• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی

News Editor by News Editor
جولائی 25, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت رکن الیکشن کمیشن اکرام اللّٰہ خان نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری وکیل کو کیوں دئیے؟ کیا آپ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقہ معلوم نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو وارنٹ کیوں دئیے؟

سماعت کے دوران فواد چودھری اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے۔شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے 5 کیسز ہائی کورٹ میں ہیں، جیسے ہی وہ فری ہوتے ہیں پیش ہو جائیں گے۔

فواد چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا وہی مؤقف ہے جو دوسرے کیس میں تھا، رکن الیکشن کمیشن نے فواد چودھری سے کہا کہ آپ اپنا جواب جمع کرا دیں، کیس کی سماعت 2 اگست کو رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں گزشتہ آرڈر ابھی تک نہیں ملا، الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ہمیں کاپی دیں گے، آپ نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا، جیسے ہی ہائی کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی فارغ ہوتے ہیں پیش ہو جائیں گے، آپ کیس کی سماعت ملتوی کر دیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم سماعت میں وقفہ کر لیتے ہیں، ملاقات بھی ہو جائے گی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت وقفے کے بعد شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو گئے۔

اس موقع پر سماعت کے کمرے میں کنڈی لگا دی گئی اور غیر متعلقہ افراد کو داخل ہونے سے روک دیا گیا، کمرۂ عدالت میں وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گھیر لیا، وکیل فیصل چودھری نے ان سے گفتگو کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کے روبرو کہا کہ ہم حاضر ہو گئے ہیں، ہمیں آرڈر کی کاپی نہیں ملی، میرے پاس ریکارڈ پورا نہیں، پہلے دوسرے وکیل تھے اب میں وکیل ہوں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ دستاویز کے لیے ہدایات دے دیتے ہیں، آئندہ آپ لاء ونگ سے رابطہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے استدعا کی کہ سماعت ستمبر تک ملتوی کر دیں، ہمارا ایک ہی مہینہ چھٹی کا ہوتا ہے، آپ نے ذاتی پیشی کا کہا ہم پیش ہو گئے ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2 اگست کو باقی کیسز کی سماعت ہے ان کے ساتھ ہی سماعت کر لیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنچیئرمین پی ٹی آئیدستاویزسماعت
Previous Post

حکمران اتحاد میں تاحال نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا: حافظ حمد اللہ

Next Post

بدلتی دنیا کے ساتھ نہ چلنے والے ممالک پیچھے رہ جاتے ہیں، احسن اقبال

News Editor

News Editor

Next Post
احسن اقبال

بدلتی دنیا کے ساتھ نہ چلنے والے ممالک پیچھے رہ جاتے ہیں، احسن اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading