• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
کسان

چین، جدید زرعی تصورات سے آراستہ "نئے کسان”،دیہی ترقی کی نئی قوت

News Editor by News Editor
مارچ 8, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)"یہ اچھی بات ہے کہ وی چھیاؤ جیسے نوجوان دیہات کا رخ کر رہے ہیں۔”پانچ مارچ کو چین کے دو سیشنز میں شریک جیانگ سو وفد کے اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے "نئی کسان”وی چھیاؤ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں بے حد خراج تحسین پیش کیا

وی چھیاؤ پچھلی صدی کے 80 کے عشرے میں پیدا ہوئیں۔ سال 2017 میں انہوں نے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافی میں اسسٹنٹ ریسرچر کی نوکری کو خیر باد کہتے ہوئے پیکنگ یونیورسٹی کے اپنے پوسٹ ڈاکٹریٹ شوہر سون چن چونگ کے ہمراہ اپنے آبائی صوبے جیانگ سو کا رخ کیا اور دونوں یہاں”نئے کسان” بن گئے۔”نئے کسان”عام طور پر ایسے افراد ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ،جدید سائنسی معلومات اور مارکیٹ سے متعلقہ شعور رکھتے ہیں ،اوردیہات اور زراعت میں اُن کی گہری دلچسپی ہوتی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دیہی احیاء میں اعلیٰ معیار کے باصلاحیت افراد اور لیبر ضروری ہے۔

گزشتہ برسوں میں "نئے کسان”سے وابستہ معاون پالیسی کے نفاذ کی بدولت وی چھیاؤ جیسے زیادہ سے زیادہ "نئے کسان”دیہات کا رخ کرتے نظر آرہے ہیں ۔سال 2012 سے 2022 کے اواخر تک ملک بھر میں دیہات میں کاروبار کرنے والے "نئے کسانوں” کی تعداد تقریباً ایک کروڑ بائیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔نئے کسان ، نئے زرعی آلات لاتے ہیں،زرعی پیداوار کے نئے طریقے متعارف کراتے ہیں اور مسلسل نئے تصورات بھی لاتے ہیں۔یوں دیہی احیاء کی ایک نئی شکل سامنے آ رہی ہے۔

"چین کی جدیدکاری کو ، زرعی جدیدکاری سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے، اور زرعی جدیدکاری کی کلید سائنس و ٹیکنالوجی اور باصلاحیت افراد ہے.” 25 ستمبر2018 کو شی جن پھنگ نے صوبہ حئی لونگ جیانگ میں واقع ایک نیشنل ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے جائزے کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

جدید سائنس و ٹیکنالوجی ہی نئے کسانوں کا کارآمد ترین زرعی آلہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان دنوں چینی دیہات میں روایتی کاشت کاری انتہائی محدود ہوتی جا رہی ہے اور نئے کسان بس اپنے آپریٹنگ کمرے میں بیٹھے ہوئے اناج کی صورتحال کی نگرانی کرتے ہیں،ڈرونز سے بوائی اور چھڑکاؤ کرتے ہیں،مشینوں کی مدد سے فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں۔نئے کسانوں کی مدد سے دیہات میں کاشت کاری، بوائی،نگرانی،کٹائی،ذخیرہ کرنے،پروسیسنگ،مارکیٹنگ کو مربوط کرنے والا جدید زرعی پیداواری سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

زرعی مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے نئے کسان ڈیجیٹل معیشت میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔صوبہ حو بئی کے شہر جنگ چو میں کنول کی کوالٹی کو بہت عمدہ مانا جاتا ہے۔تاہم گزشتہ برسوں میں کنول کی فروخت کافی مشکل تھی۔ ایک جوان لڑکی چاؤ مئی لی نے لائیو اسٹریمنگ سے کنول کی فروخت کو کافی حد تک بڑھایا۔پچھلی صدی کے 90 کے عشرے میں پیدا ہونے والی چاؤ مئی لی کے خیال میں موبائل فون ان کا نیا زرعی آلہ اور لائیو اسٹریم فروخت ہی ان کا نیا زرعی کام ہے۔

جدید سائنس و ٹیکنالوجی ،ڈیجیٹلائریشن مارکیٹنگ کے علاوہ،نئے کسان تکنیکی تربیت،روزگار کی فراہمی جیسے طریقوں سے کسانوں کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔مزید یہ کہ کسانوں میں ماحول دوست بیداری بھی پیدا ہوئی ہے۔ چاول کے کھیت میں مچھلیاں پالنے،مچھلیوں کے تالاب میں کنول اگانے جیسے نامیاتی زرعی ماڈلز کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جا رہا ہے۔یوں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے اوردیہات میں ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

اب چین کے دیہات میں”مچھلی پکڑنے کے لیے تالاب کے پانی کو خشک کرنے”کا دقیانوسی طریقہ ترک کر دیا گیا ہے اور نئے کسان مزید سائنسی طریقے اور نئے تصورات کے ساتھ آ رہے ہیں ،جو پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کے ضامن بن چکے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینزرعی تصوراتکسان
Previous Post

چین، وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں روشن چینی سفارت کاری کی عکاس

Next Post

چین میں درآمدات و برآمدات کے حجم میں 12.1 فیصد کا اضافہ

News Editor

News Editor

Next Post
چین

چین میں درآمدات و برآمدات کے حجم میں 12.1 فیصد کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading