• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین، سمندر انسان کا نیلا گھر ہے

News Editor by News Editor
جون 8, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک) سمندر زندگی کا گہوارہ ، وسائل کا خزانہ ، اور انسان کا نیلا گھر ہے . تاہم، انسانوں کی سمندر میں خارج شدہ آلودگی سمندر کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، سمندری نباتات اور حیوانات کی افزائش کو متاثر کر رہی ہے، اور بالآخر انسانوں کے تحفظ اور صحت کو خطرے میں ڈال رہی ہے. 8 جون سمندروں کا پندرہواں عالمی دن ہے، اور اس خاص دن ، اگر سمندر بول سکتا ، تو وہ کیا کہتا؟

وہ کہتا کہ براہ مہربانی سمندر میں کچرا نہ پھینکیں، خاص طور پر پلاسٹک کی بہت سی مصنوعات، جو میرے لئے بہت نقصان دہ ہیں. سمندری کوڑے کا ایک بہت بڑا حصہ پلاسٹک پر مشتمل ہے، جو کل سمندری کچرے کا کم از کم 85 فیصد ہے، اور ورلڈ اکنامک فورم نے 2016 میں متنبہ کیا تھا کہ 2050 تک سمندر میں پلاسٹک کے فضلے کی کل مقدار سمندر میں موجود مچھلیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پلاسٹک کے فضلے کے نتائج بھی بہت سنگین ہوتے ہیں۔ایسی سمندری حیاتیات جو غلطی سے پلاسٹک مصنوعات نگل جاتی ہیں ، یہ اُن کے لیے زہر کی مانند ہیں اور اُن کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہیں۔

اگر سمندر بول سکتا تو میرے خیال میں وہ کہتا کہ براہ مہربانی سمندر میں آلودہ پانی نہ چھوڑیں، خاص طور پر جاپان سے آئندہ تیس سال تک خارج ہونے والا جوہری آلودہ پانی ۔ 13 اپریل2021کو جاپانی حکومت نے باضابطہ طور پر فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے لاکھوں ٹن جوہری آلودہ پانی کو فلٹر کرنے کے بعد سمندر میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اگرچہ چین اور جنوبی کوریا جیسے ہمسایہ ممالک سمیت بہت سے ممالک نے اس منصوبے کی مخالفت کی اور سوالات اٹھائے ، لیکن جاپانی حکومت نے مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے فوکوشیما کے آلودہ پانی کے اخراج کی تاریخ "اس موسم بہار اور موسم گرما” کا تعین کیا ہے ۔ سمندر کی چھوٹی بڑی مچھلیاں بول نہیں سکتیں ، لیکن وہ اپنے زخمی جسموں کےذریعے لوگوں کو بتاتی ہیں کہ جوہری آلودہ پانی سے ہونے والا نقصان کتنا زیادہ ہے۔ مئی میں فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نزدیکی بندرگاہ سے پکڑی جانے والی سمندری مچھلیوں میں جاپانی فوڈ سینی ٹیشن قانون کے مطابق 180 گنا زیادہ تابکار عنصر سیسیئم موجود ہے ۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ فوکوشیما دائچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آلودہ پانی میں 60 سے زیادہ ریڈیونیوکلائڈز شامل ہیں ، جن میں سے بہت کی ابھی تک ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریٹمنٹ نہیں کی جا سکی ہے ، اور کچھ طویل عرصے تک باقی رہنے والے نیوکلائڈ سمندری لہروں کے ساتھ دور دور تک پھیل سکتے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق جوہری آلودہ پانی میں شامل تابکار مواد سمندر میں خارج ہونے کے بعد سے محض 57 دنوں کے اندر بحر الکاہل کے زیادہ تر حصوں میں پھیل سکتا ہے ، اور 10 سال بعد ، یہ عالمی سمندروں میں پھیل سکتا ہے۔ یہ کتنا ناقابل تلافی خطرہ ہو گا ۔مجھے امید ہے کہ جاپان سمندر سے آنے والی اس خاموش فریاد کو غور سے سنے گا۔

اگر سمندر بول سکتا تو مجھے لگتا ہے کہ وہ کہتا کہ، اے انسان، میری حفاظت کرو! ورنہ نقصان آپ کو پہنچے گا ۔ مچھلیوں کی 90 فیصد بڑی اقسام ختم ہو چکی ہیں اور مرجان کی چٹانوں کا 50 فیصد تباہ ہو چکا ہے، انسان سمندر سے اس کی استطاعت سے بڑھ کر وسائل حاصل کر رہا ہے لیکن جوابی ردعمل قدرے مایوس کن ہے۔ پلاسٹک کا فضلہ آہستہ آہستہ سمندر میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بدل جاتا ہے، جسے سمندری حیات کھا لیتی ہے، اور اس کے زہریلے اجزاء ان کے جسموں میں جمع ہوتے رہتے ہیں، اور پھر "فوڈ چین” کے ذریعے گردش کرتے ہیں، جس سے بالآخر انسانی صحت اور حفاظت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

جاپان کی جانب سے اتنی بڑی مقدار میں جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے سے ہونے والے نقصان کا ذکر کیوں نہ کیا جائے! کیا آپ کہتے ہیں کہ جاپان کو یہ سب نہیں معلوم ؟ نہیں، نہیں ۔صرف یہ کہا جا سکتا ہے کہ جاپانی حکومت دانستہ طور پر اس جوہری آلودہ پانی کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو دنیا تک منتقل کرنا چاہتی ہے. آج جاپانی حکومت فطرت کے احترام سے عاری ہے اور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھورنے میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے بنی نوع انسان کا مستقبل تباہ ہو سکتا ہے۔

سمندر کرہ ارض کی زیادہ تر حیاتیاتی تنوع کا گھر ہے ، اور دنیا بھر میں 1 ارب سے زیادہ افراد سمندر سے پروٹین کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ انسان سمندر سے جدا نہیں ہو سکتا ہے، اور اس نیلے گھر کی حفاظت کرنا بنی نوع انسان کی ذمہ داری ہے. انسان کو ایک صحت مند سمندر، ایک محفوظ سمندر، اور ایک پائیدار سمندر کی ضرورت ہے.آئیے ، اس مقصد کے لئے، ہم اس نیلے گھر کی حفاظت کے لئے مل کر کام کریں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینسمندر انسان
Previous Post

امریکی حکام بار بار رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود مشرق وسطیٰ میں مفاہمت روکنے سے قاصر ہیں

Next Post

عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں،شیخ رشید

News Editor

News Editor

Next Post
شیخ رشید

عوام کے ردعمل سے خوف زدہ حکومت کچھ سننے کیلئے تیار نہیں،شیخ رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading