا ٹیسٹ وغیرہ شامل ہیں۔ سی 919 نے فضائی قابلیت کی تصدیق کے لئے متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں: ایک دن میں سب سے زیادہ پروازوں کی تعداد 13 ہے، ایک مہینے میں سب سے زیادہ پروازوں کی تعداد 128 ہے، اور سب سے طویل آزمائشی پرواز کا وقت 7 گھنٹے اور 35 منٹ ہے. یکم اگست 2022 تک سی 919 نے کل 579 آزمائشوں، 3748 فلائٹ ٹیسٹ اور 1669 گراؤنڈ ٹیسٹ مکمل کیے۔

اس کے علاوہ سی 919 نے قدرتی آئسنگ، فلائٹ اسٹال اور لینڈنگ اسٹال جیسے ہنگامی اور غیر متوقع حالات کے تحت طیاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے مسائل پر بھی قابو پایا ہے، جن میں سے کچھ پیش رفت دنیا میں پہلی مرتبہ حاصل کی گئی ہیں۔ یوں بڑے طیاروں کے شعبے میں چین کی عالمی پیٹنٹ ٹیکنالوجی قائم ہو چکی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کے سی 919 کا شمار آج دنیا کے سب سے محفوظ اور مستحکم کمرشل بڑے طیاروں میں ہے۔

ملکی ساختہ بڑے طیاروں کی کامیاب تیاری اور تجارتی پرواز نے چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری چین کو اعلیٰ درجے کی جانب بڑھایا ہے۔ امریکہ کے رینڈ تھنک ٹینک کی تحقیق کے مطابق بڑے طیاروں کی تحقیق اور مرکزی ٹیکنالوجیز کے دائرے میں متعلقہ صنعتوں میں 15: 1 کا ڈرائیونگ اثر مرتب ہوسکتا ہے ، جو براہ راست چین کی شہری ہوا بازی کی مینوفیکچرنگ صنعت کی تکنیکی ترقی اور صنعتی اداروں کی اپ گریڈیشن کو فروغ دے گا۔ سی 919 بڑے مسافر طیارے کے منصوبے کی بدولت چین میں متعدد ہوا بازی کے صنعتی پارکس اور ہوا بازی کے مثالی پارکس مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ہیں ، اور بین الاقوامی مسابقتی تجارتی ہوائی جہاز کی صنعت کے متعدد کلسٹرزاور جدید کاروباری ادارے تیزی سے ترقی کر ہے ہیں ، جس کے باعث چین میں بنیادی تحقیق اور متعلقہ صنعتی اپ گریڈنگ کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا گیا ہے۔

سی 919 کی پہلی کمرشل پرواز کی کامیابی کو دنیا کی دو بڑی مسافر طیارہ ساز کمپنیوں بوئنگ اور ایئربس نے سراہا اور مبارکباد دی ہے۔ سی 919 کی باضابطہ کمرشل پرواز نے نہ صرف عالمی ایئر لائنز کو ایک اضافی انتخاب فراہم کیا ہے بلکہ اس کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور قومی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں بھی دور رس کردار ہوگا ۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگلے 20 سالوں میں ، تقریباً 30 ٹریلین یوآن کی عالمی نیرو باڈی مسافر طیارے کی مارکیٹ میں ، چین کی ہوا بازی کی مارکیٹ کی مانگ 7.8 ٹریلین یوآن تک ہوگی۔ سی919 کو تیار کرنے والی چینی کمپنی سی او ایم اے سی نے جنوری 2023 میں انکشاف کیا تھا کہ تاحال سی 919 کو 1200 آرڈرزموصول ہو گئے ہیں۔

سی 919 کی اولین کمرشل پرواز کی کامیابی ، دنیا میں چینی طیارے کی پیشکش کی محض شروعات ہیں ۔ مستقبل میں ، بین الاقوامی مارکیٹ کی ترقی کے ساتھ ساتھ چینی ساختہ طیارے یقینی طور پر دنیا بھر کے مزیدعلاقوں تک پہنچیں گے اور مارکیٹ مسابقت میں زیادہ گہرائی سے حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی بڑے طیاروں کی مارکیٹ میں "ائیر بس ، بوئنگ اور چین” تین ستون کی صورتحال کا ایک نیا عہدمتوقع ہے!

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تجارتی پروازچینسی 919
Previous Post

چین۔ امر یکا سر د جنگ دنیا کے لئے نقصان دہ ہو گی، سا بق امر یکی وزیرخا رجہ

Next Post

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثنا اللہ پر28 جون کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثنا اللہ

چیف سیکرٹری کو دھمکانے کا کیس، رانا ثنا اللہ پر28 جون کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading