• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
خصوصی افراد

چین، خصوصی افراد ایک شاندار زندگی کی جانب گامزن

News Editor by News Editor
ستمبر 21, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس 18 تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا قب چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماوں نے کانگریس کے انعقاد پر مبارکباد کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔ نئے عہد میں معذور افراد کو ایک خوشگوار اور خوبصورت زندگی فراہم کرنے کے لیے صدر شی جن پھنگ اس خصوصی طبقے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، چاہے وہ اس سال مئی میں ری ہبیلیٹیشن انٹرنیشنل کے صد سالہ جشن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں ہو یا گزشتہ سالوں میں معذوروں کے امور کے حوالے سے اجلاسوں کے انعقاد کے مبارکباد کے خطوط میں، خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ معذورافراد کو "اضافی دیکھ بھال اور خصوصی توجہ” دی جانی چاہیے۔

یہ صدر شی جن پھنگ کے دل میں ان کے لئے "غیر معمولی” محبت ہے۔ صدر شی کی جانب سے خصوصی توجہ اور مختلف امدادی اقدامات کے نفاذ نے معذوروں کے دلوں میں ان کے لئے ایک خاص محبت پیدا کی ہے اور بہتر زندگی کی امیدیں بھی لائی ہیں ۔

شی جن پھنگ ہمیشہ معذور افراد کی دیکھ بھال کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں ۔ اُس وقت وہ صوبہ فوجیان کے سربراہ تھے، جب انہیں معلوم ہوا کہ بیماری کی وجہ سے ایک معذور ملازم لن کھونگ شیانگ ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی اہلیہ بھی معذور ہیں، اور ان کی 18 سالہ بیٹی ذہنی معذوری کا شکار ہے، اور اس خاندان کی زندگی بہت مشکل میں ہے۔لہذا انہوں نے متعلقہ ادارے کے انچارج کو ان کی مدد کے لئے ہدایت جاری کی ۔

محکمہ شہری امورنے لن کھونگ شیانگ کو ایک گروسری اسٹور کھول دیا اور اس خاندان کے لیے سبسڈی کا انتظام بھی کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی مشکلات کا سامنا کرنے والے ایسے لوگوں کے لیے حکومت کو ان پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔چین میں اس طرح معاشرے اور خاندان کی مشترکہ معاونت کی بدولت، معذور افراد بھی اپنی زندگی کو شاندار بنانے کے راہ پر گامزن ہیں۔

گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے کے چھانگ جیانگ گاوں کی شیپ بریڈنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ لن ژو یوان جسمانی طور پر معذور ہیں، لیکن پارٹی اور حکومت کی مدد سے، اپنی مویشی بانی کی مہارت کے ساتھ، انہوں نے نہ صرف خود خوشحالی کی راہ پر قدم رکھا، بلکہ گاؤں والوں کو غربت سے چھٹکارا دلانے اور خوشحال بننے میں بھی رہنمائی کی۔ ایسے افراد کے لئے ماضی میں اتنی اچھی زندگی کا تصور ممکن نہیں تھا، جنہیں بہترین پالیسیوں کی بدولت غربت سے نکالا گیا ہے۔ اب تک 7.1 ملین سے زیادہ دیہی غریب معذور افراد کو مجموعی طور پر غربت سے نکالا گیا ہے، جس نے ان کی قسمت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

حالیہ عرصے میں زیادہ سے زیادہ معذور افراد نے بہتر تعلیم حاصل کی ہے، روزگار اور انٹرپرینیورشپ حاصل کی ہے اور اسپورٹس میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس شاندار زندگی کو ثابت قدم جذبے اور غیر متزلزل ارادے کے ساتھ خود حاصل کیا ہے.

اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے ہوہوہٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے ایک کالس روم میں بیوٹی سیلون کی ایکسپرٹ وانگ یانی اسٹوڈنٹس کو سائن لینگویج کے ذریعے پڑھا رہی ہیں ۔ ٹیچر بننا وانگ یانی کا بچپن سے ہی خواب رہا ہے اور اب وانگ یانی، جنہوں نے اپنا خواب پورا کیا ہے، پوڈیم پر کھڑی ہیں اور زیادہ سے زیادہ معذور بچوں کو ان کی زندگیاں بدلنے میں مدد کر رہی ہیں ۔

ہانگ چو ایشین گیمز کا آغاز ہونے والا ہے اور ٹارچ ریلے میں سونگ ماو ڈانگ نامی ایک مشعل بردار بھی شامل ہیں ، جنہیں فلائنگ فش کے نام سے جانا جاتا تھا۔ تیراکی نے انہیں زندگی کی تبدیلی کا موقع فراہم کیا،انہوں نے کئی بین الاقوامی چیمپیئن شپ جیتیں اور عالمی ریکارڈ بنائے۔ کھیلوں کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اعلی تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کیا، انٹرپرینیورشپ کا آغاز کیا، عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ لیا، اور اپنے تجربے کے ذریعے بہت سے لوگوں کو بہادری سے مشکلات کا سامنا کرنے اور مسلسل خود کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔

گزشتہ دس سالوں میں چین نے نہ صرف مشکلات سے دوچار معذوروں کے لئے لیونگ الاؤنس، شدید معذورافراد کے لئے نرسنگ سبسڈی اور معذور بچوں کے لئےری ہیبلیٹیشن کا خصوصی گارنٹی سسٹم قائم کیا ہے جس سے 20 ملین سے زائد معذور افراد مستفید ہو رہے ہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور معاشرتی و ثقافتی زندگی کے لئے معذور افراد کی ضروریات کو بھی مسلسل پورا کیا ہے ۔

اس کے علاوہ معذوروں کی صحت، تعلیم کی سطح اور معیار زندگی کو مسلسل بہتر بنایا گیا ہے، جیسا کہ صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے کہ "معذور افراد سماجی خاندان میں برابر کے رکن ہیں”، ان کے خیال میں معذور افراد کو معاشی اور سماجی ترقی کے ثمرات سے پوری طرح لطف اندوز ہونا چاہیے اور ایک ہی نیلے آسمان تلے خوشحال زندگی بسر کرنی چاہیے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینخصوصی افرادشاندار زندگیگامزن
Previous Post

چین فطری طور پر ہمیشہ سے "گلوبل ساؤتھ" کا رکن ہے، چینی میڈیا

Next Post

چینی صدر کا چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر جن حواکا دورہ

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر کا چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر جن حواکا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading