• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سینیٹ

چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل کی منظوری سے خزانے پر ایک پیسے کا بوجھ نہیں پڑا، صادق سنجرانی

News Editor by News Editor
جون 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل کی منظوری سے قومی خزانے پر ایک پیسے کا بوجھ نہیں پڑا،

صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے 1975 کے ایکٹ کو الگ الگ کیا گیا ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں اضافے کے لئے کوئی سمری نہیں بھجوائی گئی۔ پیر کو سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بلوں کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تین بل منظور کئے گئے تھے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لئے 1975 کا ایک ایکٹ تھا، اب ان ترامیم سے اس کو الگ الگ کر دیا گیا ہے،

اسے میڈیا میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، ان بلوں کی منظوری سے بجٹ میں ایک پیسے کا بھی اضافہ نہیں ہو گا، یہ تنخواہیں اور مراعات سینیٹ کو پہلے سے مل رہی ہیں، میں نے اپنے دفتر میں قومی خزانے سے ایک پیسہ بھی نہیں لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ان بلوں میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کا خرچہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کے گھر کا کرایہ اڑھائی لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے،

چیئرمین سینیٹ کے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 50 ہزار روپے رکھے گئے تھے، ان کو بڑھایا گیا ہے، میڈیا اس حوالے سے سینیٹ سیکرٹریٹ سے معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے سفری اخراجات 75 روپے روزانہ سے بڑھا کر پانچ ہزار روپے کر دیئے ہیں، میں نے آج تک ٹی اے ڈی اے کا ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلی 1750 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا ہے تاہم یہ بھی آج تک نہیں لیا، 1975 کے ایکٹ کے تحت چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی پی آئی اے سے جہاز کرائے پر حاصل کر سکتے تھے،

اب یہ پی آئی اے کسی بھی نجی ادارے سے حاصل کیا جا سکتا ہے، ہم نے کوئی نیا جہاز نہیں خریدا اور نہ ہی کسی نے چیئرمین نے کبھی جہاز کرائے پر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اور دیگر اراکین کو میڈیکل بلوں کی اصل رقم ملے گی، کسی حادثہ کی صورت میں سینیٹرز کے لئے تین لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا تھا اس کو بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دیا گیا ہے، یہ تبدیلیاں قائمہ کمیٹی خزانہ کے ذریعے کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو صوابدیدی گرانٹ نہیں دی اور نہ ہی وزارت صوابدیدی گرانٹس جاری کر رہا ہے،

1975 کے ایکٹ میں چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سکیورٹی مقرر تھی، اب یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی ادارے نے سکیورٹی دینی ہے، سابق چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمن سینیٹ اور اراکین کے ساتھ عملہ کی تعیناتی کے حوالے سے معلومات درست نہیں، عملہ کی تعداد کو نہیں بڑھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو 10 روپے فی کلومیٹر سفری الائونس دیا جا رہا تھا، اس کو دیگر صوبوں کے مساوی کر دیا گیا ہے،

پہلے اراکین سینیٹ کو صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر پر سفری الائونس ملتا تھا، اب وہ پی آئی اے سمیت دیگر نجی کمپنیوں پر لاگو ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو پانچ پانچ لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے، سینیٹر کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، سینیٹ ملازمین کی تنخواہ سینیٹرز سے زیادہ ہے، ضروری نہیں کہ ہر سینیٹر لکھ پتی ہو، تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس ایکٹ میں سینیٹرز کے لئے کچھ نہیں ہے،

سب کچھ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو دیا گیا ہے، ارکان کا بھی خیال رکھنا چاہیے، سینیٹ سیکرٹریٹ سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کے لئے کوئی سمری وزیراعظم کو نہیں بھجوائی گئی، پہلے سینیٹرز کو تنخواہیں اور مراعات ملیں گی پھر ہم لیں گے، صرف ایکٹ کو الگ الگ کیا ہے کیونکہ اس سے کچھ ابہام پیدا ہو رہے تھے، اب معاملات بالکل واضح ہو گئے ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایکٹ الگ الگ ہونے سے کسی قسم کا آئندہ کوئی مسئلہ نہیں رہے گا اور دونوں ایوان اپنے اپنے ارکان کے حوالے سے آزادانہ طور پر فیصلہ کر سکیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اراکین سینیٹقومی خزانےمحمد صادق سنجرانیمراعات
Previous Post

خواجہ آصف کی پاکستان کی بجائے عمران خان کی لائف لائن اور ملک کو ترسیلات بند کرنے والوں کی مذمت

Next Post

یونان میں کشتی کے حادثہ میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

News Editor

News Editor

Next Post
رانا ثنااللہ خان

یونان میں کشتی کے حادثہ میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading