• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین، دو اجلاسوں کے ذریعے چینی طرز جمہوریت پر ایک نظر

News Editor by News Editor
مارچ 7, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ ( نیوز ڈیسک)چین کے دو سیشنز جاری ہیں اور چینی عوام ہمیشہ کی طرح ان اجلاسوں پر گہری توجہ دے رہے ہیں لیکن وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بعض مغربی میڈیا ان دو سیشنز کو "ربر اسٹیمپ” اور "ہینڈز اپ مشین” کیوں قرار دیتا ہے۔

عمومی طور پر دو اجلاسوں سے قبل ، بہت سے چینی لوگوں نے انٹرنیٹ اور دیگر چینلوں کے ذریعے دونوں اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور درپیش مسائل اور عوامی فلاح و بہبود سے وابستہ امور پر کھل کر اظہار خیال کیا ، اس امید کے ساتھ کہ اُن کے مسائل کو دو سیشنز میں زیر بحث لایا جائے گا ، اور آخر میں حکومت ان امور کے حوالے سے معقول فیصلے کرے۔ ایک طویل مسافت طے کرنے والے اور "روڈ ریج” کی بیماری کا شکار فرد کی حیثیت سے، میں نے ایک مرتبہ دو اجلاسوں کے منتظمین کی جانب سے منعقدہ آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے وزیر ٹرانسپورٹ کو مشورہ دیا تھا کہ ایک ذہین ٹریفک سگنل سسٹم کو فروغ دیا جائے تاکہ ایک دقیا نوسی ٹریفک لائٹ سسٹم پر میرا غصہ کم ہو سکے ۔

"دو سیشنز” اور چینی طرز جمہوریت کو محض چند جملوں میں جامع اور مکمل طور پر بیان کرنا مشکل ہے، لیکن ہم دو مثالوں کے ذریعے اس پر نظر ڈال سکتے ہیں۔

پہلی مثال دو اجلاسوں کے نمائندوں اور مندوبین کے "ہوم ورک” ہیں۔ مطلب ، دو اجلاسوں سے پہلے، نمائندوں اور مندوبین کو اپنی دلچسپی کے شعبوں میں موجود مسائل کا اچھی طرح سے مطالعہ کرنا ہے، تمام فریقوں کی رائے طلب کرنی ہے، اور اس بنیاد پر بل کے مسودے اور تجاویز تیار کرنی ہیں. مثال کے طور پر، رواں سال، کچھ نمائندوں اور مندوبین نے کثیر الاولادگھرانوں کو درپیش مسائل اور دیہی پنشن سسٹم جیسے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کی، اور اس طرح کے "آپریشنز” کو اکثر عوام متفقہ طور پر سراہتے ہیں اور سرکاری محکموں کی جانب سے انہیں انتہائی اہمیت دی جاتی ہے، اس کے برعکس بعض اوقات کچھ سطحی تجاویز بھی سامنے آتی ہیں جو عوام میں مذاق بن جاتی ہیں۔

ایک اور مثال "وزارتی چینل” ہے. "وزارتی چینل” دراصل دو اجلاسوں کے وینیوز میں ایک داخلی چینل ہے ، جو مختلف سرکاری وزارتوں کے رہنماؤں سےمیڈیا انٹرویوز کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے۔ "وزارتی چینل” کو آپ ایک ایسی آزمائش گاہ بھی کہہ سکتے ہیں جس کے ذریعے وزراء اہم پیغامات پہنچا سکتے ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں سے وسیع توجہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن دوسری جانب یہ وزراء کے لئے ایک امتحان بھی ہے، کیونکہ انہیں عوامی توقعات اور خدشات کا فعال طور پر جواب دینا ہوگا، میڈیا کے سوالات کا سامنا کرنا ہوگا، اور عملی حل پیش کرنا ہوگا،

اور یہاں کی کارکردگی بالواسطہ طور پر عہدیداروں کی کثیر الجہتی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ وزراء دیگر انتظامات یا وجوہات کی وجہ سے میڈیا انٹرویوز سے بچنے کے لئے اس چینل سے جان چھڑا کر جلدی سے گزرنا چاہتے ہیں،مگر اکثر صحافی ایسے بھی ہوتے ہیں جو انہیں شائستگی سے روک کر "نیم رضا مندی” سے انہیں صحافیوں کے سامنے کھڑا کر دیتے ہیں ، اس صورتحال میں اجلاس کے منتظمین عموماً مداخلت نہیں کرتے ہیں ۔ یہ منظر فطری طور پر مغربی میڈیا کے بیان کردہ "رجعت پسند” دو سیشنز سے بہت مختلف ہے۔

گلوبلائزیشن تھنک ٹینک (سی سی جی) کے ایک سینئر محقق لارنس جے برہم، جنہوں نے کئی سالوں تک چین کی سیاست و معیشت کا مطالعہ کیا ہے، نے اپنے مشاہدے میں نشاندہی کی کہ جب آپ این پی سی کے نمائندوں کے مسودہ بل اور تجاویز کا مشاہدہ کرتے ہیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ این پی سی کے نمائندے تمام صوبوں،شعبوں اور قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، کچھ دیہی علاقوں سے آتے ہیں، کچھ شہروں سے۔ چینی طرز جمہوریت میں فیصلہ سازی کے عمل میں مہارت کے بہت سے شعبے ہیں، اور مختلف صنعتوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف خیالات کو یکجا کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں. چینی طرز جمہوریت ایک ایسا عمل ہے جو درجہ بہ درجہ اور انٹرایکٹو ہے ، جس میں عمل کے ہر قدم کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ لہذا، دو سیشنز ایک ربڑ اسٹیمپ نہیں ہے، بلکہ پورے عمل کا نچوڑ ہیں.
یہ جاننے کے بعد آپ سوچیں گے کہ مغربی تخصیص کردہ جمہوریت "عالمی جمہوریت” ہے؟ چینی طرز جمہوریت کیوں اتنی فعال ہے؟ ہمیں یقین ہے کہ زیادہ سے زیادہ معروضی اور معقول فیصلے ہوں گے، اور چین کے خلاف کم سے کم فارمیٹ شدہ رپورٹس اور متعصب رائے سامنے آئے گی۔

اوہ، ہاں، میں فوراً گھر واپس جا کر اپنی والدہ کو قائل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے دانت کے علاج کے لیے اپنے آبائی گھر واپس نہ جائیں، وہ ہمیشہ کہتی تھیں کہ بیجنگ جیسے بڑے شہر میں دانت کا علاج بہت مہنگا ہے۔ میں نے ابھی سنا ہے کہ ڈینٹل امپلانٹس کی قیمت میں کافی کمی کی گئی ہے کیونکہ این پی سی کی ایک خاتون نمائندہ نے گزشتہ سال ڈینٹل امپلانٹس کی لاگت کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کی تھی ، اور حکومت نے ان کی تجویز کو منظور کر لیا تھا ، اور چین میں ڈینٹل امپلانٹس کی قیمت رواں سال نصف ہو چکی ہے۔ ہاں ، چین کے دو سیشنز زندگی کے انتہائی قریب اور سادگی سے بھر پور ہیں ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: جمہوریتچینچینی طرز
Previous Post

بی آ ر آئی سے 4 لا کھ سے زائد ملا زمتیں پیدا ہو ئیں، چینی وزیر خا رجہ

Next Post

چین، مستحکم ترقی ،مستحکم خوشحالی کی ضمانت

News Editor

News Editor

Next Post
چین

چین، مستحکم ترقی ،مستحکم خوشحالی کی ضمانت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading