چیف جسٹس آف پاکستان، یحییٰ آفریدی اتوار کے روز ایک اہم پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ اس عدالتی وفد میں شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران چیف جسٹس عدالتی تعاون، قانونی اصلاحات اور دو طرفہ عدالتی روابط پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ادھر، چیف جسٹس کی غیر موجودگی کے دوران جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ عدالتی وفد کی وطن واپسی آئندہ اتوار کو متوقع ہے۔